عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ضلعوں  کی جامع ترقی کے موضوع کے تحت  بہترین طورطریقوں  کی توسیع  اور نقل کے لیے  30مئی ،2025کو قومی  بہتر حکمرانی وبینار سیریز 26-2025کے 27ویبینارکا انعقاد


گجرات کے ضلع    راجکوٹ  اور گومتی ضلع، تریپورہ کی طرف سے کیے گئے اقدامات پر ملک بھر کے حاضرین  کے  سامنے پریزینٹیشن  دی  گئیں

Posted On: 30 MAY 2025 5:20PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نے ڈیپارٹمنٹ آف ایڈمنسٹریٹو ریفارمز اینڈ پبلک گریوینسز (ڈی اے آر پی جی ) کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ کلکٹرز اور دیگر افسران کے ساتھ ورچوئل کانفرنسز/ویبینارز منعقد کرے، جن میں پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایکسلنس کے لیے وزیر اعظم کے ایوارڈز کے سابق فاتحین کو مدعو کیا جائے تاکہ وہ اپنے تجربات پیش کریں، جس کا مقصد وسیع تر پھیلاؤ اور نقل ہے۔

22.jpg

وزیر اعظم کی ہدایات کی تعمیل میں، ڈیپارٹمنٹ آف ایڈمنسٹریٹو ریفارمز اینڈ پبلک گریوینسز (ڈی اے آر پی جی) نے اپریل 2022 سے ہر ماہ ایک ویبینار کے ساتھ، 27 نیشنل گڈ گورننس ویبینارز منعقد کیے ہیں تاکہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایکسلنس کے لیے وزیر اعظم کے ایوارڈ اسکیم کے تحت ایوارڈ جیتنے والی نامزدگیوں کے پھیلاؤ اور نقل کو فروغ دیا جائے۔ ہر ویبینار میں لائن ڈیپارٹمنٹس، ریاستی حکومتوں، ڈسٹرکٹ کلکٹرز، ریاستی ایڈمنسٹریٹو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس اور سینٹرل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کے تقریباً 1000 افسران شریک ہوتے ہیں۔

یہ ویبینارز نہ صرف اقدام کی ادارہ جاتی/پائیداری کی موجودہ صورتحال کو پیش کرتے ہیں، بلکہ اس کی نقل/توسیع کی صورتحال کے بارے میں بھی بصیرت فراہم کرتے ہیں۔

27واں ویبینار 30 مئی 2025 کو منعقد ہوا، جس میں 2024 کے لیے وزیر اعظم کے ایوارڈ سے نوازے گئے دو اقدامات، جن کا موضوع 'اضلاع کی جامع ترقی' تھا، پیش کیے گئے، یعنی:

راجکوٹ ضلع کا اقدام جناب  پربھاو جوشی، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اینڈ کلکٹر، راجکوٹ، گجرات نے پیش کیا؛ اور

گومتی ضلع کا اقدام محترمہ رمیتا ساہا، اسسٹنٹ کلکٹر، گومتی، تریپورہ نے پیش کیا۔

ویبینار کی صدارت جناب وی سرینواس، سیکریٹری، ڈی اے آر پی جی نے کی اور اس میں ایڈیشنل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹریز اور ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ ویبینار میں بھارت بھر سے 1300 سے زائد مقامات سے ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایڈمنسٹریٹو ریفارمز ڈیپارٹمنٹس کے سینئر افسران، ڈسٹرکٹ کلکٹرز، ریاستی اور ضلعی افسران، سینٹرل اور ریاستی ایڈمنسٹریٹو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کے افسران نے شرکت کی۔

************

ش ح ۔  ف  ا  ۔  م  ص

(U :  1306)


(Release ID: 2132902)
Read this release in: English , Hindi