بھارتی چناؤ کمیشن
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے اسٹاک ہوم، سویڈن میں منعقدہ بین الاقوامی آئی ڈی ای اے کانفرنس کے موقع پر مختلف ممالک کے الیکشن مینجمنٹ باڈیز کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں
Posted On:
10 JUN 2025 10:15PM by PIB Delhi
چیف الیکشن کمشنر(سی ای سی) جناب گیانیش کمار نے انتخابی سالمیت پر بین الاقوامی آئیڈیا اسٹاک ہوم کانفرنس (10-12جون،2025) میں شرکت کے لیے سویڈن کے دورے کے موقع پر مختلف الیکشن مینجمنٹ باڈیز(ای ایم بیز) کے سربراہان کے ساتھ دو طرفہ میٹنگوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔
ان مصروفیات کا مقصد انتخابی انتظام اور جمہوری تعاون میں ہندوستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ دو طرفہ میٹنگوں کے دوران، سی ای سی گیانیش کمار نے کئی الیکشن مینجمنٹ باڈیز (ای ایم بیز)کے سربراہان اور سینئر عہدیداروں کے ساتھ انفرادی طور پر بات چیت کی، جس میں عالمی انتخابی تجربات اور اختراعات کے وسیع سلسلے کا احاطہ کیا گیا۔
بعدازاں شام کو، سی ای سی گیانیش کمار انتخابی سالمیت پر بین الاقوامی آئیڈیا اسٹاک ہوم کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطبہ دیں گے۔
دو طرفہ ملاقاتوں کی تفصیلات:
- محترمہ ماریسا آرلین کیبرال پورچاس، بین الاقوامی امور کی کوآرڈینیٹر اور محترمہ نورما آئرین ڈی لا کروز، الیکٹورل کونسلر، نیشنل الیکٹورل انسٹی ٹیوٹ، میکسیکو
- جناب محمد عفیف الدین، چیئرپرسن، جنرل الیکشن کمیشن، جمہوریہ انڈونیشیا (کے پی یو آر آئی)
- جناب پوروی ڈیلگرنارن، چیئرپرسن، منگولیا کے جنرل الیکشن کمیشن
- جناب موسوتھو سائمن موپیا، چیئرپرسن، الیکٹورل کمیشن آف ساؤتھ افریقہ
- جناب ہینس پیٹر وائس، پالیسی ایڈوائزر، سوئس ایجنسی برائے ترقی اور تعاون، سوئٹزرلینڈ
- محترمہ انجلیکا کارمن، چیئرپرسن اور جناب پاول پوسٹیکا، ڈپٹی چیئرپرسن، سنٹرل الیکشن کمیشن، ریپبلک آف مالڈووا
- جناب ڈیریوس گیزاؤسکاس، انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ، مرکزی انتخابی کمیشن، جمہوریہ لتھوانیا
- جناب عبدالرحمان محمد عرفان، ماریشس کے الیکٹورل کمشنر
- جناب وجے رنگراجن، چیف ایگزیکٹو، برطانیہ کے انتخابی کمیشن
- محترمہ اینا کرینہ ایلبرٹ، ہیڈ اور محترمہ کلاڈیا اسفورٹ، اسسٹنٹ ہیڈ، فیڈرل ریٹرننگ آفیسر کا دفتر، جرمنی
- جناب اولیہ ڈیڈینکو، چیئرپرسن اور جناب ویٹالی پلوکر، ڈپٹی چیئرپرسن، مرکزی الیکشن کمیشن آف یوکرین
- جناب ڈریزینکو پانڈیک، جمہوریہ کروشیا کا ریاستی انتخابی کمیشن
-----------------------------------------------------
ش ح۔ش ت-ج ا
UN-NO-1647
(Release ID: 2135585)