وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل سائنس سنٹر، دہلی میں نئے سرے سے تیار کردہ’ہال آف نیوکلیئر پاور: ایٹمز سرونگ دی نیشن‘ کا افتتاح کیا جائے گا

Posted On: 04 JUN 2025 5:51PM by PIB Delhi

نیشنل سائنس سینٹر (این ایس سی) دہلی میں 5 جون 2025 کو دوپہرساڑھے 12 بجے ’ہال آف نیوکلیئر پاور: ایٹمز سرونگ دی نیشن‘ کے عنوان سے اپنی نئی ترمیم شدہ مستقل گیلری کی نقاب کشائی کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس کا افتتاح جناب بی وی ایس شیکھر، ممتاز سائنسدان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر (سی پی اینڈ سی سی) نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این پی سی آئی ایل)، جناب امید یادو، سربراہ، کارپوریٹ کمیو نی کیشن، این پی سی آئی ایل، ممتاز سائنسدانوں، ماہرین تعلیم، اور میوزیم کے پیشہ ور افراد کی موجودگی میں کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00169HI.jpg

اصل میں 2016 میں افتتاح کی گئی گیلری کو اب جدید ترین ڈسپلے ٹیکنالوجیز، صارف دوست انٹرفیس،اور انتہائی پرکشش انٹرایکٹو سمیلیشنز کے ساتھ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ این پی سی آئی ایل کے تعاون سے اس اقدام کا مقصد جوہری توانائی سے متعلق اسرار کو چاک کرنا اوربھارت کے توانائی کے منظر نامے میں اس کے اہم کردار کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002O7IU.jpg

 

سات ہزار مربع فٹ سے زیادہ پر پھیلی اس گیلری میں 56 سے زیادہ انٹرایکٹو نمائشیں شامل ہیں، جن میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کاتھری ڈی واک تھرو، اصل نیوکلیئر ری ایکٹرز کے نمونے، اور عمیق ڈیجیٹل کیوسک شامل ہیں۔ زائرین نیوکلیئر فیوژن، ری ایکٹر آپریشنز، ریڈی ایشن سیفٹی، نیوکلیئر ویسٹ مینجمنٹ، اور خالص صفر کے اخراج کے حصول کے لیے جوہری توانائی کی شراکت جیسے موضوعات کے ایک وسیع سلسلہ  کو تلاش کر سکتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GR6C.jpg

یہ گیلری بھارت کے جوہری سفر اور ڈاکٹر ہومی جے بھابھا جیسے علمبرداروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہے، جو مستقبل کے لیے ایک صاف، قابل بھروسہ، اور پائیدار توانائی کے ذریعہ کے طور پر جوہری توانائی کی اہمیت کو تقویت دیتی ہے۔

بھارت کے پاس تھوریم کے وسیع ذخائر ہونے اور توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کے ساتھ، جوہری توانائی طویل مدتی توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ نئے سرے سے تیار کی گئی گیلری جوہری ٹیکنالوجی کی سائنس اور وعدے کے بارے میں شہریوں خصوصاً طلباء میں آگاہی، حوصلہ افزائی اور بیداری کو فروغ دینے کی کوشش کرتی ہے۔

افتتاح کے بعد گیلری عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔ نیشنل سائنس سینٹر ہفتے میں ساتوں دن صبح ساڑھے 9 بجے سے شام 6بجے تک کھلا رہتا ہے۔

این پی سی آئی ایل کے بارے میں

نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این پی سی آئی ایل) حکومت ہند کے محکمہ جوہری توانائی کے تحت ایک پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ ہے۔این پی سی آئی ایل حفاظت، ماحولیاتی تحفظ اور عوامی تعلیم کے لیے مضبوط عزم کے ساتھ،بھارت کے جوہری پاور پلانٹس کے ڈیزائن، تعمیر، آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے ذمہ دار ہے۔

نیشنل سائنس سینٹر، دہلی(این ایس سی ڈی) کے بارے میں

نیشنل سائنس سینٹر، دہلی، نیشنل کونسل آف سائنس میوزیم (این سی ایس ایم)کے تحت، وزارت ثقافت، حکومت ہند، ایشیا کے سب سے بڑے سائنس مراکز میں سے ایک ہے۔ 7لاکھ سالانہ زائرین کے ساتھجن میں  4,00,000 طلباءشامل ہیں،این ایس سی ڈی  انٹرایکٹو نمائشوں اور وسیع آؤٹ ریچ پروگراموں کے ذریعے سائنس کی خواندگی کو فروغ دیتا ہے۔

نیشنل کونسل آف سائنس میوزیم(این سی ایس ایم) کے بارے میں

نیشنل کونسل آف سائنس میوزیم(این سی ایس ایم) سائنس مواصلات کے لیے بھارت کا سرکردہ ادارہ ہے۔ 26 سائنس مراکز اور 48 موبائل سائنس نمائشی اکائیوں کے نیٹ ورک کو چلاتے ہوئے،

این سی ایس ایم شہری اور دیہی ہندوستان دونوں میں سائنسی مزاج کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

***

 

(ش ح۔اص)

UR 1444


(Release ID: 2133934)
Read this release in: English , Hindi , Tamil