دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے پونے اجتماع میں معیشت اور شمولیت کو بڑھانے میں پی ایم اے وائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی
Posted On:
03 JUN 2025 7:58PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج پونے کے بالے واڑی میں ‘پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی رورل) کے مستفیدین کے اجتماع’ اور ‘مہا آواس ابھیان ریاستی سطح کے ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب’ میں شرکت کی۔ اس تقریب میں مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب دیویندر فڑنویس اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی جناب اجیت پوار نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر معززین نے پی ایم اے وائی دیہی اسکیم کے مختلف زمروں کے تحت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو مشترکہ طور پر ایوارڈز پیش کیے۔
اپنے خطاب میں مہاراشٹر کے عزت مآب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ہر شہری کے لیے ایک گھر کو یقینی بنانے کے وژن کو دہرایا اور اعلان کیا کہ ریاستی حکومت اس اسکیم کے تحت پائیدار مکانات کی حمایت کے لیے سولر پینل لگانے کے لئےاضافی 50,000 روپے فراہم کرے گی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب شیوراج سنگھ چوہان نے پی ایم اے وائی رورل اسکیم کی تبدیلی کی صلاحیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ‘‘یہ ہندوستان کی معیشت کو فروغ دینے کے لیے ایک طاقتور محرک ہے۔ اس سے مکان کی تعمیرمیں اپنا کردار ادا کرنے والےمستری، بڑھئی اور سیمنٹ، لوہے، پائپ لائن، پانی کے رابطے اور بجلی کے شعبوں میں کام کرنے والوں کے لیے آمدنی ہوتی ہے۔’’
جناب چوہان نے پی ایم اے وائی (دیہی) کے لیے اہلیت کے معیار پر اہم تازہ معلومات کے بارے میں بتایا کہ جس کا مقصد شمولیت کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ دو پہیہ گاڑی والے درخواست دہندگان کو چھوڑ کر پہلے کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ مزید برآں، 15,000 روپے تک کی ماہانہ آمدنی والے افراد اب اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں۔ نیز ایک نیا سروےاس بات کو یقینی بنانے کے لیے منظور کیا گیا ہے کہ کوئی بھی اہل مستفید پیچھے نہ رہ جائے، اس میں ان نظرثانی شدہ معیارات کو شامل کیا جائے گا تاکہ اسکیم کی رسائی زیادہ دیہی گھرانوں تک پہنچ سکے۔
مرکزی وزیر موصوف نے مہاراشٹر کے کسانوں سے وکست کرشی سنکلپ ابھیان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ گاوؤں کا دورہ کرنے والے سائنسدانوں اور محققین کے ساتھ کھیتی کی اختراعی تکنیکوں کو سیکھنے اور اپنے چیلنجوں اور ضروریات کو بانٹنے کے لیے اس میں شامل ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘یہ محققین، زراعت پر مبنی تحقیقی مراکز کے ساتھ کام کر رہے ہیں اورہمارے کسانوں کے فائدے کے لیے زرعی طریقوں کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔’’
اس تقریب میں امرت مہا آواس ابھیان ایوارڈ کی تقریب بھی منائی گئی جس میں پورے مہاراشٹر میں پی ایم اے وائی (دیہی) اسکیم میں مثالی شراکت کو تسلیم کیا گیا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے درج ذیل ہیں:
امرت مہا آواس ابھیان ایوارڈ برائے بہترین ڈویژن (مہاراشٹرریاست):
- پہلا مقام: کونکن ڈویژن
- دوسرا مقام: ناسک ڈویژن
- تیسرا مقام: ناگپور ڈویژن
امرت مہا آواس ابھیان ایوارڈ برائے بہترین ضلع (مہاراشٹر ریاست):
- پہلا مقام: اہلیہ نگر
- دوسرا مقام: سندھو درگ
- تیسرا مقام: گونڈیا
امرت مہا آواس ابھیان ایوارڈ برائے بہترین تعلقہ (مہاراشٹرریاست):
- پہلا مقام: پاتھارڈی، اہلیہ نگر
- دوسرا مقام: دیو گڑھ، سندھو درگ
- تیسرا مقام: جاولی، ستارہ
امرت مہا آواس ابھیان ایوارڈ برائے بہترین گرام پنچایت (مہاراشٹر ریاست):
- پہلا مقام: یلگاؤں، کراڈ، ستارہ
- دوسرا مقام: بھڈکی واڑی، پٹن، ستارہ
- تیسرا مقام: چونڈھی، منوڑہ، واشم
امرت مہا آواس ابھیان ایوارڈ برائے بہترین ملٹی اسٹوری بلڈنگ (مہاراشٹر اسٹیٹ):
- پہلا مقام: ہنومنت کھیڑے، دھرنگاؤں، جلگاؤں
- دوسرا مقام: بھوسہ (تکالی)، موہدی، بھنڈارا
- تیسرا مقام: موہگاواں، منوڑہ، واشم
امرت مہا آواس ابھیان ایوارڈ برائے بہترین ہاؤسنگ کمپلیکس (مہاراشٹر اسٹیٹ):
- پہلا مقام: وانگداری، جناب گونڈہ، اہلیہ نگر
- دوسرا مقام: منوری، پھولمبری، چھترپتی سمبھاجی نگر
- تیسرا مقام: لکشمی دہیواڑی، منگل ویدھا، سولاپور
اس تقریب میں جناب جے کمار گور، گرام وکاس اور پنچایت راج کے وزیر مہاراشٹر حکومت جناب مرلی دھر موہول اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود رہیں ۔
اس تقریب نے دیہی ہندوستان میں اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کو فروغ دیتے ہوئے ’سب کے لیے مکان‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے عزم کا اعادہ کیا۔
********
ش ح۔ م ح۔ رض
U-1415
(Release ID: 2133707)