سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر ،آئی آئی پی ، دہرادون میں راشٹریہ بودھک سمپدا مہوتسو-2025
Posted On:
29 MAY 2025 6:12PM by PIB Delhi
سی ایس ٓئی آر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم، دہرادون نے 29 مئی 2025 کو راشٹریہ بودھیک سمپدا مہوتسو 2025 منایا تاکہ ہندوستان میں املاک دانش بیداری کو فروغ دیا جاسکے۔ یہ آزادی کا امرت مہوتسو اقدام کا ایک حصہ ہے اور پہلی بار جولائی 2023 میں شروع کیا گیا تھا۔
پروگرام کا آغاز چراغاں اور سرسوتی وندنا سے ہوا۔ افتتاحی کلمات ڈاکٹر دیپتی اگروال، انچارج، آئی پی ایم جی، سی ایس آئی آر-آئی آئی پی نے دیے اس کے بعد ڈاکٹر ہریندر سنگھ بشت، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر- انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرولیم، دہرادون کا مختصر خطاب ہوا۔
سی ایس ٓئی آر انوویشن پروٹیکشن یونٹ، نئی دہلی کے مدعو اسپیکر، ڈاکٹر کپل آریہ نے’ انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی بیٹ کو محسوس کریں‘۔ پر بہت بصیرت انگیز گفتگو کی، جس میں پیٹنٹ کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی گئی جس کے بعد سائنسدانوں اور ریسرچ اسکالرز کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن ہوا۔ ڈاکٹر این وشوانادھم، چیئرمین، پی پی سی نے پیٹنٹ اور پبلیکیشن کمیٹی کے کردار اور سی ایس ٓئی آآئی آئی پی ، دہرادون میں تیار کردہ جدید ٹیکنالوجیز پر اپنے تجربات کا اشتراک کیا۔ جشن کے ایک حصے کے طور پر آئی پی پر ایک آن لائن کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔

***
ش ح ۔ ال
U-1248
(Release ID: 2132507)