وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

گوا نے مکمل طور پر فنکشنل خواندگی حاصل کی

Posted On: 30 MAY 2025 8:24PM by PIB Delhi

گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے  گوا ریاست کو سرکاری طور پر یو ایل ایل اے ایس - نو بھارت ساکشرتا  کاریاکرم  ( بھارت کا نیا خواندگی پروگرام) کے تحت مکمل طور پر خواندگی حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے، جو کہ 2030 تک ہندوستان کے مکمل خواندگی کے حصول کے سفرمیں  ایک اہم سنگ میل کی نشان دہی کرتا ہے، جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی ( این ای پی)  2020 میں اس کا تصور پیش کیا گیا ہے ،گوا ملک کی   دوسری ریاست ہے۔ جو مکمل خواندگی کے  حصول کےلیے قومی سطح پر طے شدہ 95فیصد بینچ مارک کو عبور کرے گا۔ یہ اعلان گوا کے پنجی میں  دیناناتھ منگیشکر کلا مندرمیں 39 ویں یومِ ریاست (30 مئی، 2025) کی شاندار تقریب کے دوران کیا گیا ہے۔

 

کابینہ کے وزراء؛ گوا کے چیف سکریٹری؛ جوائنٹ سکریٹری،  اسکول کے محکمہ، تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم، محترمہ ارچنا شرما اوستھی؛ اور ریاست کے دیگر معزز  افراد اور شہری بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

پی ایل ایف ایس کی رپورٹ 2024-2023 کے مطابق، گوا کی خواندگی کی شرح 93.60فیصدہے، جو کہ ملک میں سب سے زیادہ ہے، جس میں مرد اور خواتین دونوں آبادیوں میں مضبوط کارکردگی کی عکاسی ہوتی ہے۔ تاہم، گوا کے اپنے سروے کے مطابق، ریاست نے اس اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور مکمل خواندگی حاصل کر لی ہے۔

رسائی کے وسائل  کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے، گوا کی حکومت نے اس کوشش میں حکومت کے تمام طریقہ کار کا استعمال کیا۔ ریاستی حکومت نے متعدد محکموں کے ساتھ فعال طور پر تعاون کیا، جن میں ڈائریکٹوریٹ آف پنچایت، ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن، ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر، ڈائریکٹوریٹ آف منصوبہ بندی اور شماریات، اور خواتین اور بچوں کی ترقیات کے ڈائریکٹوریٹ شامل  ہیں۔ ان محکموں نے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں نا خواندہ افراد کی شنا خت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس کے علاوہ، سویم پورنا مترا بیداری کی مہموں میں  سرگرم عمل رہے ، جو سیکھنے والوں کو خواندگی کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں مدد کرتے تھے اور سیکھنے کے ماڈیولز میں ان کے انضمام کی سہولت فراہم کرتے تھے۔ سماجی فلاح وبہبود  کے محکمے کے( سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ) فیلڈ ورکرز نے بھی نا خواندہ  افراد کی  شناخت کے عمل میں اہم کردار ادا کیا۔

  گوا  کی ایجوکیشن ٹیم کی کوششوں جس میں  ایس سی ای آر ٹی، مقامی انتظامیہ، اسکول کے سربراہان، اور رضاکاروں کی ٹیم شامل ہیں  کی وسیع پیمانے پر  ستائش  کی گئی۔گوا کی یہ کامیابی لوگوں پر مرکوز، رضاکارانہ طور پر چلنے والی خواندگی کی مہموں کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے، جس کی تائید بین محکمہ جاتی تعاون اور جامع تعلیمی آلات سے ہوتی ہے۔ یہ دوسری ریاستوں کے لیے 2030 تک مکمل خواندگی کے قومی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ایک مثال قائم کرتا ہے۔ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وکست بھارت  کے حصول کے ویژن کی سمت ایک قدم ہے۔

 یو ایل ایل اے ایس  - نو بھارت   شاکشرتا  کاریا کرم   کا نفاذ ملک بھر میں جاری ہے، اور گوا آج ’’جن-جن ساکشر‘‘ کے جذبے کی تصدیق کرتے ہوئے ترقی کے ایک مینار  کے طور پر کھڑا ہے۔

یو   ایل ایل اے ایس - نو بھارت ساکشرتا کاریاکرم یا   بھارت  کا نیا خواندگی پروگرام (  نیو انڈیا لٹریسی پروگرام ) ایک مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم ہے جسے 2022-2027 تک لاگو کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم، این ای پی  2020 کے ساتھ منسلک ہے، اور اس اسکیم میں  ان بالغوں (15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے) کو نشانہ بنا یا گیا ہے جو اسکول نہیں جا سکتے۔ اس اسکیم کے پانچ اجزاء ہیں - بنیادی خواندگی اور اعداد و شمار، زندگی کی ضروری  مہارتیں، بنیادی تعلیم، پیشہ ورانہ مہارتیں اور مسلسل تعلیم۔ یو ایل ایل اے ایس اسکیم کا وژن ہندوستان کے جن جن کوشاکشر بنانا ہے  یعنی  ہندوستان کے ہرفرد کو خواندہ بنانا ہےاور یہ کرتویہ بودھ کی روح پر مبنی ہے اور اسے رضاکارانہ طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔ یو ایل ایل اے ایس اسکیم کے تحت، ملک بھر میں اب تک 1.77 کروڑ سے زیادہ سیکھنے والے فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومریسی اسسمنٹ ٹیسٹ یعنی   بنیادی خواندگی اورعدد ی تشخیص کے امتحان(ایف ایل این اے ٹی) میں شامل ہو چکے ہیں۔ یو ایل ایل اے ایس موبائل ایپ پر 2.40 کروڑ سے زیادہ سیکھنے والوں اور 41 لاکھ  سے زیادہ رضاکار اساتذہ کو رجسٹر کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م ع۔ رض

Urdu No. 1350


(Release ID: 2133243)
Read this release in: English , Marathi , Hindi