اسٹیل کی وزارت
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا (سیل) نے درگاپور میں ڈیفنس کسٹمر کنکلیو 2025 کی میزبانی کی
Posted On:
06 JUN 2025 4:13PM by PIB Delhi
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) نے 4 جون، 2025 کو درگا پور میں اپنے الائے اسٹیلز پلانٹ (اے ایس پی) میں سیل - ٖڈیفنس کانکلیو 2025 کا انعقاد کیا، جس سے ہندوستان کے دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے کمپنی کے اہمیت کے حامل عہد کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔
گھریلو پروجیکٹوں کے لیے خصوصی دفاعی درجے کے اسٹیل کے کلیدی سپلائر کے طور پر، سیل نے دفاعی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز یعنی دفاع کے سرکاری سیکٹر کے تحت آنے والے ادارے (ڈی پی ایس یوز) کے ساتھ گہرے تعاون کو فروغ دینے اور دفاعی شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے پر بات چیت میں شامل ہونے کے لیے کانفرنس کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب خود انحصاری، دیسی بنانے اور درآمدی متبادل کے موضوعات پر مرکوز تھی، جو بھارتی حکومت کی آتم نر بھر بھارت پہل کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
آرڈیننس فیکٹریوں سمیت سرکردہ دفاعی اداروں کے اعلیٰ حکام نے بات چیت میں حصہ لیا۔
مذکورہ کنکلیو میں سیل کی سینئر قیادت کے بصیرت افروز خیالات شامل تھے، جس میں جناب وی ایس۔ چکرورتی، ڈائریکٹر (کمرشل) اور جناب آلوک ورما، راورکیلا اسٹیل پلانٹ کے انچارج ڈائریکٹر جن کے پاس (درگا پور اور برن پور اسٹیل پلانٹس کے اضافی چارج ہے) شامل تھے۔
بات چیت کے دوران مادی وضاحتوں میں بہتر تال میل ، مقامی ٹیکنالوجی کو اپنانے اور اہم دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں سیل کے کردار کو وسعت دینے کی گنجائش کو اجاگر کیا گیا۔
اس تقریب نے ہندوستان کے دفاعی مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام میں ایک بھروسہ مند اور اہمیت کے حامل شراکت داری کے طور پر سیل کی پوزیشن کی توثیق کی اور دفاع اور سلامتی میں ملک کی خود انحصاری کو آگے بڑھانے کے اس کے عزم پر زور دیا۔ سیل دفاعی شعبے کو اولین ترجیح دیتا ہے اور ہندوستان کی خود انحصاری کو بڑھانے کے لیے زیادہ مقدار میں سپلائی کرنے کے لیے تیار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –ش م۔ ق ر)
U. No.1526
(Release ID: 2134599)