قومی انسانی حقوق کمیشن
قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)، انڈیا نے قانونی مکمل کمیشن کا اجلاس منعقد کیا
Posted On:
03 JUN 2025 8:39PM by PIB Delhi
قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)، انڈیا نے آج نئی دہلی میں تمام 7 ڈیمڈ رکن کمیشنوں اور چیف کمشنر برائے معذور افراد کی ایک قانونی مکمل کمیشن میٹنگ کا اہتمام کیا۔ میٹنگ کا مقصد انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے کمیشنوں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو بڑھانا تھا۔

میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جسٹس شری وی راما سبرامنیم، چیئرپرسن، این ایچ آر سی، انڈیا نے کمیشنوں کے درمیان باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مستقل وقفوں پر قانونی مکمل کمیشن اراکین کی مشترکہ میٹنگ طلب کرنے اور معاملات کی نقل سے بچنے کے لیے تمام کمیشنوں کی ویب سائٹس کو ہائپر لنک کرنے کا طریقہ کار بنانے کی تجویز دی۔

میٹنگ میں کمزور اور پسماندہ طبقوں کے حقوق کے تحفظ، بہترین طریقوں کا اشتراک اور مقدمات کی نقل کو کم کرنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے مشترکہ فیکٹ فائنڈنگ مشنز، بیداری مہم اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی ضرورت پر زور دیا۔

جناب کشور مکوانہ، چیئرپرسن، نیشنل کمیشن فار شیڈیولڈ کاسٹ (این سی ایس سی) نے ایس سی کمیونٹیز کے حقوق اور بہبود کے لیے کمیشن کی طرف سے اٹھائے گئے فعال اقدامات کے بارے میں بات کی۔
قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) کی چیئرپرسن محترمہ وجے رہاتکر نے کہا کہ این سی ڈبلیو خواتین کی بہبود کے لیے شکایات، تحقیق، بیداری اور آؤٹ ریچ ٹریننگ پروگراموں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) کی چیئرپرسن محترمہ ترپتی گورہا نے بچوں کی اسمگلنگ کو روکنے اور پوسکو کے معاملات میں تیز تر قانونی علاج کو یقینی بنانے کے لیے بیداری مہم چلانے پر زور دیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب نروپم چکما، رکن، قومی کمیشن برائے شیڈولڈ ٹرائب، شری راجیش اگروال، چیف کمشنر، کمیشن برائے معذور افراد اور شری ڈینیئل ای رچرڈز، جو کہ اقلیتوں کے قومی کمیشن کی نمائندگی کررہے ہیں، نے بھی اپنے نقطہ نظر کا اظہار کیا اور انسانی حقوق کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سیکٹرل کمیشنوں کے درمیان مشترکہ میکانزم کے حق میں دلائل دئیے۔

جسٹس (ڈاکٹر) بدیوت رنجن سارنگی، ممبر، این ایچ آر سی، انڈیا نے اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ فلاحی اسکیمیں معاشرے کے تمام طبقات بشمول پسماندہ افراد تک پہنچیں۔ این ایچ آر سی، انڈیا کی رکن، محترمہ وجے بھارتی سیانی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ یہ کمیشن الگ تھلگ ادارے نہیں ہیں بلکہ انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے کام کرنے والے شریک سفر ہیں۔

اس سے پہلے، میٹنگ کا ایجنڈا ترتیب دیتے ہوئے، شری بھرت لال، سکریٹری جنرل، این ایچ آر سی، انڈیا نے ملک کے منفرد ادارہ جاتی انسانی حقوق کے تحفظ کے فریم ورک کا ایک جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان اداروں کے درمیان اس طرح کی بات چیت انسانی حقوق کے اہم مسائل پر ایک مشترکہ پلیٹ فارم بنانے اور اجتماعی طور پر متاثرین کی فوری امداد کو یقینی بنانے میں مفید ہے۔
جناب سمیر کمار، جوائنٹ سکریٹری، این ایچ آر سی، انڈیا نے کمیشن کی طرف سے گزشتہ سال کے دوران کی گئی سرگرمیوں کا خلاصہ پیش کیا۔
میٹنگ کا اختتام ہندوستان میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے کمیشنوں کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں کے لیے ایک نئے عزم کے ساتھ ہوا۔

**********
(ش ح –ا ب ن-ج)
U.No:1412
(Release ID: 2133683)