لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا اسپیکرجناب اوم برلا کل مسوری، اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے
لوک سبھا اسپیکر لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن میں 127 ویں انڈکشن ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب میں ٹرینی افسران سے خطاب کریں گے
127 ویں انڈکشن ٹریننگ پروگرام میں 19 ریاستوں کے 97 افسران حصہ لے رہے ہیں
Posted On:
11 JUN 2025 3:49PM by PIB Delhi
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا 12 جون 2025 کو مسوری میں لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن میں 127 ویں انڈکشن ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب میں ٹرینی افسران سے خطاب کریں گے۔ وہ صبح 9:45 بجے جولی گرانٹ ہوائی اڈے پر پہنچیں گے اور 10:13 بجے مسوری پہنچیں گے۔ لوک سبھا اسپیکر اسی دن دہلی لوٹنے والے ہیں۔
مسوری کی اکیڈمی میں 127 واں انڈکشن ٹریننگ پروگرام خاص طور پر ریاستی سول سروسز سے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں ترقی پانے والے افسران کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 19 ریاستوں کی سروسز سے ترقی پانے والے کل 97 افسران اس پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں جن میں 73 مرد افسران اور 24 خواتین افسران شامل ہیں۔
یہ پروگرام ’’وکست بھارت2047@‘‘کے قومی وژن اور ’’مشن کرم یوگی‘‘ کے کایہ پلٹ کردینے والے اہداف سے متاثر ہے۔ یہ افسران کو ریاستی سطح کے انتظامی کرداروں سے قومی سطح کی قیادت کی ذمہ داریوں میں آسانی سے منتقلی کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ جس کامقصد پالیسی سازی، بین علاقائی رابطہ کاری اور ادارہ جاتی قیادت کے لیے اخلاقی، با صلاحیت اور مستقبل کے لیے تیار سرکاری ملازمین کو تیارکرنا ہے۔
یہ پروگرام سات اہم موضوعاتی ستونوں پر مبنی ہے: اچھی حکمرانی، شخصیت کی ترقی، باہمی تعاون پر مبنی تعلیم، ٹیکنالوجی، قیادت کی بصیرت، کاروباری صلاحیت اور علاقائی فہم۔
-----------------------------------------------------
ش ح۔ ا گ۔ص ج
UN-NO-1677
(Release ID: 2135695)