وزارت اطلاعات ونشریات
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد،کل پارٹی وفد نے فرانس کا دورہ کیا(25 تا 27 مئی 2025)
Posted On:
26 MAY 2025 11:52AM by PIB Delhi
کل پارٹی پارلیمانی وفد، جس کی قیادت معزز رکنِ پارلیمنٹ جناب روی شنکر پرساد کر رہے ہیں، 25 سے 27 مئی 2025 تک فرانس کا دورہ کر رہا ہے تاکہ دہشت گردی کے خلاف بھارت کے مضبوط مؤقف کو اجاگر کیا جا سکے۔
آج وفد کو پیرس میں بھارتی سفارت خانے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔ اس کے علاوہ وفد نے پیرس میں قائم مختلف تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں کیں، جن کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف بھارت کے واضح اور مضبوط پیغام اور دنیا کو درپیش دہشت گردی کے خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے اس بات پر زور دیا کہ پہلگام میں ہونے والا دہشت گرد حملہ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں امن و ترقی کو نقصان پہنچانے کی ایک سوچی سمجھی سازش تھی اور بھارت نے اس کے جواب میں ’’آپریشن سندور‘‘ نہایت درست، ہدفی، تناسب پر مبنی اور کشیدگی سے بچتے ہوئے انجام دیا۔وفد نے مزید واضح کیا کہ آج کا بھارت دہشت گردی کے خلاف صفر برداشت کی پالیسی پر کاربند ہے، اور دہشت گردوں اور ان کے حمایتیوں کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتا۔
بعد ازاں،کل پارٹی وفد نے بھارتی برادری کے ارکان سے بھی ملاقات کی، جہاں دہشت گردی کے خلاف بھارت کے مضبوط اور متحد مؤقف سے انہیں آگاہ کیا گیا۔ بھارتی برادری کے ارکان نے دہشت گردی کے ناسور کے خلاف بھارت کی جدوجہد سے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔
********
ش ح۔ت ف۔ ش ہ ب
U-1217
(Release ID: 2132243)