کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جے این اے آر ڈی ڈی سی نے حیدرآباد میں نان فیرس ری سائیکلنگ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ خصوصی تعاملی میٹنگ کی میزبانی کی

Posted On: 02 JUN 2025 4:11PM by PIB Delhi

جواہر لال نہرو ایلومینیم ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ ڈیزائن سنٹر (جے این اے آر ڈی ڈی سی) کی ری سائیکلنگ پروموشن ڈویژن نے ہندوستان کے ری سائیکلنگ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر حیدرآباد میں نان فیرس ری سائیکلنگ اسٹیک ہولڈرز اور تاجروں کے ساتھ ایک متمرکز تعاملی میٹنگ کا اہتمام کیا۔

ورکشاپ کا مقصد نان فیرس ری سائیکلنگ اسٹیک ہولڈرز بشمول ری سائیکلرز، ٹریڈرز، سروس پرووائیڈرز کے ساتھ زمینی چیلنجوں کو سمجھنے اور ری سائیکلنگ سیکٹر کو جدید اور بااختیار بنانے کے لیے تعاون فراہم کرنا تھا۔ سیشن کی ایک اہم خصوصیت ری سائیکلنگ انڈسٹری کی تبدیلی کی صلاحیت تھی، جو کہ بنیادی دھاتی راستے کی پیداوار کے لیے درکار توانائی کا صرف ایک حصہ استعمال کرتی ہے۔ یہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے اور ہندوستان کے آب و ہوا کے اقدامات کے اہداف کو آگے بڑھانے میں اس کے اہم رول  کی نشاندہی کرتا ہے۔

جے این اے آر ڈی ڈی سی، جسے ہندوستان میں دھات کی ری سائیکلنگ کے لیے نوڈل سرکاری ایجنسی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، اس شعبے میں اختراع کو فعال طور پر آگے بڑھا رہا ہے۔ اس کی ری سائیکلنگ پروموشن ڈویژن کے تحت ایک وقف شدہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جو جدید اور موثر ری سائیکلنگ ٹیکنالوجیز کی نمائش کے لیے ایک جدید ترین ڈیموسٹریشن پلانٹ لگانے کے عمل میں ہے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےجے این اے آر ڈی ڈی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انوپم اگنی ہوتری نے غیر رسمی، بکھرے ہوئے آپریشنز کی  باضابطہ، کوالٹی کے بارے میں  شعور رکھنے والے اور ٹیکنالوجی سے چلنے والے اداروں میں منتقلی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا ’’ جے این اے آر ڈی ڈی سی یہاں ایک نافذ کرنے والے  ادارےکے طور پر نہیں ہے، بلکہ صنعت کے ایک دوست اور شراکت دار کے طور پر ہے‘‘  ۔انہوں نے ری سائیکلرز کو تکنیکی مدد اور ریگولیٹری رہنمائی سے لے کر مشترکہ سہولت مراکز (سی ایف سی) کے قیام میں مدد کے لیے جامع تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

یہ میٹنگ ہندوستان کو پائیدار وسائل کے استعمال میں عالمی رہنما کے طور پر پوزیشن دینے کے لیے وزارت کی ثابت قدمی کی عکاس ہے۔ اس طرح کے اقدامات کے ذریعے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو قومی اہداف جیسے کہ کاربن نیوٹرلٹی، آتم نربھر بھارت، اور 5 ٹریلین  ڈالر کی معیشت کے حصول میں اہم اسٹیک ہولڈرز کے طور پر بااختیار بنایا جا رہا ہے۔

اس تقریب میں اہم صنعتی اداروں بشمول تلنگانہ ایلومینیم یوٹینسل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (ٹی اے یو ایم اے)، ایلومینیم ایکسٹروڈرز اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف انڈیا (اے ایل ای ایم اے آئی) اور میٹریل ری سائیکلنگ ایسوسی ایشن آف انڈیا (ایم آر اے آئی) کی پرجوش شرکت دیکھی گئی۔ جے این اے آر ڈی ڈی سی نے ایلومینیم کی ری سائیکلنگ ٹیکنالوجیز اور گھریلو ضروریات کے مطابق الائے ڈیولپمنٹ میں اپنی حالیہ تحقیق کی نمائش کی۔

اوپن ہاؤس سیشن نے ری سائیکلرز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا تاکہ وہ اپنے تکنیکی، انتظامی اور ریگولیٹری چیلنجوں پر کھل کر بات کر سکیں۔ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) کے ایک نمائندے نے بھی حاضرین کو متعلقہ کوالٹی کنٹرول آرڈرز (کیو سی او) سے آگاہ کیا جو اس شعبے کو متاثر کرتے ہیں۔

 کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کی رہنمائی میں اس باہمی تعاون  کے نظریئے سے ہندوستان کی دھات کی ری سائیکلنگ کی صنعت کی طویل مدتی لچک، پائیداری اور عالمی مسابقت کو یقینی بنانے کی امید ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ ن م۔

U-1365


(Release ID: 2133322) Visitor Counter : 6