خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
کولڈ چین پروجیکٹوں کے قیام کے سلسلے میں اہل صنعت کاروں کی جانب سے درخواست طلب کی گئی ہے
Posted On:
27 MAY 2025 7:33PM by PIB Delhi
خوراک ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت، حکومت ہند نے پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کے کولڈ چین اور قدر و قیمت میں اضافے سے متعلق بنیادی ڈھانچے (کولڈ چین اسکیم)کی اسکیم کے تحت ، کولڈ چین پروجیکٹوں کے قیام کے سلسلے میں، مورخہ 27.05.2025 کو دلچسپی کے اظہار (ای او آئی) کے توسط سے، ملک بھر کے اہل اداروں (ممکنہ صنعت کاروں ) کی جانب تجاویز طلب کی ہیں۔
2۔ کولڈ چین اسکیم کے قیام کے تعلق سے مورخہ 22.05.2025 کے نظرثانی شدہ آپریشنل رہنما خطوط- کولڈ چین پروجیکٹوں کے قیام اور دیگر تفصیلات www.mofpi.gov.in پر دستیاب ہیں۔
3۔ آن لائن تجاویز داخل کرنے کے لیے لنک https://www.sampada-mofpi.gov.in/ 28مئی 2025 کو صبح 11 بجے سے 26 جولائی 2025 کو شام 5 بجے تک دستیاب رہے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن- ت ع )
U.No:1167
(Release ID: 2131810)