وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج ورلڈ ٹریڈ سینٹر، نوروجی نگر، نئی دہلی میں ایس پی ایم سی آئی ایل کے نئے کارپوریٹ آفس کا افتتاح کیا


ہندوستان کے اقتصادی اور سیکورٹی پرنٹنگ فریم ورک کو مضبوط بنانے میں ایس پی ایم سی آئی ایل کا اہم کردار اور اختراع، خود انحصاری، اور پائیداری کے لیے اس کی وابستگی قابل ستائش ہے: وزیر خزانہ محترمہ سیتا رمن

ایس پی ایم سی آئی ایل بینک نوٹ کی سیاہی، پاسپورٹ پیپر، اور دیگر اہم حفاظتی مواد کی مقامی ترقی کے ذریعے خود انحصاری کے حصول کے لیےسرکاری شعبے کی ایک نمونہ انٹرپرائز ہے: وزیر خزانہ جناب پنکج چودھری

ایس پی ایم سی آئی ایل نے ادارہ جاتی کارکردگی کو مضبوط بنانے اور خود انحصاری کو فروغ دینے میں اہم پیش رفت کی: او ایس ڈی   ڈی ای اے،محترمہ انورادھا ٹھاکر

نیا کارپوریٹ آفس ایس پی ایم سی آئی ایل کے ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے اور کارکردگی، اختراع اور قوم کی تعمیر کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے: ایس پی ایم سی آئی ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب  وجے رنجن سنگھ

Posted On: 09 JUN 2025 9:37PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور  کی وزیرمحترمہ نرملا سیتا رمن اور مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری نے آج نئی دہلی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر، نوروجی نگر میں سیکورٹی پرنٹنگ اینڈ منٹنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ(ایس پی ایم سی آئی ایل )کے نئے کارپوریٹ دفتر کا افتتاح کیا۔

1.jpg

محکمہ اقتصادی امور (ڈی ای اے) کی آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی(او ایس ڈی) محترمہ انورادھا ٹھاکر، وزارت خزانہ کے دیگر سینئر عہدیداران، ایس پی ایم سی آئی ایل کے بورڈ کے اراکین، ادارے کے سینئر افسران اور ملازمین کی یونینوں کے نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

2.jpg

اپنے کلیدی خطاب میں، مرکزی وزیر خزانہ نے اس اہم سنگِ میل پر  ایس پی ایم سی آئی ایل  کی ستائش کی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ نئی سہولت کرایے کی مد میں نمایاں بچت کا باعث بنے گی، جب کہ انتظامی کارکردگی، داخلی ہم آہنگی اور ملازمین کی شمولیت میں بھی بہتری آئے گی۔

 

3.jpg

محترمہ نرملا سیتارمن نے اب تک جاری کیے گئے 210 یادگاری سکوں، جن میں سے 105 گزشتہ دہائی میں جاری کیے گئے، پر کارپوریشن کی تعریف کی اور اس بات کو اجاگر کیا کہ ایس پی ایم سی آئی ایل کے یادگاری سکے ‘‘برانڈ انڈیا’’ کی پہچان بن چکے ہیں۔ یہ سکے نہ صرف معزز اور بامعنی تحفے کے طور پر دیے جاتے ہیں بلکہ قوم کے عظیم ثقافتی ورثے کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایس پی ایم سی آئی ایل کی مصنوعات — جیسے کرنسی نوٹ، سکے، پاسپورٹ پیپر، ڈاک کے اشیاء وغیرہ — ملک کے نظام کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔

مرکزی وزیر خزانہ نے خاص طور پر پنچ تنتر پر مبنی یادگاری سکوں کے مجموعے کو سراہا، جسے عوام کی جانب سے مثبت پذیرائی ملی اور جو ثقافتی لحاظ سے بھی نہایت اہمیت رکھتےہیں۔ انہوں نے قومی تمغے اور میڈل تیار کرنے میں ایس پی ایم سی آئی ایل کے اہم کردار کو تسلیم کیا، جن میں بھارت رتن بھی شامل ہے، جو ملک کا سب سے اعلیٰ شہری اعزاز ہے۔

