صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صدر جمہوریہ ہند نے راشٹرپتی بھون میں 15؍افراد کو نیشنل فلورنس نائٹ انگیل ایوارڈز 2025 سے نوازا
Posted On:
30 MAY 2025 1:26PM by PIB Delhi
صدرر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران نرسنگ کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ممتاز نرسنگ پیشہ وروں کو ‘نیشنل فلورنس نائٹ انگیل ایوارڈز 2025’ سے نوازا۔رواں برس مختلف علاقوں اور طبی اداروں سے تعلق رکھنے والی 15 نرسوں کو عوامی صحت خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی بے لوث خدمات اور غیر متزلزل عزم کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔

مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی فلاح و بہبود جناب جگت پرکاش نڈا اور وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی فلاح و بہبود جناب پرتاپ راؤ جادھو اور محترمہ انوپریہ پٹیل نے اس موقع پر اپنی شرکت سے تقریب کو رونق بخشی۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جناب جے پی نڈا نے کہاکہ ‘‘یہ اعزاز آپ کی انسانیت کی خدمت کے لیے دی گئی قربانیوں کا اعتراف ہے اور یہ آپ کو مثبت تبدیلی لانے کے لیے مزید حوصلہ دے گا۔’’انہوں نے مزید کہاکہ ہماری نرسیں ہندوستان کے نظام صحت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جو ہر روز بے شمار جانیں بچانے میں مصروف عمل رہتی ہیں۔
یہ باوقار اعزاز مرکزی اور ریاستی حکومتوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور رضاکار تنظیموں میں خدمات انجام دینے والی رجسٹرڈ نرسوں، دائیوں، معاون نرس دائیوں، اور لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کو پیش کیے جاتے ہیں۔ ہر ایوارڈ میں میرٹ کا سرٹیفکیٹ، 1,00,000/-روپے نقد اور ایک تمغہ شامل ہے ،جو ان صحت خدمات کے جنگجوؤں کی انمول خدمات کے لیے قوم کی شکرگزار کی علامت ہے۔
آج حسب ذیل نرسوں کوایوارڈ سے نوازا گیا
نمبر شمار
|
زمرہ
|
نام
|
ریاست
|
1
|
اے این ایم
|
محترمہ ریبا رانی سرکار
|
انڈمان اور نکوبار
|
2
|
اے این ایم
|
محترمہ ویلیوتی سبھاوتی
|
آندھرا پردیش
|
3
|
اے این ایم
|
محترمہ سروج فاکر بھائی پٹیل
|
دادرہ و نگر حویلی اور دامن اور دیو
|
4
|
اے این ایم
|
محترمہ رضیہ بیگم پی بی
|
لکشدیپ
|
5
|
اے این ایم
|
محترمہ سجاتا اشوک باگل
|
مہاراشٹر
|
6
|
ایل ایچ وی
|
محترمہ بینا پانی ڈیکا
|
آسام
|
7
|
نرس
|
محترمہ کجم سورا کارگا
|
اروناچل پردیش
|
8
|
نرس
|
مس ڈمپل اروڑہ
|
دہلی
|
9
|
نرس
|
میجر جنرل شینا پی ڈی
|
دہلی
|
10
|
نرس
|
ڈاکٹر بانو ایم آر
|
کرناٹک
|
11
|
نرس
|
محترمہ لیما پوکپم رنجیتا دیوی
|
منی پور
|
12
|
نرس
|
محترمہ وی للھمنگائی
|
میزورم
|
13
|
نرس
|
محترمہ ایل ایس منیموزی
|
پڈوچیری
|
14
|
نرس
|
محترمہ الامیلو منگایارکاراسی کے
|
تمل ناڈو
|
15
|
نرس
|
محترمہ ڈولی بسواس
|
مغربی بنگال
|


عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت ہند نے ملک بھر میں نرسنگ اور دائیوں کے پیشے کو مضبوط بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔ حال ہی میں نافذ کیا گیا‘نیشنل نرسنگ اینڈ مڈوائفری کمیشن ایکٹ’ نرسنگ تعلیم اور ضابطہ جاتی نظام کو جدید بنانے کی سمت ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔اس کے علاوہ 157 نرسنگ کالجوں کا میڈیکل کالجوں کے ساتھ مشترکہ طور پر قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت ایک ماہر اور باصلاحیت نرسنگ افرادی قوت تیار کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔یہ تمام اقدامات ایک مضبوط نظام صحت کی بنیاد رکھتے ہیں، جو ہر شہری کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے اور نرسنگ کا شعبہ ایک بااختیار اور موثر حیثیت اختیار کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –م ع ن- ش ح ب)
U. No.1280
(Release ID: 2132712)