ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان سب سے زیادہ قابل اعتماد شراکت کے طور پر کھڑا ہے، جو سیاسی استحکام، بصیرت افروز قیادت، اور ایک پائیدار مستقبل کے عزم کی پیشکش کرتا ہے: سی آئی آئی سربراہ اجلاس میں مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو کا اظہار خیال


جناب یادو نے ابھرتی ہوئی معیشتوں کی ترقی کے تقاضوں کو اولوالعزم موسمیاتی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے ہندوستان کی منفرد موسمیاتی پالیسی کے تین ستونوں کا خاکہ پیش کیا

Posted On: 29 MAY 2025 7:43PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے سالانہ کاروباری سربراہ اجلاس 2025 سے خطاب کیا، جس کا موضوع ’’بلڈنگ ٹرسٹ – انڈیا فرسٹ‘‘ تھا۔ خصوصی مکمل سیشن کا خطاب 'بھارت کی موسمیاتی پالیسی کا ڈھانچہ: ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے راستے' کے موضوع پر مرتکز تھا۔

’بھارت کی داستان‘ کو بیان کرتے ہوئے، جناب یادو نے اسے روایت اور تبدیلی کے امتزاج کے طور پر پیش کیا، جہاں جمہوریت ترقی کے ساتھ ساتھ چلتی ہے، اور ہمدردی ثابت قدمی کے ساتھ ساتھ رہتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کی کہانی کا خلاصہ ہندوستان کو ہمیشہ ترجیح دینا ہے۔

سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر جناب یادو نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پہل قدمی، مشن لائف (طرز حیات برائے ماحولیات) کی تعریف کی، جو ماحولیاتی تحفظ کو ایک شراکتی عمل میں تبدیل کرتا ہے۔ انہوں نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ مشن لائف برادریوں، کاروباری اداروں اور افراد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ کرہ ارض کے تحفظ کے لیے اجتماعی طور پر اپنا تعاون دیں۔

مرکزی وزیر جناب یادو نے تین اہم عناصر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہندوستان کی آب و ہوا کی پالیسی کے ڈھانچے کا خاکہ پیش کیا:

1۔ خود کفیل مدور معیشت: پائیدار نمو کا راستہ

بھارت ایک لکیری معیشت سے ایک مدور معیشت کے ماڈل میں تبدیل ہو رہا ہے، جس کا مقصد فضلہ کو کم کرنا اور وسائل کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ حکومت نے ری سائیکلنگ اور پائیدار کھپت کو فروغ دینے کے لیے مختلف شعبوں بشمول ٹائر، بیٹریاں، پلاسٹک اور ای ویسٹ کے لیے توسیعی پیداواری ذمہ داری (ای پی آر) کے رہنما خطوط متعارف کرائے ہیں۔

سال 2022 اور 2024 کے درمیان، ری سائیکلنگ سیکٹر نے مجموعی طور پر 10,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری راغب کی، جو پائیدار طریقوں سے صنعت کی وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ مدور معیشت کے شعبے کا 2050 تک 2 ٹریلین ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس سے تقریباً 10 ملین ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

2۔ فطری ماحولیاتی نظام کو تحفظ اور قوت مزاحمت میں اضافہ کرنا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان نے مشن لائف (طرز حیات برائے ماحولیات) اور ملک گیر مہم 'ایک پیڑ ماں کے نام' کا آغاز کیا ہے، جو کہ ایک برادری پر مبنی پہل قدمی ہے جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ مشن لائف کے تحت سبز کریڈٹ اصولوں کا تعارف ماحولیاتی تحفظ کے لیے رضاکارانہ اقدامات کی ترغیب دیتا ہے، اور پائیداری کی ثقافت کو فروغ دیتا ہے۔

3۔ اختیارکاری کو فروغ: موسمیاتی چنوتیوں کا سامنا کرنے قوت پیدا کرنا

ہندوستان موسمیاتی تبدیلی سے درپیش چنوتیوں کو تسلیم کرتا ہے اور موافقت کی حکمت عملیوں کے ذریعے قوت مزاحمت پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت نے کلائمیٹ فنانس ٹیکسونومی کا ڈرافٹ فریم ورک جاری کیا ہے، جس میں موافقت اور تخفیف کے تحت سرگرمیوں کی درجہ بندی کرنے کے طریقہ کار کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

مزید برآں، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی) میں پیش کیے جانے والے پہلے قومی موافقت کے منصوبے کی ترقی، موافقت پذیری کی صلاحیت کو بڑھانے، علمی نظام کو مضبوط بنانے، اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

جناب یادو نے اس بات پر زور دیا کہ ارضیاتی سیاسی غیر یقینی صورتحال کی حامل دنیا میں ہندوستان عالمی سطح پر سب سے زیادہ بھروسہ مند شراکت دار ہے۔ اس اعتماد کا سہرا ہندوستان کے سیاسی استحکام، دور اندیش قیادت، ثقافتی اقدار اور ایک پائیدار مستقبل کے لیے غیر متزلزل وابستگی سے ہے۔

مرکزی وزیر جناب یادو نے صنعت کے قائدین پر زور دیا کہ وہ خود کفیل مدور معیشت کی تعمیر میں فعال طور پر حصہ لیں۔ انہوں نے انہیں وسائل کی اثرانگیزی اور مدور معیشت صنعتی اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی، جسے علم کے اشتراک اور پائیدار طریقوں کی سہولت کے لیے ایک باہمی تعاون کے پلیٹ فارم کے طور پر ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت شروع کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VOTZ.jpg

*********

(ش ح –ا ب ن- ت ع )

U.No:1259


(Release ID: 2132520)
Read this release in: English , Hindi