وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

لائبیرین کنٹینر جہاز کے  غرق ہونے  کے بعد آئی سی جی کی قیادت میں  کارروائی سےتیل کا رساؤ کم  ہوا، کیرالہ میں 46 کنٹینر ساحل پر پہنچے

Posted On: 27 MAY 2025 9:24PM by PIB Delhi

متعدد ایجنسیوں کے تعاون سے انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کی فوری اور مربوط  کارروائی  نے کنٹینر جہاز ایم ایس سی  ای ایل ایس اے 3 سے ہونے والے تیل کے رساؤکو  کم  کر دیا ہے جو کیرالہ کے الپوزا ساحل پر غرق ہوگیا تھا۔  26 مئی 2025 تک تیل کا کوئی کنٹینر ساحل تک نہیں پہنچا ہے۔ کیرالہ کے تین ساحلی اضلاع میں تقریباً 46 کارگو کنٹینرز ساحل پر بہہ گئے ہیں، اور مزید ملبہ ساحل پر آنے کی امید ہے۔

صورتحال پر قابو پانے اور نگرانی کے لیے تین آف شور گشتی جہاز اور خصوصی آلودگی پر قابو پانے والے جہاز آئی سی جی ایس سمندر پرہری کو تعینات کیا گیا ہے۔ کوچی سے آئی سی جی ڈورنیئر طیاروں کے ذریعے روزانہ فضائی نگرانی اورا سپل ریسپانس پروازیں کی جا رہی ہیں۔

جہاز کے غرق ہونے کے بعد آئی سی جی نے کیرالہ ریاستی انتظامیہ کو ابتدائی  ایڈوائزری  جاری کیے اور ممکنہ تیل یا خطرناک اور مضر مادہ (ایچ این ایس) آلودگی کے منظرناموں سے نمٹنے کے لیے اہم اسٹیک ہولڈرز کے درمیان کوآرڈی نیشن کو فعال کیا۔ آئی سی جی ٹیمیں سمندر میں تیرتے ہوئے کنٹینرز کو ٹریک کرنے اور ساحل  پر ہونے والی تیاریوں میں مدد کے لیے مقامی حکام کے ساتھ ریئل ٹائم الرٹس کا اشتراک کرنے میں بھی مصروف ہیں۔

*******

ش ح۔ ظ ا- ش ب ن

UR  No.1176


(Release ID: 2131930)
Read this release in: English , Hindi