وزارت اطلاعات ونشریات
’ اطلاعات و نشریات کی وزارت کےسکریٹری کا آئی آئی ایم سی ڈھینکنال کا دورہ؛ کیمپس کی ترقی کا جائزہ لیا اورمستقبل کی ترقی کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی
Posted On:
31 MAY 2025 5:27PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی اطلاعات و نشریات کی وزارت کےسکریٹری جناب سنجے جاجونے آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن( آئی آئی ایم سی) ڈھینکنال کا دورہ کیا تاکہ تزئین و آرائش کے جاری کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا جاسکے اور علاقائی کیمپس کے مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔
اپنے دورے کے دوران، جناب جاجو نے لڑکوں اور لڑکیوں کے ہاسٹلز، اکیڈمک بلاک، آڈیو-ویڈیو سہولیات، اور انتظامی بلاک سمیت فزیکل انفراسٹرکچر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر آنند پردھان کے ساتھ انسٹی ٹیوٹ کی موجودہ صورتحال، تعلیمی اقدامات، بنیادی ڈھانچے کی ضروریات اور توسیع کے لیے اسٹریٹجک لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔



پروفیسر پردھان نے سکریٹری کو کیمپس کو درپیش چیلنجوں اور آنے والے مواقع کے بارے میں بتایا، خاص طور پر تعلیمی اقدامات اور پیشکشوں کو بڑھانے اور طلباء کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے بارے میں انہیں بتایا ، بات چیت کے دوران پوسٹ گریجویٹ (ایم اے) پروگرام شروع کرنے اور انڈسٹری-اکیڈمی کی شمولیت کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تزئین اور آرائش کے جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، جناب جاجو نے کیمپس ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی اور آئی آئی ایم سی ڈھینکنال کو مشرقی ہندوستان میں میڈیا اور مواصلات کی تعلیم میں ایک سرکردہ مرکز کے طور پر ترقی کرنے میں مدد کرنے کے لیے اطلاعات و نشریات کی وزارت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
یہ دورہ علاقائی مراکز کو مضبوط بنانے اور ملک بھر میں میڈیا کی معیاری تعلیم تک جامع رسائی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م م ع۔ رض
Urdu No. 1355
(Release ID: 2133250)