بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کے وی آئی سی نے پی ایم ای جی پی اسکیم کے تحت 8794 مستفیدین کو 300 کروڑ روپے کی مارجن منی سبسڈی فراہم کی


کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے ممبئی میں مرکزی دفتر سے ورچوئل موڈ کے ذریعے ادائیگی کی

چیئرمین کے وی آئی سی نے کہا، ‘‘یہ اسکیم وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں خود انحصاری اور خود کفالت کی طرف ایک مضبوط قدم ہے’‘

Posted On: 05 JUN 2025 4:50PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزارت، حکومت ہند  کے تحت کھادی اور گاؤں کی صنعتوں کے کمیشن(کے وی آئی سی) نے منگل کو وزیر اعظم کے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے پروگرام(پی ایم ای جی پی) کے تحت منعقدہ ورچوئل وسیلے کی ایک تقریب کے ذریعے ملک بھر کے 8794 مستفیدین کو 300 کروڑ روپے کی مارجن منی سبسڈی تقسیم کی۔ یہ تقسیم تقریباً 884 کروڑ روپے کے قرض کی منظوری کے بدلے کی گئی تھی۔ یہ تقریب کے وی آئی سی سنٹرل آفس، ارلا روڈ، ولے پارلے (ویسٹ)، ممبئی میں منعقد ہوئی، جس میں کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے ورچوئل موڈ کے ذریعے مستفیدین کو سبسڈی جاری کی۔ اس موقع پر کے وی آئی سی کی سی ای او محترمہ روپ راشی کے ساتھ مرکزی دفتر کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

تقسیم کے موقع پر، چیئرمین جناب منوج کمار نے کہا کہ‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت اور رہنمائی میں، پی ایم ای جی پی اسکیم نے فی الحال ہندوستان میں خود روزگار کی ایک مضبوط اور موثر بنیاد بنائی ہے۔ کھادی اور گاؤں کی صنعتیں آج صرف ایک مصنوعات نہیں ہیں، بلکہ یہ خود انحصاری کے وژن کا مظہر ہے، بلکہ اس اسکیم نے نہ صرف لاکھوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ہے بلکہ انہیں انٹرپرینیورشپ کی طاقت سے بھی جوڑا ہے۔’’

ملک کے تمام چھ زونز نے اس تقسیم کے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جنوبی زون کے آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک، تمل ناڈو، کیرالہ، پڈوچیری کے لیے کل 2445 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی، جن کے لیے 80.26 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی۔ سنٹرل زون میں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور اتراکھنڈ کے 2366 پروجیکٹوں کے لیے 91.13 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی۔ بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ، مغربی بنگال اور انڈمان نکوبار اور شمال مشرق میں آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم اور تریپورہ کے لیے مشرقی ہندوستان میں کل 2167 پروجیکٹوں کو 62.68 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی۔ شمالی علاقے میں ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، لداخ، پنجاب اور راجستھان کے 1320 پروجیکٹوں کے لیے 41.80 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی۔ وہیں مغربی خطے کے گجرات، مہاراشٹر اور گوا میں 496 پروجیکٹوں کو 24.12 کروڑ روپے کی سبسڈی ملی۔ اس طرح یہ ملک بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں خود روزگار کو بااختیار بنانے کے لیے ایک جامع اور موثر مہم ثابت ہوئی۔

مالی سال 2024-25 تک اپنے آغاز سے لے کر، وزیر اعظم کا ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ( پی ایم ای جی پی) دیہی اور شہری ہندوستان میں انٹرپرینیورشپ اور خود انحصاری کا ایک ستون بن گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک کل 10,18,185 مائیکرو انٹرپرائزز قائم کیے گئے ہیں، جن کے لیے حکومت ہند نے 73,348.39 کروڑ روپے کا قرض منظور کیا ہے۔ اس کے بدلے میں استفادہ کنندگان کو 27,166.07 کروڑ روپے کی مارجن منی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔ اس سکیم کے ذریعے اب تک ملک بھر میں 90,04,541 سے زیادہ افراد کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار ملا ہے، جس سے یہ ملک کی سب سے موثر خود روزگارا سکیموں میں سے ایک ہے۔

 

ش ح۔ ام۔ج

Uno-1480


(Release ID: 2134245)