وزارت دفاع
حکومت نے مسلح افواج میں زیادہ اشتراک اور کمان کی مؤثریت کو ممکن بنانے والے بین الخدماتی تنظیموں(کمان، کنٹرول، نظم وضبط) ایکٹ 2023 کے تحت اصول و ضوابط کا نوٹیفکیشن جاری کیا
Posted On:
28 MAY 2025 9:44AM by PIB Delhi
بین الخدماتی تنظیموں (کمان، کنٹرول اور نظم و ضبط) ایکٹ 2023 کے تحت مرتب کیے گئے اصول و ضوابط کو گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے جاری کر دیا گیا ہے اور یہ 27 مئی 2025 سے نافذ العمل ہوں گے۔یہ ایک اہم قدم ہے ،جس کا مقصد بین الخدماتی تنظیموں(آئی ایس او ایز) کی مؤثر کمان، کنٹرول اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، تاکہ مسلح افواج کے درمیان باہمی اشتراک و ہم آہنگی کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
اس بل کو 2023 کے مانسون سیشن کے دوران پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کیا گیا۔ اسے 15 اگست 2023 کو صدرِ جمہوریہ کی منظوری حاصل ہوئی اور 8 مئی 2024 کے گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قانون 10 مئی 2024 سے نافذ العمل ہوا۔اس کے علاوہ بین الخدماتی تنظیموں(آئی ایس او ایز) کو 27 دسمبر 2024 کے گزٹ نوٹیفکیشن نمبر SRO 72 کے ذریعے باقاعدہ طور پر نوٹیفائی کیا گیا۔
یہ ایکٹ بین الخدماتی تنظیموں( آئی ایس او ایز) کے کمانڈرز اِن چیف اور آفیسرز ان کمانڈ کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ اپنے ماتحت خدمات انجام دینے والے فوجی اہلکاروں پر کمان اور کنٹرول قائم رکھ سکیں، تاکہ تنظیموں کے اندر نظم و ضبط اور انتظامی امور کو مؤثر طریقے سے برقرار رکھا جا سکے۔یہ سب کچھ مسلح افواج کی ہر شاخ کے مخصوص خدمات سے متعلق اصول وضوابط کو تبدیل کیے بغیر حاصل کیا گیا ہے۔
قانون کی دفعہ 11 کے تحت نوٹیفائی کیے گئے نئےضمنی اصول و ضوابط کا مقصد قانون میں درج دفعات کے مؤثر نفاذ کو ممکن بنانا ہے۔یہ ضابطے بین الخدماتی تنظیموں(آئی ایس او ایز) کی مؤثر کارکردگی کے لیے نہایت اہم معاون ہیں اور نظم و ضبط، انتظامی کنٹرول اور عملی ہم آہنگی کے لیے ایک جامع فریم ورک فراہم کرتے ہیں۔
ان ضابطوں کے نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی یہ قانون اب مکمل طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے۔اس سے بین الخدماتی تنظیموں(آئی ایس او ایز) کے سربراہان بااختیار ہوں گے، نظم و ضبط سے متعلق معاملات کو تیزی سے نمٹایا جا سکے گا اور ساتھ ہی کارروائیوں کے دوہرانے سے بھی بچا جا سکے گا۔
********
(ش ح –م ع ن- ت ع)
U. No.1180
(Release ID: 2131901)