4.jpg

 

محترمہ سیتارمن نے  ایس پی ایم سی آئی ایل  کی سونے اور چاندی کو صاف کرنے کی صلاحیتوں اور اس کی شاندار مالی کارکردگی کو بھی سراہا، جس میں مالی سال 2017-2016 کے دوران تمام قرضوں کی ادائیگی شامل ہے۔ انہوں نے ایس پی ایم سی آئی ایل پر زور دیا کہ وہ اپنی سپلائی چین مینجمنٹ کو مزید مضبوط کرے۔

اپنے خطاب میں، مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ نے ادارے کی نمایاں کامیابیوں پر فخر کا اظہار کیا اور بھارت کے معاشی و سیکیورٹی پرنٹنگ ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں پی ایم سی آئی ایل کے اہم کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے جدت، خود انحصاری اور پائیداری کے لیے اس کے عزم کو سراہا۔

ایس پی ایم سی آئی ایل کی مضبوط مالی کارکردگی کو اجاگر کرتے ہوئے جناب چودھری نے اسے ایک مثالی عوامی شعبے کے ادارے کے طور پر پیش کیا، جو بینک نوٹ کی سیاہی، پاسپورٹ پیپر اور دیگر اہم سیکیورٹی مواد کی دیسی تیاری کے ذریعے خود انحصاری حاصل کر رہا ہے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ نے ایس پی ایم سی آئی ایل کے بورڈ، انتظامیہ اور ملازمین کو ان کی کاوشوں پر مبارکباد دی اور ادارے کو اعلیٰ کارکردگی کے سفر کو جاری رکھنے اور نو رتن کا درجہ حاصل کرنے کی ترغیب دی، ساتھ ہی وزارت خزانہ کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

5.jpg

 

اس موقع پر اپنے خطاب میں محترمہ انورادھا ٹھاکر، آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی، محکمہ اقتصادی امور (ڈی ای اے)، نے ادارہ جاتی کارکردگی کو مؤثر بنانے اور خود انحصاری کو فروغ دینے کے لیے پی ایم سی آئی ایل کی اہم پیش رفت کو سراہا۔ انہوں نے ادارے کی مضبوط مالی کارکردگی اور بہتر طرزِ حکمرانی کو اجاگر کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پی ایم سی آئی ایل مستقبل میں بھی ملک کے معاشی اور تزویراتی اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔

 

6.jpg

اس موقع پر اپنے استقبالیہ خطاب میں پی ایم سی آئی ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب وجے رنجن سنگھ نے مرکزی وزیر خزانہ کا ان کی حوصلہ افزا موجودگی پر دلی شکریہ ادا کیا اور وزیر مملکت برائے خزانہ سمیت وزارتِ خزانہ کے دیگر سینئر عہدیداران کے قیمتی تعاون کو سراہا۔ جناب سنگھ نے کہا کہ نیا دفتر پی ایم سی آئی ایل کے ترقیاتی سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو کارکردگی، جدت اور قومی تعمیر کے لیے ادارے کے عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کمپنی جدت، شفافیت اور قوم کی خدمت کے اصولوں پر کاربند رہے گی۔

 

8.jpg

مرکزی وزیر خزانہ اور وزیر مملکت برائے خزانہ نے سال 2024-2023کے دوران ملازمین اور آپریشنل یونٹس کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے۔

9.jpg

11.jpg

12.jpg

13.jpg

14.jpg

15.jpg

16.jpg

ایس پی ایم سی آئی ایل  ایک شیڈیول ‘اے’ منی رتن کیٹیگری-I کا مرکزی عوامی شعبے کا ادارہ (سی پی ایس ای) ہے، جو وزارت خزانہ کے محکمہ اقتصادی امور کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرتا ہے۔ ایس پی ایم سی آئی ایل  حکومتِ ہند کے آتم نربھر بھارت (خود انحصار بھارت) کے وژن کو آگے بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے، جو خود انحصاری، ٹیکنالوجی میں ترقی، اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔

********

ش ح۔ ش ت۔ رض

U-1615

 


(Release ID: 2135301)
Read this release in: English , Hindi