وزارات ثقافت
بھگوان بدھ کے مقدس آثار بڑی عقیدت اور اہتمام کے ساتھ سارناتھ پہنچے
Posted On:
04 JUN 2025 11:10PM by PIB Delhi
بھگوان بدھ کے مقدس آثار روایتی نعرے، دعاؤں اور گہری تعظیم کے درمیان سارناتھ، اتر پردیش میں ملاگندھا کوٹی وہار کے مقدس مقام پر پہنچ گئے ہیں۔مقدس آثار نے اپنا سفر نیشنل میوزیم، نئی دہلی سے شروع کیا اور ایک عظیم الشان جلوس کے ساتھ آج شام 5:00 بجے سارناتھ پہنچے۔

شری ستیندر کمارضلع مجسٹریٹ، وارانسی،سینئرپولیس سپرنٹنڈنٹ اور دیگر معززین نے وی آئی پی لاؤنج میں ایک رسمی استقبالیہ میں مقدس آثار حاصل کیے۔
وہ مقدس آثار کو ایک قافلے کی شکل میں سارناتھ لے کر پہنچے جہاں اتر پردیش پولیس نے گارڈ آف آنر پیش کیا، این سی سی بینڈ اور کیڈٹس بھی مقدس آثار کے رسمی گھر واپسی کے استقبالیہ تقریب میں شامل ہوئے ۔
مولگندھا کوٹی وہار میں راہباؤں اور راہبوں کا ایک بڑا ہجوم دعا اور خراج عقیدت پیش کرنے آیا۔

مولگندھا کوٹی وہار میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےانتہائی معزز اور قابل احترام سیوالی بھانتے نے ویتنام میں اپنے ایک ماہ کے طویل تجربے کا ذکر کرتے ہوئے اس نمائش کو عوام کے زبردست ردعمل کا ذکر کیا۔
قبل ازیں مقدس آثار نئی دہلی کےنیشنل میوزیم سے صدارتی قافلے میں دہلی ہوائی اڈے کے وی وی آئی پی لاؤنج کے لیے روانہ ہوئے۔ وہاں سےانہیں وارانسی کے ہوائی اڈے پر روانہ کیا گیا ،جہاں سے روایتی اہتمام کے ساتھ سارناتھ میں اس کی آخری منزل تک پہنچایا گیا۔
اس دلکش اور تاریخی منظر کو دیکھنے کے لئے راہبوں، معززین، بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن کے عہدیداروں اور نیشنل میوزیم کے نمائندوں کا ایک بھیڑموجود تھی ۔

سارناتھ میں مقدس آثار کی آمد جو کہ بھگوان بدھ کے پہلے خطاب کی جائے وقوع سے گہرا تعلق رکھتے ہیں، روحانی طور پرایک نہایت اہم لمحہ ہے جو عالمی سطح پر بدھ مذہب کے ماننے والوں کے درمیان ثقافتی اور مذہبی روابط کو مزید مضبوط کرتا ہے۔
********
ش ح۔ م ح۔ رض
U-1459
(Release ID: 2134048)