وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آبدوزشکن  اور اتھلے پانی میں چلنے والے جنگی جہازپروجیکٹ کے آخری  جنگی جہاز کی تعمیر کے کام کا باقاعدہ آغاز

Posted On: 30 MAY 2025 4:45PM by PIB Delhi

 29 مئی 2025 کو کوچی کے کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ میں بنائے جا رہے آٹھویں اور آخری جہاز (بی وائی  530)، اینٹی سب میرین وارفیئر شیلو واٹر کرافٹ (اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی) کی باقاعدہ  تعمیر  کی تقریب وی ایڈمرل راجارام سوامی ناتھن، سی ڈبلیو پی اینڈ اے کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ بھارتی بحریہ اور سی ایس ایل کے سینئر افسران نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ آخری جہاز کی ' باقاعدہ تعمیرکے کام کے آغاز ' کا یہ سنگ میل اس اہم جہاز سازی منصوبے میں مستقل پیش رفت کی علامت ہے، جہاں تمام پلیٹ فارمز تیاری  کے جدید مراحل میں ہیں۔ 80 فیصد سے زیادہ ملکی سازوسامان  کے ساتھ، یہ جہاز بھارت سرکار کی خود کفیل  بھارت اور میک ان انڈیا کے اقدام کی مثال ہیں۔

آٹھ اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی، جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ وزارت دفاع نے 30 اپریل 2019 کو سی ایس ایل، کوچی کو دیا تھا۔ 'ماہے' کلاس کے نام سے مشہور یہ جہاز ملکی طور پر تیار کردہ جدید انڈر واٹر سینسرز سے لیس ہیں، اور یہ اینٹی سب میرین آپریشنز کے ساتھ ساتھ کم شدت کے سمندری آپریشنز (ایل آئی ایم او) اور مائن بچھانے کے آپریشنز کے لیے تصور کیے گئے ہیں۔

اس کلاس کے آٹھ جہازوں کی ترسیل بھارتی بحریہ کو اگست 2025 سے جون 2028 کے درمیان طے کی گئی ہے، اور یہ بھارتی بحریہ کی آبدوز شکن جنگی  صلاحیتوں کو مزید بڑھائیں گے۔

4.jpeg

************

ش ح ۔  ف  ا  ۔  م  ص

(U :1304  )


(Release ID: 2132877)
Read this release in: English , Hindi , Tamil