وزارتِ تعلیم
محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی نے عالمی یوم ماحولیات سے قبل”عالمی سطح پر پلاسٹک کی آلودگی کا خاتمہ’’ کے موضوع پر قومی سطح کے ویبنار کا انعقاد کیا
Posted On:
04 JUN 2025 8:57PM by PIB Delhi
عالمی یوم ماحولیات 2025 کی پیش رفت کے طور پر، جناب سنجے کمار سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی(ڈی او ایس ای ایل)نے 4 جون 2025 کو محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم کے زیر اہتمام ‘‘عالمی سطح پر پلاسٹک کی آلودگی کا خاتمہ’’ کے موضوع پر ایک قومی سطح کے ویبنار کی صدارت کی۔ اس ویبنار کا مقصد پلاسٹک کی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے اور پائیدار زندگی کو فروغ دینے کے لیے طلباء، اساتذہ اور شراکت داروں میں ماحولیات کے تئیں بیداری کو فروغ دیناہے۔
جناب سنجے کمار سکریٹری، ڈی او ایس ای ایل، نے طویل مدتی ماحولیاتی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا، مشاہدہ کرتے ہوئے، ‘‘پودے بونا ہی کافی نہیں ہے؛ ان کا زندہ رہنا بھی ضروری ہے۔’’ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ شجر کاری کو فروغ دیں، درختوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اورپائیداری کی کوششوں میں کمیونٹیز کو شامل کریں جبکہ فوڈ چین میں مائکرو پلاسٹک کے داخل ہونے سے صحت کو لاحق خطرات سے بھی خبردار کیا جائے۔
سیشن میں سینٹر فار انوائرمنٹ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جناب کارتک وی سارا بھائی کی طرف سے پلاسٹک کی آلودگی پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی گئی۔ انہوں نے کچرے کے انتظام کی ایک جامع حکمت عملی وضع کی جو کہ کم کرنے، دوبارہ استعمال کرنے، انکار کرنے، بازیافت کرنے، دوبارہ تحفہ دینے، مرمت کرنے اور دوبارہ سوچنے کے اصولوں پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکول ماحولیاتی آلودگی کے تعلق سے با شعور شہریوں کو بیدار کرنے اور ایک اہم ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لئے کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
اپنے اختتامی کلمات میں، ڈی او ایس ای ایل کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر امرپریت دوگل نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک کلیدی اقدام کے طور پر شجر کاری اور درختوں کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر موجودہ ماحولیاتی چیلنجوں کی روشنی میں۔ ڈاکٹر چونگ شمرے، ایسوسی ایٹ پروفیسر، این سی ای آر ٹی نے اظہارتشکر کیا۔
ویبنار کو یوٹیوب پر براہ راست نشر کیا گیا، جس میں ملک بھر سے طلباء اور اساتذہ نےوسیع پیمانے پر شرکت کی ۔
محکمہ ا سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ اسکول کی کمیونٹی موسمیاتی کارروائی، پائیداری اور ماحولیاتی ذمہ داری میں سب سے آگے رہے اس طرح کے اقدامات کو ماحولیاتی تعلیم اور فعال طلباء کی شرکت کے لیے اپنی وسیع وابستگی کے حصے کے طور پر فروغ دینا جاری رکھے ہوئے ہے۔
********
ش ح۔ م ح۔ رض
U-1461
(Release ID: 2134039)