ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی اے کیو ایم نے ایک قانونی ہدایت جاری کی ہے، جس کے تحت ہریانہ اور پنجاب ریاست کے این سی آر کے باہر کے اضلاع میں واقع تمام اینٹوں کے بھٹوں کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے کہ وہ دھان کی پرالی سے بنے پیلیٹس/بریکوئٹس کے ساتھ مشترکہ ایندھن کا استعمال کریں
سی اے کیو ایم کی قانونی ہدایات کے مطابق، ریاستِ ہریانہ اور پنجاب کا ہدف ہے کہ یکم نومبر 2028 سے دھان کی پرالی سے بنے پیلیٹس / بریکوئٹس کے کم از کم 50 فیصد مشترکہ ایندھن کے استعمال کو یقینی بنایا جائے
Posted On:
03 JUN 2025 4:56PM by PIB Delhi
قومی راجدھانی خطے (این سی آر) میں ہوا کے گرتے معیار کے اہم ذمہ دار عمل، کھلے میں دھان کے باقیات جلانے کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے اٹھائے گئے اہم قدم کے تحت این سی آر اور متصلہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے بندو بست سے متعلق کمیشن (سی اے کیو ایم) نے اپنی قانونی ہدایت نمبر 92 کے تحت ہریانہ اور پنجاب کی ریاستی حکومتوں کو لازمی قرار دیا ہے کہ وہ دھان کی پرالی سے بنے پیلیٹس/بریکوئٹس کے ساتھ مشترکہ ایندھن کا استعمال کریں۔ یہ کھلے میں دھان کی باقیات جلانے کے عمل کو ختم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ کمیشن ، کھلے میں فصل کی باقیات جلانے کو مکمل طور پر ختم کرنے اور صنعتی شعبے میں صاف اور پائیدار ایندھن متبادل دستیاب کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
قانونی ہدایت کے تحت ہریانہ اور پنجاب ریاست کے این سی آر کے باہر کے اضلاع میں واقع تمام اینٹوں کے بھٹوں کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے کہ وہ دھان کی پرالی سے بنے پیلیٹس / بریکوئٹس کے ساتھ 50 فیصد مشترکہ ایندھن کا استعمال کریں۔ پنجاب اور ہریانہ ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کم از کم درج ذیل باتوں کو یقینی بنائیں:
- یکم نومبر 2025 سے کم از کم 20 فیصد دھان کی پرالی پر مبنی پیلیٹس / بریکوئٹس کا مشترکہ ایندھن کے طور پر استعمال؛
- یکم نومبر 2026 سے کم از کم 30 فیصد دھان کی پرالی پر مبنی پیلیٹس / بریکوئٹس کا مشترکہ ایندھن کے طور پر استعمال؛
- یکم نومبر 2027 سے کم از کم 40 فیصد دھان کی پرالی پر مبنی پیلیٹس / بریکوئٹس کا مشترکہ ایندھن کے طور پر استعمال؛ اور
- یکم نومبر 2028 سے کم از کم 50 فیصد دھان کی پرالی پر مبنی پیلیٹس / بریکوئٹس کا مشترکہ ایندھن کے طور پر استعمال۔
پنجاب اور ہریانہ کی ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں ضروری احکامات / ہدایات جاری کریں ،تاکہ این سی آر سے باہر کے علاقوں میں واقع اینٹوں کے بھٹوں میں دھان کی پرالی پر مبنی بایو ماس پیلیٹس / بریکوئٹس کے استعمال کو لازمی قرار دیا جا سکے۔ اس کے علاوہ ، ان ہدایات پر عمل درآمد سے متعلق پیش رفت کی اطلاع کمیشن کو ہر ماہ دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ض ر۔ ق ر)
U. No.1394
(Release ID: 2133585)