وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

یوگا سنگم میں 25,000 سے زائد لوگوں نےکرایا رجسٹریشن ، سال 2025 کےیوگا کے عالمی دن کے تئیں بڑھتے ہوئے جوش و خروش کا عکاس

Posted On: 01 JUN 2025 6:00PM by PIB Delhi

عالمی یوم یوگا (آئی ڈی وائی) 2025 کی آمد قریب ہے، اور یوگا سنگم — اس موقع کا مرکزی اور نمائندہ جشن — پہلے ہی ملک و بیرونِ ملک سے 25,000 سے زائد اداروں کی غیرمعمولی شرکت کے ساتھ ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔ یہ اب تک کی سب سے بڑی اور جامع یوگا تقریبات میں سے ایک بننے جا رہی ہے۔

معروف تعلیمی اداروں سے لے کر نامور غیر سرکاری تنظیموں، ممتاز کارپوریٹ اداروں سے لے کر بااثر سرکاری محکموں تک، ہر شعبے سے تعاون کا زبردست مظاہرہ سامنے آ رہا ہے۔

ایکل فاؤنڈیشن، انٹرنیشنل یوگا ایسوسی ایشن (آئی وائی اے)، اور انٹرنیشنل نیچروپیتھی آرگنائزیشن (آئی این او) جیسے اداروں نے اپنی بھرپور شرکت کا عہد کیا ہے۔

ملک کے موقر تعلیمی ادارے یوگا سنگم کے جذبے سے پوری طرح ہم آہنگ ہو گئے ہیں۔آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ایم ممبئی، این آئی ٹی کرکشیترا، آئی آئی ایم بنگلور، بی آئی ٹی میسرہ، اور ویلوور انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جیسے ادارے رجسٹریشن کراچکے ہیں، جو اس مہم کی وسیع سطح پر پذیرائی کو ظاہر کرتا ہے۔

سرکاری ادارے بھی اس مہم میں پیش پیش ہیں۔ پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ کا دفتر ، گووا ون بھون، آلٹینو یوگا سنگم میں شامل ہے ، جو یوگا کی ماحولیاتی شعور اور جامع صحت سے ہم آہنگی کو اجاگر کرتا ہے۔

ریاستی سطح پر راجستھان، تلنگانہ، جھارکھنڈ، ہماچل پردیش اور پنجاب یوگا سنگم میں تنظیمی رجسٹریشنز کے لحاظ سے نمایاں طور پر آگے ہیں، جو مختلف علاقوں اور برادریوں میں یوگا کی گہری جڑوں کی عکاسی کرتا ہے۔

یوگا سنگم کے دائرہ کار اور جذبے میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔منتظمین نے دیگر تعلیمی، سرکاری، کارپوریٹ اور غیر منافع بخش اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تحریک کا حصہ بنیں اور عالمی یوم یوگا 2025 کو اب تک کی سب سے مؤثر اور یادگار تقریب بنائیں۔

ابھی رجسٹریشن کرائیں اور اس تاریخی جشن کا حصہ بنیں:https://yoga.ayush.gov.in/yoga-sangam

 

************

UN-1351

(ش ح۔  ع و۔ف ر)


(Release ID: 2133249)
Read this release in: English , Hindi