وزارت دفاع
رکشا راجیہ منتری نے این سی سی ماؤنٹ ایورسٹ مہم کی ٹیم سے ان کی کامیاب چوٹی سر کرنے کے بعد ملاقات کی
Posted On:
11 JUN 2025 5:21PM by PIB Delhi
رکشا راجیہ منتری جناب سنجے سیٹھ نے 11 جون ، 2025 ء کو نئی دلّی میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی ماؤنٹ ایورسٹ مہم ٹیم سے ملاقات کی، جنہوں نے 18 مئی ، 2025 ء کو کامیابی سے ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا تھا۔ اس ملاقات کے دوران کیڈٹوں نے اپنی مہم کے تجربات مشترک کیے، جن میں منصوبہ بندی، تربیت اور کوہ پیمائی کے دوران پیش آنے والے چیلنجوں کو اجاگر کیا گیا۔ جناب سنجے سیٹھ نے کیڈٹوں کی اس شاندار کامیابی پر ان کی محنت اور ٹیم ورک کی دل کھول کر ستائش کی۔
یہ کامیابی این سی سی کی جانب سے ماؤنٹ ایورسٹ کی تیسری کامیاب مہم تھی، اس سے قبل 2013 ء اور 2016 ء میں بھی ایسی ہی کامیابیاں حاصل کی جا چکی ہیں۔ اس مہم میں دس کیڈٹس شامل تھے، جن میں پانچ لڑکے اور پانچ لڑکیاں تھیں، جن کی اوسط عمر صرف 19 سال ہے اور ان میں سے کئی پہلی بار کوہ پیمائی کر رہے تھے۔ انہیں افسران، جونیئر کمیشنڈ افسران، انسٹرکٹرز اور نان کمیشنڈ افسران کے دستے نے بھرپور تعاون فراہم کیا، جس سے یہ ایک منظم اور پیشہ ورانہ طور پر کامیاب مشن بن سکا۔ اس مہم کو 3 اپریل ، 2025 ء کو نئی دلّی سے رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے روانہ کیا تھا۔
77YT.JPG)

FKGM.JPG)
.................
( ش ح ۔ ا ک ۔ ع ا )
U. No. 1682
(Release ID: 2135756)