قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این ایچ آر سی)، نے مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں پولیس کے ذریعے دو صحافیوں پر مبینہ حملے کا از خود نوٹس لیا


مدھیہ پردیش کے ڈی جی پی کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی

Posted On: 05 JUN 2025 3:19PM by PIB Delhi

بھارت کے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این ایچ آر سی)، نے پریس کلب آف انڈیا، نئی دہلی کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کا ازخود نوٹس لیا ہے کہ مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں مبینہ طور پر ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی نگرانی میں دو صحافیوں کو پولیس نے وحشیانہ طریقے سے زدوکوب کیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ یکم مئی 2025 کو پیش آیا۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ پریس ریلیز کے مندرجات اگر درست ہیں تو متاثرہ صحافیوں کے ساتھ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔  اس لیے کمیشن نے مدھیہ پردیش کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر اس معاملے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

مورخہ 25 مئی 2025 کو جاری  کی گئی پریس ریلیز کے مطابق، دونوں صحافیوں کو مزید ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے پر مجبور کیا گیا جس میں اُن سے کہا گیا کہ ان کے درمیان تمام معاملات پر سمجھوتہ ہو گیا ہے۔

********

ش ح۔  م ش۔ ت ح

U-1471


(Release ID: 2134154)
Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil