ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
موسم گرما کی تعطیلات کا پروگرام 2025 نیشنل زولوجیکل پارک میں ‘‘پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمے’’ پر توجہ مرکوزکرنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا
Posted On:
05 JUN 2025 9:36PM by PIB Delhi
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر نیشنل زولوجیکل پارک، نئی دہلی نے 22 مئی سے 5 جون تک منعقد کیا گیا اپنا سمر ویکیشن پروگرام 2025 کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ یہ پروگرام اس سال کے عالمی تھیم‘‘پلاسٹک کی آلودگی کا خاتمہ’’ پر مبنی تھااور اس کا اہتمام نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری اور ای آئی اے سی پی پروگرام سینٹر اورڈبلیو ڈبلیو ایف ا نڈیا میں ریسورس پارٹنر کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔
ماحولیات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے عالمی یوم ماحولیات منایا جاتا ہے۔ اس کی قیادت اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام ( یو این ای پی) کر رہا ہے ،جو1973 سے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس سال اس کی توجہ پلاسٹک کی آلودگی کے مسئلے پر تھی اور اس کے حل کے لیے ہم سب مل کر کیسے کام کر سکتے ہیں اس پر بھی غور کیا گیا ۔
دو ہفتے کے پروگرام کے دوران بچوں اور عام لوگوں کو پلاسٹک کی آلودگی کے خطرات اور جنگلی حیات اور فطرت پر اس کے مضر اثرات کے بارے میں سکھانے کے لیے بہت سی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ پروگرام میں انٹرایکٹو سیشنز، ورکشاپس، مقابلے، آگاہی مہم، اور فیلڈ پر مبنی سیکھنے کی سرگرمیاں شامل تھیں۔ اس کا مقصد شرکاء کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں ماحول دوست عادات پر عمل کرنے کی ترغیب دینا تھا۔
پروگرام کا اختتام 5 جون 2025 کو چڑیا گھر کے تعلیمی مرکز میں ایک شاندار تقریب کے ساتھ ہوا۔ تقریب میں تقریباً 390 افراد نے شرکت کی، جن میں 150 طلباء، اساتذہ، والدین، رضاکار،ای آئی اے سی پی عملہ اور چڑیا گھر کے اہلکار شامل تھے۔ طالب علموں کو جنگلی حیات کے ساتھ ساتھ ان سے زیادہ قریب سے جڑنے میں مدد کے لیے ایک خصوصی رہنما ئی میں چڑیا گھر کے دورے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
کیمپ کے دوران طلباء کے تخلیقی کاموں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ اس نے ماحولیات اور پلاسٹک کی آلودگی کے بارے میں ان کی سمجھ کااظہار کیا۔ طلباء نے نظموں، گانوں اور کہانیوں کی صورت میں پروگرام میں موجود شرکاء سے اپنے تجربات شیئر کئے۔ انہوں نے اس کے بارے میں بھی بات کی جو انہوں نے ماہرین سے اور خود فطرت سے سیکھا ہے۔
اس تقریب کی خاص پہلو ڈاکٹر جی آریندرن، ڈائریکٹر اور کوآرڈینیٹر،ای آئی اے سی پی، ایم او ای ایف اینڈ سی سی اور ڈاکٹر سنجیت کمار، ڈائریکٹر،نیشنل زولوجیکل پارک کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن تھا۔ انہوں نے طلباء کی کاوشوں کو سراہا اور تمام شرکاء کو سرٹیفکیٹس اور سووینئرز پیش کئے۔
پروگرام کے لیے رجسٹر ہونے والے 372 افراد میں سے 238 نے تمام سرگرمیوں میں باقاعدگی سے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ، 4,500 سے زائد چڑیا گھر کی سیر کرنے والے افراد مختلف پروگرام ، تقریبات اور آگاہی کی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔
گرمیوں کی تعطیلات کا پروگرام 2025 خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا، جس میں ہلکی پھلکی تواضع اور تمام شرکاء کے لیے خوشگوار یادیں شامل تھیں۔ اس پروگرام نے ماحول کے تحفظ اور پلاسٹک کے استعمال میں کمی سے متعلق شعور کو اجاگر کرنے میں مدد دی۔
********
ش ح۔ م ح۔ رض
U-1504
(Release ID: 2134442)