وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ورلڈ ایکسپو اوساکا میں بھارت پویلین دنیا کے بہترین پویلینز میں شامل


آئی جی این سی اے کو بھارت پویلین کی نگہبان  کی ذمہ داری سونپی گئی

ورلڈ ایکسپو اوساکا میں بھارت: ثقافت، تجارت اور دَرد مَندی کا سنگم

بھارت منڈپ: قدیم ثقافتی ورثے اور جدید ترقی کا حسین امتزاج

Posted On: 07 JUN 2025 9:30PM by PIB Delhi

جاپان کے شہر اوساکا میں جاری ورلڈ ایکسپو 2025 کے دوران بھارت پویلین—جسے ‘‘بھارت منڈپ’’ کا نام دیا گیا ہے،نے نمایاں مقام حاصل کرتے ہوئے دنیا کے پانچ بہترین اور مقبول ترین پویلینز میں جگہ بنا لی ہے۔یہ معلومات  جناب  یاماموتو سان، جو جاپان ٹریول بیورو (جے ٹی بی) کے نمائندہ اور ڈپٹی پویلین ڈائریکٹر ہیں، کی جانب سے مشترک کی گئی ایک جائزہ رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔بھارت پویلین کو امریکہ، اٹلی، فرانس، اور جاپان جیسے عالمی سطح کے پویلینز کے ساتھ برابر کی صف میں رکھا گیا ہے۔اس مقبولیت کی بنیاد ایکسپو کے عہدیداروں، جاپانی شہریوں اور سوشل میڈیا پر آن لائن سرگرمی سے حاصل ہونے والے تاثرات پر رکھی گئی ہے۔

1.jpg

پہلی بار، بھارت پویلین کی نگہبانی کی ذمہ داری وزارتِ ثقافت کو سونپی گئی ہے - جب کہ اس سے قبل یہ کام وزارتِ تجارت کے تحت انجام دیا جاتا تھا۔اس اہم بین الاقوامی نمائشی پروگرام کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے لیے اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) کو مرکزی ایجنسی (نوڈل ایجنسی) مقرر کیا گیا ہے۔یہ پویلین 13 اکتوبر 2025 تک عوام کے لیے کھلا رہے گا۔

 

2.jpg

ڈاکٹر سچیدانند جوشی، ممبر سکریٹری، آئی جی این سی اے نے کہا کہ پویلین ہندوستان کے قدیم علمی نظام، جدید تکنیکی امنگوں اور بڑھتی ہوئی عالمی موجودگی کا ایک جامع عکاس ہے۔ اسٹریٹجک طور پر 'کنیکٹنگ لائیو زون' میں واقع، پویلین ہندوستان کی تہذیبی اقدار کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقی، اختراع اور ڈیجیٹل ترقی میں اس کے عصری عزائم کو مجسم کرتا ہے۔

4.jpg

ثقافتی سفارت کاری کی اعلیٰ مثال —

بھارت منڈپ صرف ایک شاندار فنِ تعمیر کا شاہکار نہیں، بلکہ یہ بھارت کی ثقافتی سفارت کاری کا ایک زندہ اور متحرک مظہر ہے۔ یہ بین الاقوامی زائرین کو ایک منفرد، ہمہ جہت اور دل کو چھو لینے والا تجربہ فراہم کرتا ہے — جس میں دلچسپ نمائشیں، باہمی ثقافتی سیشنز اور فنی تنصیبات شامل ہیں۔

اگرچہ آئی جی این سی اے کو پویلین کے لیے جگہ کا تعین بعد میں ملا، اس کے باوجود اس نے بے مثال سرعت اور مہارت کے ساتھ اس وژن کو حقیقت میں بدل دیا۔جاپانی حکام کے ساتھ قریبی اشتراک میں کام کرتے ہوئے، انہوں نے ایسا پویلین تخلیق کیا جو ورثے اور جدت کو خوبصورتی سے یکجا کرتا ہے۔اس کوشش کو عالمی معززین، زائرین اور ثقافت سے وابستہ ماہرین کی جانب سے زبردست سراہا گیا ہے۔

5.jpg

 

