وزارت دفاع
ملک کی تعمیر کے سفر میں این ڈی اے کا انقلابی سنگِ میل : سترہ خواتین کیڈٹس کے پہلے بیچ نے ایک سو اڑتالیسواں کورس ( اسپرنگ ٹرم دو ہزار پچیس ) مکمل کر کے پاسنگ آؤٹ کیا
مجموعی طور پر تین سو چھتیس کیڈٹس نے سخت فوجی اور تعلیمی تربیت مکمل کی
کل ایک ہزار تین سو اکتالیس کیڈٹس نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی، جس کا معائنہ میزورم کے گورنر جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے کیا
Posted On:
30 MAY 2025 3:34PM by PIB Delhi
نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) نے 30 مئی ، 2025 ء کو ایک تاریخی لمحہ دیکھا، جب پہلی بار 336 کیڈٹس میں شامل 17 خواتین کیڈٹس نے اکیڈمی سے تربیت مکمل کی، جس سے 148 واں کورس — اسپرنگ سیشن 2025 — اپنے اختتام کو پہنچا۔کل 1341 کیڈٹس نے پاسنگ آؤٹ پریڈ ( پی او پی ) میں شرکت کی، جن میں سے 336 کیڈٹس پاس آؤٹ ہونے والے کورس سے تھے۔ یہ پریڈ مہاراشٹر کے کھڈک واسلا میں واقع مشہور کھیترپال پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر میزورم کے گورنر جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) مہمانِ خصوصی اور ریویوِنگ آفیسر کے طور پر موجود تھے۔

یہ پریڈ کیڈٹس کی سخت فوجی اور تعلیمی تربیت کی کامیاب تکمیل کی علامت تھی، جس کا اختتام ایک شاندار مظاہرے پر ہوا، جس میں نظم و ضبط، درستگی اور فوجی وقار کا بھرپور اظہار کیا گیا۔ پریڈ کو ایڈجیوٹنٹ لیفٹیننٹ کرنل پروین کمار تیواری نے نہایت عمدگی سے اپنی سواری ‘ریلیئنٹ رابن ’ پر سوار ہو کر کمانڈ کیا۔ اکیڈمی کیڈٹ کیپٹن ادے ویر سنگھ نیگی نے ‘جی’ اسکواڈرن کی جانب سے پریڈ کی قیادت غیر معمولی تحمل اور فوجی مہارت کے ساتھ کی۔

شاندار کارکردگی کے اعتراف میں، ریویوِنگ آفیسر نے بٹالین کیڈٹ ایڈجیوٹنٹ پرنس راج کو صدر جمہوریہ کا گولڈ میڈل، اکیڈمی کیڈٹ کیپٹن ادے ویر سنگھ نیگی کو صدر جمہوریہ کا سلور میڈل اور بٹالین کیڈٹ کیپٹن تیجس بھٹ کو صدر جمہوریہ کا برونز میڈل عطا کیا۔ ممتاز مجموعی کارکردگی پر باوقار ‘‘ چیفس آف اسٹاف بینر ’’ گولف اسکواڈرن کو عطا کیا گیا۔

تقریب کا اختتام ایک شاندار فلائی پاسٹ سے ہوا، جس میں پرچم بردار چیتک ہیلی کاپٹرز، سپر ڈیمونا موٹرائزڈ گلائیڈرز اور باوقار سکھوئی-30 لڑاکا طیاروں نے شرکت کی۔ یہ مظاہرہ تربیت کے اختتام اور کیڈٹس کی اگلے فوجی مرحلے کے لیے تیاری کی علامت تھا۔
اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ، جن میں فخر سے سرشار خاندان، معزز مہمان، اسکول کے بچے، عام شہری اور مسلح افواج کے موجودہ اہلکار و ریٹائرڈ افسران بھی شامل تھے۔
اسپرنگ ٹرم 2025 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ، این ڈی اے کے ان مضبوط اصولوں کی عکاس تھی، جو مستقبل کے فوجی رہنماؤں کی تربیت کے لیے وقف ہیں اور اب ان میں وہ خواتین کیڈٹس بھی شامل ہو چکی ہیں، جو ملک کی خدمت ، عزت، وقار اور بہادری کے ساتھ کریں گی۔ یہ تقریب تاریخی اہمیت کی حامل رہی کیونکہ اس موقع پر اکیڈمی سے پہلی بار 17 خواتین کیڈٹس نے تربیت مکمل کر کے پاس آؤٹ کیا ، جو این ڈی اے کے ملک کی تعمیر کے سفر کی تاریخ میں ایک انقلابی سنگ میل ہے۔
.................. . .........
( ش ح ۔ ا گ ۔ ع ا )
U. No. 1289
(Release ID: 2132754)