عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
حکومت قومی راجدھانی خطہ دہلی نے مشن کرم یوگی کے نفاذ کے لیے صلاحیت سازی کمیشن اور کرم یوگی بھارت کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
29 MAY 2025 8:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 مئی 2025 — گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، قومی راجدھانی خطہ (این سی ٹی) دہلی کی حکومت نے آج صلاحیت سازی کمیشن (سی بی سی) اور کرم یوگی بھارت کے ساتھ مشن کرم یوگی کے نفاذ کے لیے ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ مفاہمت نامہ پر دہلی کی وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا، دہلی کے چیف سکریٹری جناب دھرمیندر، صلاحیت سازی کمیشن کی رکن (انتظامیہ) ڈاکٹر الکا متل اور سی بی سی، کرم یوگی بھارت اور دہلی حکومت کے دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔
مشن کرم یوگی — ہندوستان کا سول سروسز کی صلاحیت سازی کے لیے قومی پروگرام ہے — جسکا مقصد ہر سرکاری عہدیدار کو مناسب صلاحیتوں، ڈیجیٹل لرننگ ٹولز اور رویے کے بصیرت کے ساتھ بااختیار بنانا ہے تاکہ گورننس کے نتائج کو بہتر بنایا جا سکے۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ کی دور اندیش قیادت کے تحت، دہلی اب تمام عہدیداروں کو آئی جی او ٹی پورٹل پر شامل کرکے اس کوشش کو نمایاں طور پر بڑھانے کے لیے تیار ہے، جو مشن کرم یوگی کے تحت سب سے بڑے ریاستی سطح کے اقدامات میں سے ایک ہے۔
صلاحیت سازی کمیشن اور کرم یوگی بھارت نے دہلی حکومت کی قیادت کی تعریف کی اور تمام عہدیداروں کی مسلسل سیکھنے اور صلاحیتوں کو مضبوط کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس میں محکموں کے لیے صلاحیت ساسزی پلانز (سی بی پیز) تیار کرنے میں مدد، اور شہری مقامی اداروں (یو ایل بی) ) کے عہدیداروں کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا شامل ہے تاکہ شہریوں کے لیے خدمات کو زیادہ مؤثر طریقے سے فراہم کیا جا سکے۔ اور دہلی حکومت کے عہدیداروں کے لیے سیوا بھاؤ کو فروغ دینے کے لیے بڑے پیمانے پر مداخلت۔
اس سنگ میل کے ساتھ، مشن کرم یوگی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اپنا دائرہ کار بڑھاتا جا رہا ہے، جس سے صلاحیت سازی کے لیے ایک یکساں اور ترقی پسند ماحولیاتی نظام بن رہا ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :1266 )
(Release ID: 2132562)