ایک منفرد اور بے مثال پویلین

دیگر بین الاقوامی پویلینز کے برعکس، جہاں طویل قطاریں اور محدود رسائی عام ہے، بھارت پویلین ایک پُرسکون، خوش آمدیدی اور ہمہ گیر تجربہ فراہم کرتا ہے۔اس کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں:اختراع(انوویشن) ، آیوروید، اِسرو (آئی ایس آر او ) اور پائیداری  پر مبنی دلچسپ سیکشنزبراہِ راست ثقافتی مظاہرے، جن میں گربا رقص، بھارتی آچاریوں کی زیرِ قیادت یوگا سیشنز، اور روایتی ملبوسات کی جھلکیاں شامل ہیں۔خالص ہندوستانی کھانوں کی پیشکش، جو دنیا بھر کے ذائقہ شناس افراد کو بہت پسند آ رہی ہے۔خاندانی ماحول سے ہم آہنگ سرگرمیاں اور فوٹو کارنرز، جہاں ہماچلی ٹوپیاں اور ہندوستانی دستکاری کی نمائش بھی موجود ہے۔اس کوشش کوعالمی معززین، زائرین اور ثقافت سے وابستہ ماہرین کی جانب سے زبردست  طریقے سےسراہا گیا ہے۔

 6.jpg

 

ان خصوصیات نے بھارت پویلین کو عوام کا پسندیدہ بنا دیا ہے، جہاں نہ صرف بھرپور عوامی شرکت دیکھنے کو مل رہی ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اسے زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

 علامت اور روحانیت: ڈیزائن کا فلسفہ -

 

پویلین کے روحانی مرکز میں پدمپانی بودھی ستو کی ایک عظیم الشان تصویر نصب ہے، جو اجنتا غاروں کی دیواروں پر بنی تصویروں سے متاثر ہے ۔یہ تصویر بھارت کی ازل سے قائم ہمدردی اور رحمدلی کی علامت ہے۔

ڈیزائن کے دیگر فنی عناصر جیسے کہ:

• نیل کنول (بلیو لوٹس) کا فَساڈ

• بودھی ورکش(بودھی  ورکش) کی تنصیب

• اور بہتے پانیوں کا منظر

یہ سب مل کر بھارت کے فلسفیانہ جوہر یعنی ربط، امن، اور تبدیلی  کو نہایت خوبصورتی سے پیش کرتے ہیں۔

 

7.jpg

پویلین کا فنِ تعمیر‘‘لوٹس کورٹیارڈ’’ اور ‘‘اوننیس لاؤنج’’ پر مشتمل ہے، جو قدیم بھارتی نظریے‘‘وسدھَیو کُٹمبکم’’ یعنی ‘‘ساری دنیا ایک خاندان ہے’’ کی جھلک پیش کرتا ہے۔

آئی جی این سی اے کا ثقافتی وژن

ڈاکٹر جوشی نے نتیجہ اخذ کیا، ‘‘اس عالمی پلیٹ فارم پر ہندوستان کی نمائندگی کرنا صرف ثقافت کی نمائش کے بارے میں نہیں ہے - یہ دنیا کو ہندوستان کے زندہ ورثے کی طرف مدعو کرنے کے بارے میں ہے۔ انڈیا پویلین ایک ایسی جگہ ہے جہاں روایت تبدیلی سے ملتی ہے، جہاں ابدی ہندوستانی روح عالمی مستقبل سے جڑتی ہے۔’’

ورلڈ ایکسپو 2025 اوساکا کے بارے میں

باضابطہ طور پر ایکسپو 2025 اوساکا، کنسائی، جاپان کے عنوان سے یہ عالمی نمائش 13 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گی۔ مرکزی تھیم ‘ڈیزائننگ دی فیوچر سوسائٹی فار ہماری لائفز’ کے ساتھ، ایکسپو میں 160 سے زائد ممالک اور 9 بین الاقوامی تنظیموں نے شرکت کی ہے، جس میں 28 ملین افراد کی آمد متوقع ہے۔ ہندوستان کی شرکت ثقافتی فضیلت اور بین الاقوامی مشغولیت کی ایک اہم مثال بن گئی ہے۔

********

ش ح۔ ش ت۔ رض

1583U-


(Release ID: 2135083)
Read this release in: English , Hindi , Malayalam