سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
‘‘ٹی ڈی بی نے ڈیوٹریٹڈ ریجنٹس اور بلڈنگ بلاکس کے لیے بڑے مینوفیکچرنگ یونٹ کے قیام کے لیے میسرس کلیئرسنتھ لیب لمیٹیڈ کو مالی مدد فراہم کی’’
Posted On:
12 JUN 2025 3:44PM by PIB Delhi
جدید خصوصی کیمیکلز میں ہندوستان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی طرف ایک فیصلہ کن قدم میں، ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی) نے، محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی)، حکومت ہند کے تحت، میسرس کلیئرسنتھ لیب لمیٹیڈ کو ڈیوٹریٹڈ ری ایجنٹس اور بلڈنگ بلاکس کی تجارتی پیمانے پر پیداوار کے لیےوقف ایک مینوفیکچرنگ سہولت قائم کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کی ہے۔

ڈیوٹیریم کے غیر جوہری استعمال کو صنعتی حلقوں میں کافی فروغ مل رہا ہے۔ ڈیوٹیریٹڈ ریجنٹس اور بلڈنگ بلاکس کی بلک مینوفیکچرنگ عالمی سطح پر تیزی سے اہم ہوتی جارہی ہے، کیونکہ کلینکل ریسرچ ایپلی کیشنز اور فارما ریسرچ کے لیے ڈیوٹیریم لیبل والے مرکبات کے استعمال کے علاوہ، اس کا ادویاتی کیمسٹری اور مارکیٹ کے ان صنعتی شعبوں تک بھی رسائی ہے جنکا تعلق دواسازی سے نہیں ہے۔
فی الحال، بھارت زیادہ تر ڈیوریٹیڈ سالوینٹس درآمد کرتا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈیوٹریٹڈ مرکبات دواسازی،او ایل ای ڈی ، سیمی کنڈکٹرز اور فائبر آپٹکس جیسے شعبوں میں عالمی سطح پر اسکی مانگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ہندوستان کے دواسازی کے شعبے کے مضبوط ہونے کے باوجود، زیادہ تر ہندوستانی مینوفیکچررز معیاری اے پی آئی کے لیے تیار ہیں، آاسوٹوپ کے لیبل والے مرکبات کے لیے نہیں۔ ملکی ماحولیاتی نظام کے اندر توسیع پذیر، اعلیٰ پیوریٹی پروڈکشن ٹیکنالوجیز کی کمی کی وجہ سے ملک اس اسٹریٹجک طور پر اہم لیکن مخصوص حصے میں درآمدات پر انحصار کرتا رہا ہے۔ یہ منصوبہ ادویات، او ایل ای ڈی ، سیمی کنڈکٹرز اور فائبر آپٹکس کے لیے اعلیٰ قیمت والے کیمیکلز میں گھریلو صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے ایک تبدیلی لانے والا اقدام ہے۔
ٹی ڈی بی کا تعاون مقامی طور پر ڈیوٹریٹڈ ری ایجنٹس اور بلڈنگ بلاکس کی بلک مینوفیکچرنگ کے لیے وقف یوٹ کے قیام کے قابل بنائے گا، جو نہ صرف اس خلا کو پورا کرتا ہے بلکہ اعلیٰ قیمت والے ڈیوریٹیڈ مرکبات کے عالمی سپلائر کے طور پر ہندوستان کو ابھرنے کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ یہ پروجیکٹ میک ان انڈیا اور اتم نر بھر بھارت مشن کے ساتھ منسلک ہے، جس کا مقصد اعلیٰ درجے کی کیمیائی ٹیکنالوجیز میں خود انحصاری کو مضبوط بنانا ہے۔
ٹی ڈی بی کے تعاون سے اس پروجیکٹ کو ہیوی واٹر بورڈ (ایچ ڈبلیو بی)، جوہری توانائی کے محکمے (ڈی اے ای)، حکومت ہند کے ساتھ کلیئرسنتھ کے معاہدے کا فائدہ ہے، جو بھاری پانی تک طویل مدتی رسائی کو یقینی بناتا ہے۔ یہ تعاون اس سہولت کو ایک الگ مسابقتی برتری اور توسیع پذیری فراہم کرتا ہے، جو عالمی مسابقت کے لیے ضروری ہے۔ ہندوستان اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔
یہ نئی سہولت، ٹی ڈی بی کی حمایت یافتہ، ادوایت کے شعبے میں تحقیق، پیچیدہ کیمیائی ترکیب، اور جدید صنعتی ایپلی کیشنز میں مصروف اعلیٰ درجے کے عالمی اور گھریلو صارفین کی خدمت کرے گی۔ یہ خاص آئسوٹوپک کیمیکلز کے لیے ایک ترجیحی رسائی کا مرکز بننے کے لیے ہندوستان کے عزائم کو بھی مستحکم کرتاہے۔
ٹی ڈی بی کی معاونت سے روبہ عمل ٓنے والے اس منصوبے سے امید کی جاتی ہے کہ اس میں درج ذیل پیش رفت ہوگی۔
آئیسوٹوپ لیبل والے مرکبات میں دیسی صلاحیتوں کی تعمیر
درآمدات کے متبادل کی فراہمی اورزرمبادلہ کی بچت
آئی پی جنریشن کے ذریعے جدت کو فروغ دینا
کیمیکل مینوفیکچرنگ اور تحقیق و ترقی میں اعلیٰ ہنر مندی کی ملازمتیں پیدا کرنا
ہندوستان کو ایک قابل بھروسہ عالمی سپلائر کے طور پر ایک معیاری مقام دینا
معاہدے پر دستخط پر بات کرتے ہوئے، ٹی ڈی بی کے سکریٹری جناب راجیش کمار پاٹھک نے کہا،
"یہ پروجیکٹ ہندوستان کو وسیع پیمانے پر صنعتی ایپلی کیشنز کے ساتھ ڈیوٹریٹڈ مرکبات کے لیے تیزی سے پھیلتی ہوئی عالمی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کے لئے راہ ہموار کرتا ہے۔
اس پروجیکٹ کے لیے ٹی ڈی بی کی حمایت اس اعلیٰ ترقی کے شعبے میں ایک مقامی، عالمی معیار کی مینوفیکچرنگ بیس کی تخلیق کے قابل بناتی ہے۔ بڑھتی ہوئی عالمی مانگ، ایک معاون گھریلو ماحولیاتی نظام، اور اختراعی اور مختلف ادویات میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے ساتھ، ہندوستان ایک کلیدی سپلائر کے طور پر ابھر سکتا ہے۔
اس احساس کو مد نظر رکھتے ہوئے، جناب وجے امباتی، ایم ڈی اور سی ای او کلیئرسنتھ لیب لیبس، نے کہا: "عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے مسابقتی قیمت پر مانگ کو پورا کرتے ہوئے ڈیوٹریٹڈ سالوینٹس اور بلڈنگ بلاکس کی تیاری ایک چیلنجنگ ہے۔ ٹی ڈی بی کے تعاون سے، ہم اس شعبے میں خود انحصاری اور خصوصی کیمیکلز میں برآمداتی قیادت کے لیے ملک کے نظرئے کے مطابق ،ہندوستان کی قابل توسیع صلاحیتوں کو استوار کرنے کے تئیں پراعتماد ہیں۔"
*****
UR-1700
(ش ح۔ ع و ۔ ا ک م)
(Release ID: 2135969)