کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کمرشل نیلامی کے تحت 7 کوئلہ بلاک کے لیے ملکیت کے آرڈر جاری کیے گئے

Posted On: 29 MAY 2025 7:12PM by PIB Delhi

نامزد اتھارٹی، وزارت کوئلہ نے آج کمرشل کوئلہ بلاک نیلامی کے تحت 7 کول بلاکس کے لیے ملکیت کے آرڈر جاری کیے ہیں۔ ان بلاکس کے لیے کول مائن ڈیولپمنٹ اینڈ پروڈکشن ایگریمنٹ (سی ایم ڈی پی اے) پر 27 مارچ 2025 کو دستخط کیے گئے تھے۔

جن بلاکس کے لیے ملکیت کے آرڈر جاری کیے گئے ہیں وہ ہیں دہیگاؤں مکردھوکرا IV، سردھا پور جلتاپ ایسٹ، بنائی اور بھالومنڈا، سہاپور ایسٹ، سریگڑھا اور وجے سنٹرل۔ ان میں سے، 2 بلاکس کو جزوی طور پر تلاش کیا گیا ہے جبکہ 5 بلاکس کو مکمل طور پر تلاش کیا گیا ہے جن کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت کی گنجائش ~ 13.07 ایم ٹی پی اے اور ~ 5,063 میٹرک ٹن کے ارضیاتی ذخائر ہیں۔ ان بلاکس سے ~ 1,327 کروڑ روپے کی سالانہ آمدنی اور ~ 2,455 کروڑ روپے کی کیپٹل انویسٹمنٹ کو راغب کرنے کی توقع ہے۔ اس سے براہ راست اور بالواسطہ ~ 18,522 لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ، 261.304 ایم تی پی اے کی مجموعی پی آر سی کے ساتھ تجارتی نیلامی کے تحت 116 کول بلاکس کے لیے ملکیت/ مختص کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ~ 37,000 کروڑ روپے کی سالانہ آمدنی ہوگی اور ~ 3,53,000 لوگوں کے لیے براہ راست اور بالواسطہ طور پر روزگار پیدا ہوگا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ پہلی بار، کول انڈیا لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ویسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ نے تجارتی نیلامی کے ذریعے کول بلاک کو کامیابی کے ساتھ حاصل کیا ہے۔ یہ پیشرفت یکساں مواقع کو فروغ دینے اور کوئلے کے شعبے میں تمام اسٹیک ہولڈروں کے لیے برابری کے میدان کو یقینی بنانے میں وزارت کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

***********

ش ح۔ ف ش ع

U: 1260


(Release ID: 2132566)
Read this release in: English , Hindi