کانکنی کی وزارت
مالی سال 2025-26 میں معدنیات اور غیر فیرس دھاتوں کی پیداوار ترقی کی راہ پر گامزن
کلیدی معدنیات اورغیرفیرس دھاتوں کی پیداوار میں خاطرخواہ ترقی
Posted On:
04 JUN 2025 3:56PM by PIB Delhi
مارچ 2025 کے لیے کان کنی اور کھدائی کے شعبے کے لیے معدنی پیداوار کا اشاریہ 156.8 رہاہے جس میں مارچ 2024 کے مقابلے میں 0.4 فیصدکا اضافہ ہواہے۔مارچ 2025 کے دوران آئرن اوئر، مینگنیز اوئر اور زنک کونسنٹریٹ جیسے معدنیات کی پیداوارمیں مارچ 2024 کے مقابلے میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔اس عرصے کے دوران آئرن اوئر کی پیداوار میں5.7 فیصدکا اضافہ ہوا اور یہ25.9 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) تک پہنچ گئی۔مینگنیز اوئر کی پیداوار میں9.7 فیصدکا اضافہ ہوا اور یہ0.39 ملین میٹرک ٹن رہی،جبکہ زنک کونسنٹریٹ کی پیداوار میں 5.5 فیصدکا اضافہ ہوا اور یہ0.19 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ گئی۔
مالی سال 2024-25 میں ریکارڈ پیداوار کی سطح تک پہنچنے کے بعد، مالی سال 2025-26 کے دوران ملک میں کچھ اہم معدنیات کی پیداوار میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ قیمت کے لحاظ سے کل ایم سی ڈی آرمعدنی پیداوارکا70فیصد لوہے کا ہے۔ مالی سال 2024-25 میں لوہے کی پیداوار 289 ملین میٹرک ٹن(ایم ایم ٹی)تھی۔
مالی سال 2025-26 کا پہلا مہینہ (اپریل) کے عارضی تخمینوں کے مطابق، ان معدنیات کی پیداوار میں پچھلے سال کے اسی مہینے کی پیداوار کے مقابلے میں مسلسل اضافہ ہے۔ باکسائٹ کی پیداوار اپریل 2024 کے دوران 1.87 ایم ایم ٹی سے بڑھ کر 13.9 فیصد اضافے کے ساتھ اپریل 2025 کے دوران 2.13 ایم ایم ٹی ہوگئی ہے۔ چونا پتھر کی پیداوار اپریل 2024 کے دوران 39.58 ایم ایم ٹی سے بڑھ کر 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ اپریل 2025 کے دوران 40.5 ایم ایم ٹی ہوگئی ہے۔ لیڈ اور زائن ایسک کی پیداوار اپریل 2024 کے دوران 1.24 ایم ایم ٹی سے بڑھ کر 2.4 فیصد اضافے کے ساتھ اپریل 2025 کے دوران 1.27 ایم ایم ٹی ہوگئی ہے۔ زنک کانسنٹریٹ کی پیداوار اپریل 2024 کے دوران 0.13 ایم ایم ٹی سے بڑھ کر اپریل 2025 کے دوران 0.14 ایم ایم ٹی ہو گئی، جس میں 7.7 فیصدکا اضافہ ہواہے۔
نان فیرس دھات شعبہ میں، مالی سال 2025-26 میں بنیادی ایلومینیم کی پیداوار میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.5 فیصدکا اضافہ ہواہے، جو مالی سال 2025-26 (اپریل) میں بڑھ کر 3.47 لاکھ ٹن(ایل ٹی)ہو گیا جو مالی سال 2024-25 میں 3.42(ایل ٹی)لاکھ ٹن تک پہنچ گیا۔ اسی تقابلی مدت کے دوران، بہتر تانبے کی پیداوار میں 0.45ایل ٹی سے 0.52ایل ٹی اضافہ ہوکر15.6 فیصد ہوگیا ہے۔
ہندوستان ایلومینیم کا دوسرا سب سے بڑا پروڈیوسرملک ہے اور بہتر تانبے میں ٹاپ 10 پروڈیوسرملک میں شامل ہے۔ توانائی، بنیادی ڈھانچہ، تعمیرات، آٹوموٹو اور مشینری جیسے صارفین کے شعبوں میں مسلسل مضبوط اقتصادی سرگرمیوں کی طرف ایلومینیم اور تانبے کے پوائنٹس میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
********
ش ح ۔ م م ع ۔ م ا
U NO-1435
(Release ID: 2133880)