اسٹیل کی وزارت
مائل نے ماہ مئی کی بہترین پروڈکشن کا ہدف حاصل کیا
Posted On:
03 JUN 2025 4:59PM by PIB Delhi
ایک امید افزا مالی سال 2026 کے لیے راہ ہموار کرتے ہوئے، مائل نے سال کا آغاز اپنی سب سے زیادہ ماہ مئی کی کارکردگی کے ساتھ کیا ہے، جس سے مضبوط آپریشنل رفتار کی عکاسی ہوتی ہے۔
اس کمپنی نے مئی 2025 میں 1.71 لاکھ ٹن خام مینگنیز کا پروڈکشن درج کرایا ہے، جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت (سی پی ایل وائی) کے مقابلے میں 18 فیصد کا متاثر کن اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ مئی کے مہینے کا اب تک کا سب سے زیادہ پروڈکشن اور کمپنی کے قیام کے بعد سے چوتھا سب سے زیادہ ماہانہ پروڈکشن ہے۔ اس کے علاوہ ایکسپلوریٹری کور ڈرلنگ نے 13352 میٹر کو چھو لیا، جو کہ سی پی ایل وائی کے مقابلے میں 17.5 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے ، جس سے وسائل کی صلاحیت کو بڑھانے میں مائل کے اسٹریٹجک دباؤ کی تصدیق ہوتی ہے۔
مائل کے سی ایم ڈی جناب اجیت کمار سکسینہ نے تمام ملازمین کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’ہماری کانیں مائل کی کامیابی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اس کارکردگی کے ساتھ، ہم نے دکھایا ہے کہ نظم و ضبط کے ساتھ آپریشن اور موثر طرز عمل مسلسل رکاوٹوں کو توڑ سکتے ہیں۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ ن م۔
U- 1396
(Release ID: 2133575)