کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی ای پی ایف اے اور سیبی کا پہلا ‘‘نویشک شیور’’ پونے میں – سرمایہ کاروں کو بااختیار بنانے اور غیر دعوی شدہ منافع جات کے حل کی جانب اہم قدم
این ایس ڈی ایل کی جانب سے ‘‘انویسٹر گائڈ ٹو کلیمنگ انکلیمڈ شیئرز اینڈ ڈیوینڈس’’ کے نام سے خصوص کتابچہ کا اجرا
Posted On:
01 JUN 2025 7:21PM by PIB Delhi
کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت کام کرنے والی انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کے اشتراک سے آج پونے میں ‘‘نویشک شیور’’ کا پہلا پائلٹ ایڈیشن کامیابی سے منعقد کیا۔ یہ اقدام سرمایہ کاروں کو بااختیار بنانے اور مالیاتی شعور کو فروغ دینے کے مشن کا حصہ ہے، جس کے ذریعہ سرمایہ کاروں سے براہ راست رابطہ ممکن بنایا گیا اور ان کے زیر التوا مالی معاملات کو حل کرنے کی کوشش کی گئی۔

یہ شیوِرآئی ای پی ایف اے کی وسیع سرمایہ کار بیداری مہم کا حصہ ہے، جسے اس مقصد سے تشکیل دیا گیا کہ سرمایہ کاروں کی غیر دعوی شدہ منافع جات اور شیئر،کے وائی سی کی تفصیلات کی تازہ کاری، نامزدگی سے متعلق معلومات، اور کلیمز کے فوری تصفیہ جیسے مسائل کو ایک ہی چھت کے نیچے حل کیا جا سکے۔
پونے اور آس پاس کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے 450 سے زائد دعویداروں نے اس پروگرام میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ پروگرام کے دوران درج ذیل سہولیات فراہم کی گئیں:
- 6 سے 7 سال سے غیر دعوی شدہ منافع جات اور شیئرز کی بازیابی؛
- موقع پر ہی کے وائی سی اور نامزدگی کی تفصیلات کی فوری تجدید کاری؛
- کلیمز سے متعلق مسائل کا فوری حل۔
اس پروگرام میں ایم آئی آئی(مارکیٹ انفراسٹرکچر انسٹیٹیوشنز)، رجسٹرارز و ٹرانسفر ایجنٹس (آر ٹی ای) ، ڈپازٹریز اور ڈپازٹری شرکاء کے نمائندے موجود تھے جنہوں نے شرکاء کو شیئروں کی ڈی میٹ کے عمل،کے وائی سی اپڈیٹ، نامزدگی اورآئی ای پی ایف کلیم کے عمل کی مکمل معلومات فراہم کیں۔ 19 مخصوص کیوسک پر تربیت یافتہ اہلکاروں نے ہر مرحلے میں سرمایہ کاروں کی مکمل رہنمائی کی۔

پروگرام میں سرچ سہولت بھی فراہم کی گئی تاکہ شرکاء فوری طور پر یہ معلوم کر سکیں کہ ان یا ان کے اہل خانہ کے نام پر کوئی غیر دعوی شدہ منافع یا شیئر موجود ہیں یا نہیں۔ تصدیق کے بعد، اہلکاروں نے دعویداروں کوآئی ای پی ایف-5 فارم بھرنے اور جمع کرانے میں مکمل مدد فراہم کی۔
اس موقع پر آئی ای پی ایف اے کی سی ای او اور کارپوریٹ امور کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ انیتا شاہ اکھیلا اور سیبی کے ہمہ وقتی رکن جناب آنند نارائن نے این ایس ڈی ایل کےتیار کردہ خصوصی کتابچہ‘‘انویسٹر گائڈ ٹو کلیمنگ انکلیمڈ شیئرز اینڈ ڈیوینڈس’’ کا اجراء کیا۔ اس میں آسان زبان میں آئی ای پی ایف پورٹل کے ذریعے دعوی دائر کرنے کا مکمل مرحلہ وار طریقہ، درکار اہم دستاویزات (جیسے پین ، آدھار، اور انٹائٹلمنٹ لیٹر) اور دعوے کی مسترد ہونےسے بچنے کے مشورے شامل کیے گئے ہیں۔

یہ کیمپ ملک کے ان بڑے شہروں میں آئندہ منعقد کیے جانے والے اسی طرح کے کیمپوں کی ایک سیریز کا آغاز ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے غیر دعوی شدہ فنڈ کی بڑی مقدار موجود ہے۔ یہ اقدام آئی ای پی ایف کے سرمایہ کار مرکوز طرزِ حکمرانی اور شفافیت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ پائلٹ پروگرام کے نتائج کی بنیاد پر آئندہ کیمپوں کا شہر وار کیلنڈر جاری کیا جائے گا۔
آئی ای پی ایف اے کے بارے میں:
انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) حکومتِ ہند کی جانب سے کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت قائم کی گئی ہے۔ اس کا مقصد سرمایہ کاروں میں بیداری پیدا کرنا، شکایات کا موثر ازالہ یقینی بنانا، اور غیر دعوی شدہ سرمایہ کاریوں کی بازیابی کو آسان اور سہل بنانا ہے۔
مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں: [www.iepf.gov.in](http://www.iepf.gov.in)
************
UN-1345
(ش ح۔ ع و۔ف ر)
(Release ID: 2133229)