بھارتی چناؤ کمیشن
بھارتی الیکشن کمیشن نے 4 ریاستوں کے تقریباً 350 بی ایل او کو تربیت دی
Posted On:
26 MAY 2025 9:56PM by PIB Delhi
بوتھ لیول آفیسرز)بی ایل او) کے نگراں کے لیے تربیت کا ساتواں بیچ آج انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی ڈی ای ایم ) نئی دہلی میں شروع ہوا ہے۔ اس موقع پر ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے تربیتی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کیا جن میں اتر پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان اور ہماچل پردیش کے بی ایل او، بی ایل او نگراں اورانتخابی رجسٹریشن افسران شامل تھے۔ اس تربیتی پروگرام میں زمینی سطح کے کل 353 انتخابی افسران (101 اتر پردیش، 82 اتراکھنڈ، 83 راجستھان اور 84 ہماچل پردیش) حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ دو مہینوں میں نئی دہلی میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ 3,350 سے زیادہ فیلڈ افسران کو تربیت دی گئی ہے۔
اپنے افتتاحی خطاب میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کہا کہ اس طرح کے تربیتی پروگرام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں کہ عوامی نمائندگی ایکٹ، 1950، ووٹرز کے اندراج کے قواعد، 1960، انتخابات کے قواعد و ضوابط، 1961 کی دفعات اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کیا جا سکے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ٹریننگ کے ذریعے شرکاء ذاتی طور پر ضلع افسر،ضلع کلکٹر،ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے ساتھ دفعہ 24( اے) کے تحت پہلی اور دوسری اپیل کی دفعات کے بارے میں جانکاری حاصل کریں گے اور آر پی ایکٹ 1950 کی دفعہ 24(بی) کے تحت بالترتیب ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف الیکٹورل آفیسر(سی ای او) کے ساتھ جو کہ حتمی انتخابی فہرست میں شائع کیا گیا ہے۔ انہوں نے بی ایل اوز اور بی ایل او نگراں کی بھی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی بات چیت کے دوران ووٹرز کو ان شرائط سے آگاہ کریں۔
قابل ذکر ہے کہ 6 سے 10 جنوری 2025 کے دوران خصوصی سمری ریویژن ( ایس ایس آر) مشق کی تکمیل کے بعد، اتر پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان اور ہماچل پردیش کی طرف سےکوئی اپیل دائر نہیں کی گئی ہے۔
اس تربیتی پروگرام کا مقصد شرکاء کی عملی سمجھ بوجھ کو بڑھانا ہے خاص طور پر ووٹر رجسٹریشن، فارم مینجمنٹ اور انتخابی عمل کے فیلڈ کے سطح پر عمل درآمد کو بہتر بنانا ہے ۔ تر بیتی پروگرام کے شرکاء کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹولز کے بارے میں بھی عملی تربیت بھی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ عہدیداروں کو موک پول سمیت ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کا تکنیکی مظاہرہ اور تربیت بھی دی جائے گی ۔
***
) ش ح – م م ح- ش ب ن )
U.No.1134
(Release ID: 2131575)