عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای- گورننس 2025 کے لیے نیشنل ایوارڈز کے واسطے ایوارڈ ز کے 6مروں میں  19 پروجیکٹس/  پہل   کا انتخاب


ای- گورننس میں مثالی شراکت اور اختراعات کو تسلیم کرتے ہوئے 10 گولڈ، 6 سلور اور 3 جیوری ایوارڈ منتخب

Posted On: 27 MAY 2025 3:23PM by PIB Delhi
  1. ای- گورننس کے لیے قومی ایوارڈز (این اے ای جی) ہر سال ای گورننس پہل کے نفاذ میں بہترین کارکردگی کو تسلیم کرنے اور فروغ دینے کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔ چھ زمروں میں 22 ویں این اے ای جی 2025 ایوارڈ یافتگان میں پہلی بار گرام پنچایتوں کے زمرے شامل ہیں، جو ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے زمینی سطح پر خدمات کی فراہمی کو بہتر اور وسیع کرنے کے اعتراف میں دیئے گئےہیں۔
  2. این اے ای جی 2025 کے 10 گولڈ اور  6 سلور ایوارڈ یافتگان کی فہرست درج ذیل ہے:

 نمبرشار

پروجیکٹ کا نام

تنظیم کا نام

 

مائننگ ٹنیمنٹ سسٹم

انڈین بیورو آف مائنز (آئی بی ایم)، کان کنی کی وزارت

 

ملٹی ہیزارڈ ارلی وارننگ ڈیسیژن سپورٹ سسٹم

ہندوستان کا محکمہ موسمیات

 

سمپدا(پراپرٹی اور دستاویزات کی درخواست کا ڈاک ٹکٹ اور انتظام) 2.0

حکومت مدھیہ پردیش کا کمرشل ٹیکس محکمہ (ایم پی)

 

پروجیکٹ مانیٹرنگ سسٹم اور واٹر کوالٹی مانیٹرنگ انفارمیشن سسٹم

ریاستی مشن مینجمنٹ یونٹ، کیرالہ

 

ڈیجیٹل انڈیا بھاشینی ڈویژن

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

 

ڈیجی یاترا

شہری ہوا بازی کی وزارت

 

نیشنل اینیمل ڈیزیز ریفرل ایکسپرٹ سسٹم- بیماریوں کی نگرانی اور مویشیوں کی بیماریوں کے لیے ڈیٹا سے چلنے والی پیشین گوئی کے تجزیات (این اے ڈی آر ای ایس   وی2)

آئی سی اے آر - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویٹرنری ایپیڈیمولوجی اینڈ ڈیزیز انفارمیٹکس

 

 

ریلوے سسٹمز کے لیے آئی ٹی- او ٹی کنورژنس میں سائبر سیکیورٹی کے مضبوط اقدامات – ’’سائبر سیکیورٹی میں بہترین ای گورننس پریکٹسز/انوویشن‘‘

نیشنل کیپیٹل ریجن ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( این سی آر ٹی سی)

 

خطرے کی معلومات اور سلامتی کے خطرے کی انٹیلی جنس کے لیے ڈیٹا ہم آہنگی  (درشٹی)

نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی)

 

کوانٹم سیف وی پی این

وزارت دفاع

 

بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے - کنٹیکٹ لیس، فیس لیس اور آن لائن ای کتھا اور ڈیجیٹائزڈ پراپرٹی ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم

بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے(بی بی ایم پی) حکومت کرناٹک

 

امین مینجمنٹ سسٹم

گنگٹوک، سکم

 

روہنی گرام پنچایت

دھولے ضلع، مہاراشٹر

 

مغربی مجلس پور گرام پنچایت

مغربی تریپورہ ضلع، تریپورہ

15

سمپورن شکشا کوَچ

لاتیہار ضلعی انتظامیہ، جھارکھنڈ

  1.  

ہائی وے مینجمنٹ کے لیے ڈرون اینالیٹکس مانیٹرنگ سسٹم(ڈی اے ایم ایس)

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا

 

  1. این اے ای جی 2025 کے   3 جیوری ایوارڈ یافتگان کی فہرست درج ذیل ہے:

نمبر شمار

پروجیکٹ کا نام

تنظیم کا نام

1۔

سوکاتی گرام پنچایت

کیندوجھار ضلع، اڈیشہ

2.

پلسانہ گرام پنچایت

سورت ضلع، گجرات

3.

صاف مستقبل: پائیدار ترقی کے لیے اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ

للت پور میونسپل کونسل، اتر پردیش

 

  1. این اے ای جی 2025 کے لیے چھ زمروں میں   (i) ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے حکومتی عمل کی ری  -انجینئرنگ، (ii) اے آئی کے استعمال کے ذریعے اختراعات اور شہری مرکزی خدمات فراہم کرنے کے لیے دیگر نئے دور کی ٹیکنالوجیز، (iii) بہترین ای-گورننس پریکٹسز/ اختراع برائے سائبر سیکیورٹی، (iv)  ضلع سطح/ شہری بلدیاتی اداروں (یو ایل بی) اور گرام پنچایتوں یا مساوی روایتی بلدیاتی اداروں کے  ذریعے  کئے گئے اقدامات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے   خدمات کی فراہمی میں بہتری/توسیع  کے لئے زمینی سطح پر اقدامات، (v)  دیگر مرکزی  وزارتوں کے ذریعے مرکز / ریاست/ ضلع کو دیے گئے   این اے ای جی ، پرائم منسٹر ایوارڈز ان ایکسیلنس، ایوارڈز جیسے کامیاب قومی ایوارڈ یافتہ پروجیکٹس  کی نقل اور توسیع (vi)مرکزی وزارتوں/ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں ڈیٹا اینالیٹکس کے استعمال  کے ذریعے ڈیجٹیل تبدیلی لانا، شامل ہیں۔
  2. این اے ای جی ایوارڈز، 2025 : (i) ٹرافی، (ii) سرٹیفکیٹ اور (iii) گولڈ ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے لیے 10 لاکھ روپے اور سلور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے لیے 5 لاکھ روپے کی ترغیب- جو کہ ضلع/تنظیم/گرام پنچایت کو دیے جائیں گے جو کہ کسی بھی علاقے میں وسائل کے  خلا کو پُر کرتے ہوئے عوامی فلاح  کے  لئے استعمال کے لیے  نافذ کیے جا رہے ہیں۔
  3.  ایوارڈز کی تقریب ای گورننس پر 28ویں قومی کانفرنس کے دوران منعقد کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ش ۔ ن م۔

U-1142  


(Release ID: 2131689)
Read this release in: English , Hindi