سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

"ٹی ڈی بی-ڈی ایس ٹی نے  اسٹروک کیئر میں انقلابی پیش رفت میں تعاون کیا: ایس تھری وی ویسکولر ٹیکنالوجیز کے ذریعہ بھارت کے پہلے دیسی تھرومبیکٹومی ڈیوائس کی حمایت کی "


"ٹی ڈی بی-ڈی ایس ٹی نے  اسٹروک کے  علاج کے لیے بھاری کے  پہلے نیورو-انٹروینشن انٹیگریٹڈ مینوفیکچرنگ پلانٹ کو فنڈز فراہم کیا"

Posted On: 30 MAY 2025 5:25PM by PIB Delhi

بھارت کی طبی ٹکنالوجی کے اختراعی  منظر نامے کو خاطرخواہ  تقویت پہنچاتے  ہوئے، ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی)، ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی)، نے میسورو کے ایم/ایس ایس تھری وی ویسکولر ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کو ان کے پروجیکٹ کے لیے مالی امداد فراہم کی ہے، جس کا عنوان ہے "ایکیوٹ ایسکیمک اسٹروک کے علاج کے لیے مکینیکل تھرومبیکٹومی کٹ کی انٹیگریٹڈ مینوفیکچرنگ۔" بورڈ نے اس سرخیل اقدام کو امداد منظور کی ہے جو دیسی اختراع  کے ذریعے اسٹروک کے علاج میں تبدیلی لانے کا مقصد رکھتا ہے۔

1.jpg

یہ منصوبہ میڈیکل ڈیوائسز پارک، اورگادم، سری پیرومبدور(چنئی) میں ایک جدید اپ اسٹریم انٹیگریٹڈ مینوفیکچرنگ سہولت کے قیام کا تصور رکھتا ہے، تاکہ جدید مکینیکل تھرومبیکٹومی کٹس تیار اور فروغ دیے  جا سکیں —جو کہ خون کی بڑی  نالیوں کی بندش کی وجہ سے ایکیوٹ ایسکیمک اسٹروک کے شکار مریضوں کے لیے زندگی بچانے والی مداخلت ہے۔ روایتی تھرومبولائسس کے مقابلے میں، تھرومبیکٹومی نمایاں طور پر بہتر نتائج پیش کرتی ہے، جو طویل مدتی فالج اور معذوری کے خطرے کو کم کرتی ہے۔ اس طرح یہ "فالج اور بحالی" کے درمیان فرق پیدا کرتی ہے۔

ایس تھری وی ویسکولر ٹیکنالوجیز بھارت کی پہلی کمپنی بننے کے لیے تیار ہے جو اپ اسٹریم انٹیگریٹڈ سہولت میں نیورو-انٹروینشن ڈیوائسز کا مکمل سیٹ مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کرے گی، جس میں مائیکرو کیٹھیٹرز، ایسیپریشن کیٹھیٹرز، گائیڈ وائرز، اور اسٹینٹ ریٹریور سسٹمز شامل ہیں۔ کمپنی کلوٹ ریٹریور ہیڈ ڈیزائن، بریڈ-اوور-کوائل ایسیپریشن کیٹھیٹر ڈھانچوں، اور کئی جدید پروسیس ٹیکنالوجیز کے لیے پیٹنٹس دائر کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

مہنگے درآمد شدہ ڈیوائسز کو اعلیٰ معیار کے مقامی طور پر تیار کردہ متبادلات سے بدل کر، یہ اقدام بھارت میں اسٹروک کیئر کی سستی اور رسائی کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ کمپنی کا مقصد ان ڈیوائسز کو ایوشمان بھارت جیسے سرکاری معاوضہ پروگراموں میں شامل کرنا ہے، اس طرح تقریباً 2 بلین امریکی ڈالر کے تخمینہ شدہ ملکی بازار کو کھولنا ہے۔ اپنی رسائی کے حصے کے طور پر، ایس تھری وی معروف اسپتالوں کے ساتھ تعاون کرنے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے تاکہ خاص طور پر ٹیئر-ٹو شہروں میں، جہاں اسٹروک کا بوجھ زیادہ ہے، نوجوان انٹروینشنلسٹس کے لیے سمیلیٹر پر مبنی تربیت فراہم کی جائے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، ٹی ڈی بی کے سکریٹری،جناب  راجیش کمار پاٹھک نے کہا، "ٹی ڈی بی کو ایس تھری وی کے بھارت کے پہلے جامع نیورو-انٹروینشن مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم بنانے کے وژن کی حمایت کرنے پر فخر ہے۔ یہ منصوبہ سستی، اعلیٰ درجے کی میڈیکل ٹیکنالوجی کے لیے بھارت کو عالمی مرکز بنانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے—خاص طور پر اسٹروک کیئر جیسے اہم عوامی صحت کے ضروری شعبوں میں۔ کمپنی کا ان ڈیوائسز کو ایوشمان بھارت میں شامل کرنے پر توجہ قومی ہدف یعنی جامع صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔"

اس حمایت پر تبصرہ کرتے ہوئے، ایم/ایس ایس تھری وی ویسکولر ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر، ڈاکٹر این جی وجے گوپال نے کہا، "ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ کی حمایت کے ساتھ، ہم دیسی میڈٹیک مینوفیکچرنگ میں ایک نیا معیار قائم کر رہے ہیں۔ ہماری انٹیگریٹڈ مینوفیکچرنگ سہولت نہ صرف مکینیکل تھرومبیکٹومی میں استعمال ہونے والے تیار شدہ میڈیکل ڈیوائسز کی درآمدات پر انحصار کم کرے گی بلکہ ان اہم پیچیدہ زندگی بچانے والے میڈیکل ڈیوائسز کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کی درآمدات پر بھارت کے انحصار کو بھی کم کرے گی۔ ہم نے ان ڈیوائسز کے لیے سی ای اور یو ایس ایف ڈی اے کی منظوری کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ بھارت، ایشیا، لاطینی امریکہ، یورپ اور امریکہ میں جدید اسٹروک کیئر حل تک رسائی کو وسعت دی جاسکے ۔ ہم عالمی معیار کی جدت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں—جو مکمل طور پر بھارت میں ڈیزائن، انجنیئر، اور تیار کی گئی ہو اور دنیا کے لیے ہو۔"

 

************

ش ح ۔  ف  ا  ۔  م  ص

(U :1305  )


(Release ID: 2132897)
Read this release in: Hindi , English