کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کیو سی آئی نے نئی دہلی میں منظوری کا عالمی دن 2025 منایا
کیو سی آئی نے تجدید شدہ این اے بی ایل پورٹل کا آغاز کیا،ایس ایم ایز کو بااختیار بنانے میں منظوری کے کردارکی ستائش کی
Posted On:
09 JUN 2025 4:12PM by PIB Delhi
کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) ، جو ہندوستان میں ایکریڈیشن کی قومی نگران ہے ، نے انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر نئی دہلی میں عالمی ایکریڈیشن ڈے 2025 منایا
کیو سی آئی ، اپنے آئینی بورڈوں کے تحت یشنل ایکریڈیشن بورڈ فار ٹیسٹنگ اینڈ کیلیبریشن لیبارٹریز (این اے بی ایل) اور نیشنل ایکریڈیشن بورڈ فار سرٹیفیکیشن باڈیز (این اے بی سی بی) کے ذریعہ بین الاقوامی لیبارٹری ایکریڈیشن کوآپریشن (آئی ایل اے سی) اور انٹرنیشنل ایکریڈیشن فورم (آئی اے ایف) جیسے عالمی اداروں کے ساتھ شراکت دار ہے تاکہ ہندوستان کے معیار اور مطابقت کے بنیادی ڈھانچے کو بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ کیا جا سکے ۔
اس تقریب کی ایک اہم جھلک این اے بی ایل پورٹل کا ازسرِ نو آغاز تھا، جس کا مقصدمنظوری کے عمل کو آسان بنانا اور خاص طور پر لیبارٹریوں اور ایم ایس ایم ایزکے لیے ڈیجیٹل رسائی کو بہتر بنانا ہے۔
معیار سے مربوط اس عزم کو مزید مضبوط کرتے ہوئے، پروگرام میں‘‘گڑ وتاسمرپن’’ ایک منفرد پہل ہے جو تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ عوامی طور پر تمام شعبوں میں تسلیم شدہ معیارات کی پاسداری کا عہد کریں۔
اس سال کا تھیم ‘‘ایکریڈیٹیشن: چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کو بااختیار بنانا’’ تھا، جس نےایم ایس ایم ایزکی مسابقت، منڈیوں تک رسائی، اور ساکھ کو بہتر بنانے میں ایکریڈیٹیشن کے تزویراتی کردار کو اجاگر کیا۔ تقریب کا آغاز قیادت کے کلیدی پیغامات اور ایک موضوعاتی ویڈیو کی نمائش سے ہوا، جس نے ایم ایس ایم ای شعبے میں معیار، جدت اور پائیدار ترقی پر گفتگو کی راہ ہموار کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ فروغ صنعت و داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) وزارت تجارت و صنعت کے سکریٹری جناب امر دیپ سنگھ بھاٹیا، آئی اے ایس نے کہا کہ منظوری بھارتی ایم ایس ایم ایز کو مقامی و عالمی منڈیوں تک رسائی کے قابل بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سرٹیفکیشن اور اسسمنٹ ادارے، آتم نربھر بھارت اور وکست بھارت 2047@ کے وژن کو حاصل کرنے میں اہم ستون کی حیثیت رکھتےہیں، کیونکہ یہ معیار کو یقینی بناتے ہیں، برآمدات کی حمایت کرتے ہیں اور شمولیتی و پائیدار ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔
کیو سی آئی کے چیئرمین جناب جکسی شاہ نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ منظوری عالمی اعتماد تک پہنچنے کا دروازہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایم ایس ایم ایز کو بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ ہونے، ریجیکشن ریٹ کم کرنے، پیداواریت بڑھانے اور نئی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے۔
افتتاحی اجلاس کے بعدایک تکنیکی سیشن اور ساتھ ہی سی ای او فورم کا بھی اہتما م کیا گیا، جس میں ماہرین نے پر مغزبحث کی کہ کس طرح منظوری مختلف شعبوں میںایم ایس ایم ایز کی ترقی کو تحریک دے سکتی ہے۔ پینل میں شامل افراد نے اس پر روشنی ڈالی کہ منظوری تشخیصی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، بین الاقوامی تجارت کی سہولت فراہم کرنے، تسلیم شدہ مینجمنٹ سسٹمز و مصنوعات کی حمایت کرنے، تھرڈ پارٹی معائنوں کے فروغ، پائیدار مینوفیکچرنگ کو آگے بڑھانے اور نیٹ زیرو اہداف میں شراکت دینے میں کس طرح کردار ادا کرتی ہے۔

ہر سال 9 جون کو دنیا بھر میں منایا جانے والا ورلڈ ایکریڈیٹیشن ڈے معیار کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے، عالمی تجارت کو ممکن بنانے اور معاشی ترقی کو فروغ دینے میں منظوری کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔
اس سال کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) کی جانب سے منعقدہ تقریب نے اس حقیقت کی ازسرِ نو توثیق کی کہ منطوری جدت، مسابقت اور ترقی کو فروغ دینے والا ایک کلیدی ذریعہ ہے، خاص طور پر بھارت کے چھوٹے کاروباروں کے لیے جو تیزی سے عالمی معیشت کا حصہ بن رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –م ح-اش ق)
U. No.1595
(Release ID: 2135165)