ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی اے کیو ایم نے شہری سڑکوں کی ترقی/ری ڈیولپمنٹ کے لیے معیاری فریم ورک کے مؤثر نفاذ کے لیے سی ایس آئی آر-سینٹرل روڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایس آئی آر –سی آر آر آئی) اور سکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر (ایس پی اے) کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے  ہیں، جس میں دھول کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے راستوں اور فٹ پاتھوں کو ہموار کرنا اور سبزبنانا شامل ہے


این سی آر کے نو (09) انتہائی شہری/صنعتی شہر، یعنی دہلی، فرید آباد، گڑگاؤں، سونی پت، غازی آباد، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، بھیواڑی اور نیمرانہ کو ترقی/ری ڈیلپمنٹ   کے پہلے مرحلے میں لیا جائے گا

Posted On: 10 JUN 2025 7:44PM by PIB Delhi

قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں سڑک کی دھول کی آلودگی سے نمٹنے کی سمت ایک اہم قدم میں، این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے کمیشن (سی اے کیو ایم) نے آج سی ایس آئی آر-سینٹرل روڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایس آئی آر سی آر آر آئی) اور اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر (نئی دہلی) کے ساتھ ایک سہ فریقی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔اس تعاون کا مقصد دہلی-این سی آر میں دھول کی آلودگی کو کم کرنے  کی سمت میں  شہری گلیوں کی از سر نو تعمیر معیاری فریم ورک کے موثر نفاذ کے ساتھ ساتھ راستوں اور فٹ پاتھوں کو ہموار کرنا اور ہربھرا کرنا ہے۔

سہ فریقی مفاہمت نامے کا مقصد  سی ایس آئی آر سی آر آر آئی  اور ایس پ اے، نئی دہلی کے ذریعے سی اے کیو ایم  میں پروجیکٹ مانیٹرنگ سیل (پی ایم سی ) کے قیام اور آپریشنلائزیشن میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ پی ایم سی این سی آر ریاستوں میں فریم ورک کے وسیع عناصر کے ساتھ منسلک سڑکوں کی موثر ترقی/دوبارہ ترقی کے لیے فریم ورک کے مرحلہ وار نفاذ کی نگرانی اور حمایت کرے گا۔

پہلے مرحلے میں، کمیشن نے این سی آر کی ریاستی حکومتوں اور جی این سی ٹی ڈی کے ساتھ مناسب مشاورت کے ساتھ این سی آر کے نو انتہائی شہری/صنعتی شہروں یعنی دہلی، فرید آباد، گروگرام، سونی پت، غازی آباد، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، بھیواڑی اور نیمرانہ کا انتخاب کیا ہے۔

یہ تعاون سڑکوں کی معیاری کاری/انجینئرنگ، تعمیرات اور اثاثہ جات کے انتظام میں سی ایس آئی آر سی آر آر آئی  کی ڈومین مہارت اور ان سڑکوں کے ساتھ پائیدار شہری منصوبہ بندی اور سبز حل میں  ایس پی اے کی مہارت سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ معیاری فریم ورک میں شامل ہیں:

  • مختلف قسم کی سڑکوں کے لیے کراس سیکشن ڈیزائن اور رائٹ آف وے (آر او ڈبلیو) چوڑائی،
  • گرین اقدامات کے ذریعے رائٹ آف وے  کے اندر سڑک کی دھول کو کم کرنا،
  • سڑکوں کی دیکھ بھال کے مؤثر انتظامات کے لیے، جی آئی ایس۔ویب  پر مبنی روڈ ایسٹ مینجمنٹ سسٹم (آر اے ایم ایس )، اور
  • سڑک کی تعمیر اور دیکھ بھال میں نئی ​​ٹیکنالوجیز کو اپنانا۔

مفاہمت نامے کے تحت، سی ایس آئی آر سی آر آر آئی  اور سی اے کیو ایم ایس پی اے  میں قائم ہونے والے  پی ایم سی  کو ادارہ جاتی مدد اور تکنیکی رہنمائی فراہم کریں گے۔ سی آر آر آئی  اور پی ایم سی ایس پی اے  کے قیام میں رہنمائی فراہم کرنے، اس کے لیے مناسب افرادی قوت کی ضرورت تجویز کرنے اور معیاری فریم ورک پر سڑکوں کی ترقی/دوبارہ ترقی کی نگرانی کے لیے رکھے گئے وسائل کی رہنمائی میں  سی اے کیو ایم کی مدد کریں گے۔ ڈیٹا پر مبنی ٹریکنگ اور سڑک کے مخصوص منصوبوں کی نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے ایک وقف ڈیش بورڈ بھی بنایا جائے گا۔

سائنسی ڈیزائن، پائیدار ہریالی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہری سڑکوں کو تبدیل کرنا سڑکوں سے دھول کی آلودگی کو کم کرنے اور خطے میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے کلیدی طویل مدتی حل میں سے ایک ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-06-10at7.44.00PMP89X.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-06-10at7.44.00PM(1)QFP9.jpeg

*****

U.No:1637

ش ح۔ح ن۔س ا


(Release ID: 2135500)
Read this release in: English , Hindi