خصوصی سروس اور فیچرس
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو نے پڈوچیری میں یوگا کے بین الاقوامی دن 2025 کے لیے 25-دنوں کے کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز کیا


پڈوچیری میں 6000 سے زیادہ یوگ کے شوقین یوگا مہوتسو کے لیے متحد ہوئے

Posted On: 27 MAY 2025 12:41PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے آیوش اور وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی فلاح و بہبود جناب پرتاپ راؤ جادھو نے 27 مئی 2025 کو پڈوچیری میں بین الاقوامی یوم یوگا 2025 کے موقع پر منعقدہ 25 روزہ کاؤنٹ ڈاؤن ایونٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر تھرو کے کیلاش ناتھن اور وزیر اعلیٰ تھرو این رنگاسامی نے بھی شرکت  کر کے تقریب کو رونق بخشی۔

yog.png

اپنی ثقافتی وراثت اور پُرسکون ساحلی حسن کے لیے مشہور  پڈوچیری  جو نے بین الاقوامی یومِ یوگا (آئی ڈی وائی) 2025 کی 25 روزہ کاؤنٹ ڈاؤن تقریب کے آغاز پر صحت و تندرستی کی ایک شاندار لہر کا مشاہدہ کیا، جہاں 6,000 سے زائد یوگا  میں دلچسپ رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔یہ رنگا رنگ ‘یوگا مہوتسو’ گوبیرٹ ایونیو، بیچ روڈ پر واقع خوبصورت گاندھی تھِڈل پر منعقد ہوا، جس کا اہتمام مورارجی دیسائی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف یوگا(ایم ڈی این آئی وائی) ، وزارت آیوش کےذریعہ کیا گیا۔مشترکہ یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) کی اجتماعی مشق میں جوش و خروش اور بھرپور شرکت اس بات کا مظہر ہے کہ یوگا ذاتی اور سماجی بہتری کے لیے ایک بڑھتی ہوئی اہمیت کا حامل ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔

yog-2.jpeg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیوش  کے وزیرنے کہا کہ پڈوچیری مہارشی اوروبندو کی کرم بھومی ہے  اور یہ تنوع کے درمیان  ہندوستانی ثقافت کی ابدی قدروں کو محفوظ رکھنے کی زندہ مثال ہے۔

انہوں نے یوگا کی تبدیلی لانے والی قوت اور جسمانی و ذہنی فلاح و بہبود کو فروغ دینے میں اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ ‘یوگا صرف ایک ورزش نہیں، بلکہ صحت مند زندگی کا ایک قدیم فن ہے جو ذہن اور جسم کو آپس میں جوڑتا ہے۔ جو لوگ یوگا کو اپناتے ہیں وہ سکون، طاقت اور ذہنی فرق کومحسوس کرتے ہیں’۔انہوں نے مزید کہا کہ یوگا کو دنیا بھر میں جو پذیرائی حاصل ہوئی ہے، وہ ہمارے پرجوش عزت مآب  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی انتھک کوششوں کا ثبوت ہے، جن کی بصیرت نے ہماری یوگا کی  وراثت کو عالمی سطح پر پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال کا حوصلہ افزا تھیم، جو ہمارے وزیر اعظم نے منتخب کیا ہے، ‘ایک دنیا اور ایک صحت کے لیے یوگا’ہماری اجتماعی خواہش کو بخوبی بیان کرتا ہے — یعنی ایک صحت مند سیارہ اور صحت مند انسانیت۔ یوگا موجودہ دور کی ایک اہم ضرورت ہے اور ہمارے صحت مند مستقبل کا لازمی جزو بھی — یہی پیغام ہم پڈوچیری کی اس تاریخی سرزمین سے دینا چاہتے ہیں۔"

اس موقع پر پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر تھرو کے کیلاش ناتھن نے کہاکہ یوگا ہمارے ملک کا ایک قدیم ترین علم ہے۔ یہ جسم اور ذہن کے ملاپ کی علامت ہے۔ یہ زندگی گزارنے کا ایک ایسا طریقہ ہے جو ذہنی طاقت اور جسمانی تندرستی کو یکجا کرتا ہے۔ ہمارے آبا و اجداد نے ہزاروں سالوں سے اس علم کو محفوظ رکھا اور ہم تک منتقل کیا۔انہو ں نے مزید کہاکہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوگا کو عالمی سطح پر لے جانے میں ایک انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی کوششوں کی بدولت اقوام متحدہ نے 21 جون کو بین الاقوامی یومِ یوگا کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ اس کے لیے ہم سبھی ہندوستانیوںکو اُن کا تہہ دل سے شکر گزار ہونا چاہیے۔آج یوگا کا دن دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ کئی ممالک میں یوگا کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ یوگا کو سرکاری دفاتر، نجی کمپنیوں اور دفاعی شعبوں میں بھی بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

اس یادگار تقریب میں پڈوچیری کے تھرو این رنگاسامی نے کہا کہ پڈوچیری اپنے پرامن ماحول، روحانی مراکز اور خوبصورت ساحلوں کے ساتھ امن اور سکون کی سرزمین ہے۔ یہ اندرونی سکون اور روحانی جستجو کے لیے ایک عالمی مقام کے طور پر جانا جاتا ہے، جو دنیا بھر کے لوگوں کو شعور، توازن، اور خدمت کے جذبے کے ساتھ جینے کی ترغیب دیتا ہے — جو کہ یوگا کے بنیادی اصول ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوگا صرف جسمانی مشق نہیں، بلکہ یہ ایک اندرونی تلاش، خود سے تعلق اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کا سفر ہے۔ یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ پڈوچیری نے آج اس خصوصی تقریب کی میزبانی کی۔

