وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ویتنام میں تاریخی سفر کے بعد بدھ کے مقدس آثار ہندوستان واپس لوٹیں گے


بدھ کے مقدس آثار کے دہلی لوٹنے پر ویتنام میں 15 ملین سے زیادہ عقیدت مندوں نے خراج عقیدت پیش کیا

प्रविष्टि तिथि: 30 MAY 2025 5:43PM by PIB Delhi

بھگوان بدھ کے مقدس آثار ویتنام میں ایک ماہ تک چلے اپنے طویل نمائشی دورے کے دوران ملے زبردست روحانی ردعمل کے بعد پیر، 2 جون 2025 کو ہندوستانی فضائیہ کے ہوائی جہاز کے ذریعے ہندوستان واپس لوٹیں گے۔ رات 10:00 بجے کے قریب دہلی پہنچیں گے۔ اوڈیشہ کے گورنر ڈاکٹر ہری بابو کمبھم پتی کی قیادت میں حکومت ہند کے وفد کے ذریعے لے جائے گئے آثار کو پالم ایئر فورس اسٹیشن پر بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) کے عہدیداروں اور سینیئر ہندوستانی بودھ راہبوں کے ذریعے رسمی طور پر وصول کیا جائے گا۔

ابتدا میں اس نمائش 21 مئی کو اختتام پذیر ہونا تھا لیکن روحانی طور پر بھرے ماحول اور بڑھتے ہوئے عوامی احترام کی وجہ سے ویتنام کی حکومت کی خصوصی درخواست پر نمائش کو 2 جون تک بڑھا دیا گیا تھا۔ توسیعی دورے کے دوران، مقدس آثار نے نو شہروں کا دورہ کیا اور 15 ملین سے زیادہ عقیدت مندوں کو اپنی طرف متوجہ کیا جو بدھ کا آشیرواد حاصل کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

دہلی میں ان کی آمد کے بعد، مقدس آثار کو منگل، 3 جون کی صبح سے ایک دن کے لیے قومی عجائب گھر میں عوامی نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔ سینیئر راہبوں، بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور سفارتی کور کے نمائندوں کے ذریعے دوپہر کو ایک رسمی دعائیہ میٹنگ منعقد کی جائے گی۔

بدھ، 4 جون کو، یہ آثار صدر مملکت کے مکمل پروٹوکول کے ساتھ صدارتی قافلے میں دہلی روانہ ہوں گے۔ انھیں وارانسی کے راستے سارناتھ لے جایا جائے گا، جہاں انھیں مولگندھ کوٹی وہار میں رسمی طور پر رکھا جائے گا جس نے بدھ کے مجسم کردہ امن اور ہمدردی کے لازوال پیغام کو تقویت بخشی۔

**********

ش ح۔ ف ش ع

U: 1308


(रिलीज़ आईडी: 2132885) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी