وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

صحت و تندرستی کے لئے صف بندی: عالمی یوم یوگا- 2025 کو فروغ دینے کے لیے مشہور شخصیات اور  انفلوئنسرزآگے آئے

Posted On: 10 JUN 2025 4:43PM by PIB Delhi

جیسے جیسے بین الاقوامی یوگا ڈے- 2025 قریب آرہا ہے فلم، موسیقی اور عوامی خدمات کے شعبے سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اس تحریک میں شامل ہو رہی ہیں، جس سے روزمرہ کی زندگی میں یوگا کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ جو ایک قومی رسم کے طور پر شروع ہوا تھا وہ اب ایک عوامی تحریک میں تبدیل ہو  چکا ہے جس میں ملک بھر کی نامور شخصیات اب اس  مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔

پڈوچیری کی سابق گورنر اور رٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر ڈاکٹر کرن بیدی نے بھی اپنی حمایت کا اظہار کیا، اور کہا-‘‘یوگا خود کی دیکھ بھال اور سماجی نگہداشت کا دوسرا نام ہے۔’’ صداقت اور زندہ تجربے پر مبنی یہ پیغامات نوجوانوں کو ہندوستان کی بھرپور صحت کی روایات کو دوبارہ دریافت کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

معروف اداکار انوپم کھیر نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں سبھی کو ‘یوگا منانے’ کی ترغیب دی ۔

معروف اداکار انل کپور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا-‘‘یوگا حوصلہ افزائی کرتا ہے، شفا دیتا ہے اور متحد کرتا ہے۔ آئیے یوگا مہوتسو کے جذبے کے ذریعے ایک صحت مند حال اور مستقبل کو گلے لگائیں۔’’

ریسلر اور موٹیویشنل اسپیکر سنگرام سنگھ نے کہا-‘‘یوگا کا مطلب ہے انضمام - روح کا الہی کے ساتھ ملاپ۔ یہ ہمیں فطرت سے جوڑتا ہے اور ہمارے جسمانی اور باطن کے درمیان فاصلہ کو ختم کرتا ہے۔ جسم، دماغ اور روح کو یکجا کر کے یوگا ہمیں تناؤ، اضطراب اور افسردگی سے آزاد رہنے میں مدد کرتا ہے۔’’

ثقافتی شخصیات نے بھی اس مقصد کی حمایت کی۔ کیلاش کھیر نے کہا-‘‘ہندوستان میں بہت سی تبدیلیوں کے درمیان دنیا نے یوگا کے اس لازوال تحفے کو قبول کیا ہے اور اسے  خود میں ضم  کیا ہے۔’’ عالمی  شہرت یافتہ  کلاسیکل ڈانسر سونل مان سنگھ نے کہا-’’یوگا میری زندگی کے سفر میں گہری بصیرت اور روحانی ترقی حاصل کرنے کا ایک راستہ رہا ہے۔’’

مشہوراداکار منوج جوشی نے کہا-‘‘ہماری جدید، تیز رفتار زندگی میں-  اگر ہم آیورویدک اور یوگا کے اصولوں کے مطابق اپنے روزمرہ کے معمولات کی منصوبہ بندی کریں تو یہ ہماری جسمانی اور ذہنی صحت دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، انہوں نے لوگوں سے روزانہ یوگا کی مشق کرنے پر زور دیا۔’’

اسی طرح کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے فٹنس آئیکن شلپا شیٹی نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں  کیا –‘‘ یوگا ہمارے اندر اور اردگرد ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔ جیسا کہ ہم یوگا مہوتسو کے جذبے کے ذریعے بین الاقوامی یوگا ڈے-2025 مناتے ہیں، آئیے ہم اجتماعی طور پر آنے والی نسلوں کے لیے تندرستی کی اس وراثت کو فروغ دیں۔’’

مقبول اداکارہ رکل پریت سنگھ نے اپنے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ  پر کہا- ‘‘قدیم ہندوستان سے لے کر عالمی اسٹیج تک، یوگا مسلسل حوصلہ افزائی، شفا اور متحد کرتا ہے’’۔

ان بااثر شخصیات کی حمایت نے مہم میں ایک نئی توانائی  پیدا کی ہے۔ ان کے لاکھوں پیروکاروں کو یوگا کو نہ صرف ایک مشق کے طور پر بلکہ ایک طرز زندگی کے طور پر اپنانے کی ترغیب دی گئی ہے۔ ان کے متحرک سوشل میڈیا پیغامات اور ذاتی بصیرت نے اس مہم کو ہر عمر کے گروپوں میں انتہائی مقبول بنا دیا ہے۔

ان کی مشترکہ رسائی نے پورے ملک میں خاص طور پر ڈجیٹلائز طریقے سے  عوام اور نوجوانوں میں جوش و خروش کی ایک نئی لہر پیدا کی ہے کیونکہ 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے منانے کی تیاریاں پوری دنیا میں تیز ہو رہی ہیں۔ ان کی اجتماعی رسائی، خاص طور پر نوجوانوں اور ڈجیٹل سامعین کے درمیان ایک قومی تحریک کو متحرک کر رہی ہے جو 21 جون سے قبل بے پناہ جوش و خروش پیدا کر رہی ہے۔

جیسا کہ ہندوستان بین الاقوامی یوگا ڈے کی ایک دہائی منا رہا ہے، ان نامور شخصیات کی حمایت ملک بھر میں بڑھتے ہوئے جذبات کی عکاسی کرتی ہے: یوگا صرف ورزش نہیں ہے، یہ زندگی اور توازن کی علامت ہے۔

*****

 

 ش ح – ظ ا –م ذ

UR No. 1628

 


(Release ID: 2135454)