تقریب کی رونق مختلف معزز شخصیات کی موجودگی سے دوبالا ہوئی، جن میں تھرو ایمبالام آر سیلوام، اسپیکر، قانون ساز اسمبلی پڈوچیری؛ تھرو کے لکشمی نارائنن، وزیر برائے عوامی تعمیرات، پڈوچیری؛ تھرو ایس سیلواگنابتی، رکنِ پارلیمنٹ، راجیہ سبھا؛ تھرو وی ویتھلنگم، رکنِ پارلیمنٹ، لوک سبھا؛ اور محترمہ مونا لِیسا داس، جوائنٹ سکریٹری، وزارت آیوش شامل تھیں۔

وزارت آیوش میں جوائنٹ سکریٹری حترمہ مونا لِیسا داس نے اس موقع پر خیرمقدمی کلمات پیش کیا۔

ڈاکٹر کاشی ناتھ سامگانڈی، ڈائریکٹر ایم ڈی این آئی وائی، اور ڈاکٹر لکشمی کاندان، اسسٹنٹ پروفیسر (یوگا تھراپی) کی قیادت میں آئے مورارجی دیسائی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف یوگا سے آئے یوگا کے ماہرین نے ، کامن یوگا پروٹوکول کا براہِ راست مظاہرکیا۔

تقریب کی ایک نمایاں خصوصیت یوگا سنگم پورٹل پر رجسٹریشن میں ہونے والا نمایاں اضافہ تھا،یوگا کے بین الاقوامی دن 25؍جون 2025 کی 50 دن کی الٹی گنتی کے موقع پر شروع کیا گیا تھا۔ اب تک اس پورٹل پر 12,000 سے زائد افراد رجسٹریشن کرواچکے ہیں ، جوپورے ہندوستان میں یوگا کے لیے بڑھتے ہوئے عوامی جوش و خروش کا مظہر ہے۔

یہ تقریب پڈوچیری میں بین الاقوامی یومِ یوگا 2025 کی تیاریوں کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ اس سے قبل کے اہم مراحل  میں  13 مارچ 2025 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں 100 روزہ تقریب، 7 اپریل 2025 کو کلنگا اسٹیڈیم، بھونیشور میں 75 روزہ تقریب،  2 مئی 2025 کو ناشک میں 50 روزہ جشن شامل ہیں۔یہ تمام تقاریب یومِ یوگا 2025 کی جانب بڑھتے ہوئے اقدامات کا حصہ ہیں۔

یوگا کی یہ تقریب نہ صرف انفرادی صحت کے فوائد کی عکاس تھی بلکہ سماجی ہم آہنگی اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود پر یوگا کے وسیع تر اثرات کی بھی گواہی تھی۔

 

یوگا سنگم پورٹل تک رسائی کے لیے درج ذیل لنک استعمال کیا جا سکتا ہے:

https://yoga.ayush.gov.in/yoga-sangam](https://yoga.ayush.gov.in/yoga-sangam

اس سال بین الاقوامی یومِ یوگا(آئی ڈی وائی) کی سرگرمیاں 10 منفرد اور نمایاں تقریبات کے گرد مرکوز ہوں گی، تاکہ اس عالمی تقریب کے 11ویں ایڈیشن کو اب تک کا سب سے وسیع اور جامع ایونٹ بنایا جا سکے۔

  • یوگا سنگم – ایک مربوط یوگا مظاہرہ جو 1,00,000 مقامات پر بیک وقت منعقد ہوگا۔
  • یوگا بندھن – عالمی سطح پر تبادلہ پروگرامز اور علمی نشستیں۔
  • یوگا پارکس – طویل المدتی سماجی شرکت کے لیے یوگا پارکس کا قیام۔
  • یوگا سماویش – خصوصی یوگا پروگرامز برائے دیویانگ جن (معذور افراد)، بزرگ شہری، بچے اور پسماندہ طبقات۔
  • یوگا پربھاو – یوگا کے عوامی صحت پر کردار کا دس سالہ تجزیاتی مطالعہ۔
  • یوگا کنیکٹ یوگا کنیکٹ' ایک عالمی آن لائن یوگا سمِٹ ہے جو دنیا بھر سے یوگا ماہرین، پالیسی سازوں اور صحت کے ماہرین کو یکجا کرے گا اور یوگا اور تندرستی کے بدلتے ہوئے منظرنامے پر خیالات کے تبادلے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
  • ہَرِت یوگا ایک ماحول دوست اقدام جو یوگا کو درخت لگانے اور صفائی مہمات کے ساتھ جوڑتا ہے۔
  • یوگا اَن پلگڈ نوجوانوں کو یوگا کی طرف متوجہ کرنے کے لیے تقریبات کی سیریز۔
  • یوگا مہا کمبھ ایک ہفتے پر مشتمل یوگا میلہ جو ملک کے 10 مختلف مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔
  • سَم یوگ یوگا پر موجودسائنسی شواہد کو جدید اور معاصر طب میں منتقل کرنے کا عمل۔
  •  

*********

(ش ح –م ع ن- ت ع)

U. No.1138


(Release ID: 2131610)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil