کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی جی ایف ٹی کے ذریعے چمڑے کے برآمد کنندگان کے لیے کاروبار کی آسانی میں بہتری
تمام بندرگاہوں سےتیار شدہ، ویٹ بلیواور ای آئی ٹینڈلیدر کی برآمدات کی اجازت
سی ایل آر آئی کی جانچ اور تصدیق کی شرط ختم
Posted On:
26 MAY 2025 8:49PM by PIB Delhi
وزارت تجارت اور صنعت کی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) نے 26 مئی 2026 کو نوٹیفکیشن نمبر15/2025-26 جاری کیا ہے جس میں ویلیو ایڈڈ چمڑے کی مصنوعات کی برآمد پر نافذاہم طریقہ کار کی پابندیوں کی شرط کو ہٹا دیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ اس قدم سے تعمیل کا بوجھ کم ہوگا اور برآمد کنندگان کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی ہوگی۔
کسی بھی بندرگاہ یا ان لینڈ کنٹینر ڈپو (آئی سی ڈی) سے تیار شدہ چمڑے،ویٹ بلیو لیدر اور ای آئی ٹینڈ لیدر کی برآمد کی اجازت دیتے ہوئے بندرگاہ کی پابندیوں کو ختم کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ برآمدات مخصوص منتخب بندرگاہوں تک محدود تھیں۔ تیار چمڑے، ویٹ بلیو لیدر، کرسٹ لیدر اور ای آئی ٹینڈ لیدر کی برآمد کے لیے سینٹرل لیدر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایل آر آئی) کی طرف سے ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن کی لازمی شرط کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔
یہ طریقۂ کار کی لازمیت ویلیو ایڈڈ چمڑے کی مصنوعات کی برآمد پر نظر رکھنے اور انہیں خام کھالوں اور ٹیکس صولی کی قابل اشیاء سے ممتاز کرنے کے لیے شروع کی گئی تھی ۔ تاہم اس طرح کے چمڑے کے زمروں پر برآمداتی ڈیوٹی کے خاتمے اور تیارشدہ اور خام چمڑے کے درمیان واضح فرق کے ساتھ، موجودہ پابندیوں کو بے کار سمجھا گیا۔
یہ فیصلہ متعلقہ فریقوں ، بشمول کونسل فار لیدر ایکسپورٹ، لیدر ایکسپورٹرز اور سینٹرل لیدر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایل آر آئی)کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ اس سے برآمد کے طریقہ کار کو ہموار کرنے، لین دین کے اخراجات کو کم کرنے اور خاص طور پر ایم ایس ایم ای کے برآمد کنندگان کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔
یہ اصلاحات عام چنگی کی دفعات کے تحت شفافیت اور کوالیٹی کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے گلوبل لیدر ویلیو چین میں سابقت کو بڑھانے کے لیے ہندوستان کی کوششوں کی بھی حمایت کرتی ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیے: https://dgft.gov.in
---------------------
ش ح۔ م ش ع۔ص ج
UN-NO-1135
(Release ID: 2131576)