وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

گمراہ کن اشتہارات اور دواؤں کے منفی اثرات کے مسائل سے نمٹنے کے لیے آیوش سرکشا پورٹل کاآغاز


یہ پلیٹ فارم غلط معلومات کے خلاف ایک چوکنا نگرانی کا ٹاور ثابت ہوگا: جناب پرتپ راؤ جادھو

Posted On: 30 MAY 2025 4:05PM by PIB Delhi

روایتی طب کے میدان میں صارفین کے تحفظ اور نگرانی کے ضابطے کو مضبوط بنانے کے ایک اہم قدم کے طور پر وزیر مملکت برائے آیوش (آزاد چارج) اور وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود، حکومت ہند، جناب پرتپ راؤ جادھو نے آج نئی دہلی کے آیوش بھون میں آیوش سُرکشا پورٹل کا آغاز کیا۔ یہ پورٹل پریس بریفنگ کے دوران متعارف کرایا گیا، جو آیوش شعبے میں جواب دہی اور شفافیت کو فروغ دینے کی وزارت کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

aush-1.jpg

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہاکہ آیوش سرکشا پورٹل کے آغاز کے ساتھ ہم شہریوں اور پیشہ ور افراد ان  دونوں کو آیوش نظام کی سالمیت کے تحفظ میں فعال حصہ دار بنانے کا اختیار فراہم کر رہے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم گمراہ کن اشتہارات کے خلاف ایک چوکنا نگرانی کا کردار ادا کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ صرف محفوظ اور معتبر مصنوعات عوام تک پہنچیں۔"

وزارت آیوش کے سکریٹری  جناب ویدا راجیش کوٹیجا نے کہاکہ ‘‘آیوش سرکشا پورٹل آیوش کے نظام میں فارماکوویجیلنس اور ریگولیٹری ہم آہنگی میں ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے ریاستی لائسنسنگ اتھارٹیز، قومی فارماکوویجیلنس مراکز اور اہم ریگولیٹری شراکت داروں کا ڈیٹا یکجا کیا جاتا ہے، جو غلط اشتہارات اور دواؤں کے منفی اثرات کی حقیقی وقت میں نگرانی، منظم تجزیہ اور مربوط کارروائی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ہم نے اسے عوام کے لیےقابل دستیاب بنایا ہے تاکہ کوئی بھی شہری براہِ راست اس پورٹل کے ذریعے غلط اشتہارات یا  دواؤں کے منفی اثرات کی رپورٹ کر سکے۔”

آیو ش سُرکشا پورٹل سپریم کورٹ کے 30 جولائی 2024 کے حکم نامے کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جو رٹ پٹیشن (سِول) نمبر 645/2022 میں جاری کیا گیا تھا۔ اس حکم میں عدالت نے گمراہ کن اشتہارات اور دواؤں کے منفی اثرات سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور اشاعت کے لیے ایک مرکزی ڈیش بورڈ کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ عدالت نےحکومت ہند کو ہدایت دی کہ وہ ایسا نظام قائم کرے ،جس سے ریاستی لائسنسنگ اتھارٹیز شکایات رپورٹ کر سکیں، ریاستوں کے درمیان ریفرلز کا تبادلہ کر سکیں اور کیے گئے اقدامات کی حیثیت کو اپ ڈیٹ کر سکیں۔ وزارت آیوش نے عدالت کی مقرر کردہ جون 2025 کی آخری تاریخ سے بہت پہلے اس ہدایت کو پورا کر لیا ہے۔

aush-2.jpg

سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن سدھا(سی سی آر ایس) کی تکنیکی معاونت  سے تیار کیاگیا کہ یہ پورٹل نیشنل فارماکوویجیلنس پروگرام کے ساتھ ہم آہنگ ہے، صارفین، صحت کے پیشہ ور افراد اور ریگولیٹری اتھارٹیز کو ایک آسان ڈیجیٹل عمل کے ذریعے گمراہ کن اشتہارات اور  دواؤں کے منفی اثرات کی رپورٹنگ اور نگرانی کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس نظام میں متعدد اتھارٹیز کو شامل کیا گیا ہے، جن میں سی ڈی ایس سی او کے تحت آیوش وِرٹیکل، وزارت اطلاعات و نشریات( ایم ا وآئی اینڈ بی)، سی سی پی اے، این سی آئی ایس ایم، این سی ایچ، پی سی آئی، ایف ایس ایس اے آئی اور ریاستی لائسنسنگ اتھارٹیز شامل ہیں، جو مربوط ردعمل اور نفاذ کو یقینی بناتے ہیں۔ ان تنظیموں کے نوڈل افسران کے لیے ایک پری-لانچ تربیتی سیشن 9 اپریل 2025 کووزارت آیوش میں مشیر(آیوش) ڈاکٹر کوشتبھ اپادھایائے کی صدارت میں کامیابی سے منعقد کیا گیا۔

اس پورٹل کے لانچ  کے ساتھ وزارت آیوش کے پاس اب رپورٹ کیے گئے کیسز کا ایک مرکزی اور قابلِ رسائی ڈیش بورڈ موجود ہے، جو حقیقی وقت میں نگرانی، فوری ریگولیٹری کارروائی اور تفصیلی ڈیٹا تجزیہ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ نظام شہریوں کو اپنی شکایات براہِ راست پہنچانے کا ایک شفاف ذریعہ بھی فراہم کرتا ہے، جس سے ان کی رپورٹ کردہ کارروائیوں کی شفافیت اور معلومات حاصل کرنا ممکن ہوتا ہے۔

آیوش سرکشا پورٹل وزارت کی ذمہ دارانہ حکمرانی، شواہد پر مبنی طریقہ کار اور ان لاکھوں شہریوں کی سلامتی کے لیے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے ،جو ہندوستان کے روایتی نظامِ طب پر اعتماد کرتے ہیں اور ان پر انحصار کرتے ہیں۔

****

(ش ح –م ع ن- ش ح ب)

U. No.1293

 


(Release ID: 2132811)
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil