سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی ڈی بی نے  میسرز نِتیکا فارماسوٹیکل اسپیشلٹیز پرائیوٹ لمیٹڈ، ناگپور، مہاراشٹرا کی جانب سے پیچیدہ فارماسوٹیکل ایکسی پئینٹس کی مقامی تیاری کی حمایت کی

Posted On: 02 JUN 2025 5:28PM by PIB Delhi

ہندوستان کے دوا ساز صنعت کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کی اپنی جاری کوششوں کے تحت، ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی)، محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) نے  میسرز نِتیکا فارماسوٹیکل اسپیشلٹیز پرائیوٹ لمیٹڈ،ناگپور کو اُن کے منصوبے ‘‘پیچیدہ ایکسی پئینٹس کی تیاری’’ کے لیے مالی معاونت فراہم کی ہے۔

ایکسی پئینٹس، اگرچہ فارماسولوجیکل طور پر غیر فعال ہوتےہیں، دواؤں کی فِٰعلیت، استحکام اور فراہمی کے لیے اہم  ہوتےہیں۔ جیسا کہ دواؤں کی فارمولیشنز تیزی سے نفیس ہوتی جا رہی ہیں — پیچیدہ جنرکس، بائیو فارماسیوٹیکلز اور نوول ڈیلیوری سسٹم کے عروج کے ساتھ — عالمی سطح پر اعلیٰ معیار کے، خصوصی طور پر تیار کردہ ایکسی پئینٹس کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان، فارماسیوٹیکل پاور ہاؤس ہونے کے باوجود، امریکہ، چین اور فرانس جیسے ممالک سے ان پیچیدہ ایکسی پئینٹس کا بڑا حصہ درآمد کرتا رہتا ہے۔

اس منصوبے کے ذریعے،میسرز نِتیکا فارماسوٹیکل اسپیشلٹیز کا مقصد جدید ترین مینوفیکچرنگ سہولت قائم کرنا ہے جہاں 14 پیچیدہ ایکسی پئینٹس کی تجارتی پیمانے پر پیداوار کی جائے گی جو دوا سازی کے جدید طریقوں کی ضروریات کو پورا کریں گے۔ یہ مصنوعات کوالٹی بائی ڈیزائن(کیو بی ڈی) فریم ورک کے مطابق تیار کی جائیں گی، جس سے سطح کے رقبے، ذرات کے سائزاور استحکام جیسے عوامل میں درستی یقینی بنائی جائے گی تاکہ بین الاقوامی معیار پر پورا اتر سکیں۔

سال1991 میں قائم کی گئی اور بعد میں 2011 میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کی گئی، نتیکا بہترین کیمیکلز اور خصوصی ایکسی پئینٹس کے ایک قابل اعتماد عالمی سپلائر کے طور پر تیار ہوئی ہے۔ ڈی ایس آئی آر کی تسلیم شدہ اندرون خانہ آر اینڈ ڈی سہولت اور 90 ممالک میں عالمی سطح پر موجودگی کے ساتھ، کمپنی اس پروجیکٹ کو فارما سے متعلق معاون پیداوار میں خود انحصاری کی سمت میں ایک اہم پیش رفت میں بدلنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

یہ منصوبہ حکومتِ ہند  کی دوا سازی کے لیے پیداوار سےمنسلک (پی ایل آئی) اسکیم سے ہم آہنگ ہے، جس کے تحت میسرز نِتیکا کو گروپ سی – ایم ایس ایم ای (فارماسوٹیکلز) کے تحت استفادہ کنندہ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ ٹی ڈی بی کی حمایت مقامی پیداواری صلاحیت کو فروغ دینے، درآمدات پر انحصار کم کرنے اور اعلیٰ قدر دواسازی کے  اجزاء کی برآمد کی صلاحیت کو بڑھانے کے قومی مشن کی تکمیل میں معاون ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹی ڈی بی کے سکریٹری جناب راجیش کمار پاٹھک نے کہا: ‘‘بھارت کی دوا سازی کی طاقت کو اہم اجزاء جیسے ایکسی پئینٹس میں گھریلو خود کفالت کے ساتھ جوڑا جانا چاہیے۔ ٹی ڈی بی اس سے خوشی محسوس کرتا ہے کہ وہ نِتیکا کے مستقبل پر مبنی منصوبے کی حمایت کر رہا ہے جوعالمی سطح پر نہ صرف دوا ساز مرکز کے طور پر بلکہ دنیا کے اعلیٰ معیار کے ایکسی پئینٹس بنانے والے ملک کے طور پر بھی بھارت کی پوزیشن کو مضبوط کرتا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف آتم نربھر بھارت کو فروغ دے گا بلکہ عالمی صحت میں تعاون کرنے کی بھارت کی صلاحیت کو بڑھائے گا۔

ٹی ڈی بی کے تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے میسرز نِتیکا فارماسوٹیکل اسپیشلٹیز پرائیوٹ لمیٹڈ کی قیادت نے کہا:‘‘ٹی ڈی بی کا یہ تعاون بھارت میں عالمی معیار کے ایکسی پئینٹس کے حل تیار کرنے کے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ جدید بنیادی ڈھانچے اور سائنس پر مبنی طریقہ کار کے ساتھ، ہمارا مقصد ہے کہ ہم اپنے ملک کی درآمد شدہ ایکسی پئینٹس پر انحصار کم کریں اور مقامی طور پر تیار کیے گئے فارماسوٹیکل اجزاء میں عالمی رہنما کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں۔’’

P-1.jpg

******

ش ح۔ک ح۔ش ت

 (U-1367)


(Release ID: 2133347)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil