بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
دین دیال پورٹ اتھارٹی ، گلوبل کَچھ اور کریڈا ، کَچھ میں بھوکھی ندی کی بازیابی کے لیے یکجا ہوئے ہیں
Posted On:
28 MAY 2025 9:17PM by PIB Delhi
دین دیال پورٹ اتھارٹی (ڈی پی اے) نےکریڈا اور گلوبل کَچھ کے اشتراک سے بھارت کے کَچھ میں بھوکھی ندی کی بازیابی کا پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ اس پہل کا مقصد پانی کی قلت سے نمٹنا اور خطے میں پائیدار تبدیلی لانا ہے۔
بدھ کے روز کَچھ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بندر گاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت جناب شنتنو ٹھاکر نے زور دے کر کہا کہ ‘‘ یہ صرف پانی بچانے کا پروجیکٹ نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے آبی ورثے کی بازیابی کی جانب منصوبہ بند اور مضبوط قدم ہے۔’’ انہوں نے مستقبل کی نسلوں کے لیے روایتی آبی ذخائر کو بچانے کی اہمیت پر زور دیا۔
کئی سالوں سے کَچھ پانی کی قلت کے سنگین مسئلے کا شکار رہا ہے۔ نا قابل پیش گوئی مانسون اور گھٹتی بارش سے ندیا ں سوکھ گئی ہیں،فصلیں متاثر ہوئی ہیں اور کئی خاندانوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ انہی آبی ذخائر میں سے ایک بھوکھی ندی ہے جو خطے میں زندگی کی علامت رہی ہے اور اس کی بحالی محض ایک ماحولیاتی کام نہیں ہے بلکہ مقامی برادریوں کے لیے جذباتی اور ثقافتی مرہم بھی ہے۔
کَچھ میں بھوکھی کی ندی کی بازیابی کی پہل ، دین دیال پورٹ اتھارٹی (ڈی پی اے)، کریڈااور گلوبل کَچھ کی مشترکہ پہل ہے جسے مفاہمت نامے کے باضابطہ سمجھوتے سے تقویت ملی ہے۔ پروجیکٹ کے مستقبل کے کاموں میں ندی کے کناروں کی صفائی اور انہیں مضبوط بنانا ، دیہی ٹینکوں کی گہرائی بڑھانا ، پرانے چیک ڈیمس کی مرمت اور زیر زمین پانی کی سطح کی مدد کے لیے نئے ریچارج بورویلز بنانا شامل ہیں۔
اس پروجیکٹ میں ہر حصے دار اپنی صلاحیت کو بروئے کار لا رہا ہے- -دین دیال پورٹ اتھارٹی اپنی سی ایس آر کوششوں سے پروجیکٹ کی پشت پناہی کر رہی ہے، کریڈازمین پر کارروائی کی قیادت کر ہی ہے اورگلوبل کَچھ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ مقامی لوگوں کی آواز کو سنا جائے اور ان کی ضرورتوں کو پورا کیا جائے۔
لانچ کی اس تقریب میں دین دیال پورٹ اتھارٹی (ڈی پی اے) کے سینئر افسران ، کریڈا اور گلوبل کَچھ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
******
ش ح۔ض ر۔ رب
U. No. 1281
(Release ID: 2132724)