مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیرجناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے انڈیا موبائل کانگریس 2025 کے 9ویں ایڈیشن کے تھیم ‘‘تبدیلی کے لیے اختراع’’کا اعلان کیا
آئی ایم سی 2025 میں 5G، 6G، اے آئی، انٹرنیٹ ایل او ٹی، گرین ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں 1000 سے زائد جدید ترین استعمال کو نمایاں کیا جائے گا
اہم پروگرام اے ایس پی آئی آر ای میں 500 سے زائد اسٹارٹ اپس شرکت کریں گے، 300 سے زائد سرمایہ کاروں سے رابطہ ہوگا اور 100 سے زائد کانفرنس سیشنز میں 800 سے زائد مقررین خطاب کریں گے
مرکزی وزیر نے پنڈت دین دیال اُپادھیائے ٹیلی کام ایکسیلنس ایوارڈز سے نوازا
جناب سندھیا نے شہریوں میں آگاہی کے لیے طلبا رضاکاروں کی قیادت میں شروع کی گئی ’سَنچار متر اسکیم’ کا بھی آغاز کیا
Posted On:
26 MAY 2025 10:23PM by PIB Delhi
مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے آج انڈیا موبائل کانگریس 2025 کے نویں ایڈیشن کے لیے تھیم‘‘ تبدیلی کے لیے اختراع’’ کا باقاعدہ اعلان کیا۔رواں برس کا ایڈیشن 8 سے 11 اکتوبر 2025 تک نئی دہلی کے یشوبھومی کنوینشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔یہ ایڈیشن باہمی تعاون کو فروغ دینے، جدید ترین ٹیکنالوجی کی نمائش کرنے اور تیزی سے ترقی کرتے ڈیجیٹل منظرنامے کے چیلنجز اور مواقع کا حل پیش کر کے اپنے ورثے کو مزید مضبوط بنانے کا وعدہ کرتا ہے۔


رواں برس انڈیا موبائل کانگریس 2025 کا تھیم جدت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، جو مستقبل کی تشکیل اور صنعت و انفراسٹرکچر سے لے کر معاشرت سے پائیداری تک، تمام شعبوں میں حقیقی اور انقلابی تبدیلی لانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔یہ تھیم ٹیلی کمیونی کیشن، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے اور نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے مسلسل تخلیقی سوچ اور دوراندیشی کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔آئی ایم سی 2025 صنعت کے رہنماؤں، اسٹارٹ اپس اور ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کو دعوت دیتا ہے کہ وہ مل کر ایسے حل تیار کریں جو شمولیت والی ترقی کے نئے دور کو تقویت دیں اور ڈیجیٹل ترقی میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی عالمی قیادت کو مضبوط بنائیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے کہا کہ آئی ایم سی-2025 ملکی صنعتوں، عالمی مینوفیکچررز، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور ہندوستانی صارفین کے لیے نمایاں مواقع فراہم کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم ہندوستان کی جانب سے پچھلی دہائی میں حاصل کی گئی صلاحیتوں کے مظاہرے کا ایک موقع ہوگا۔
وزیر نے تقریب کے موضوع ‘تبدیلی کے اختراع’ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تھیم اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ جدت ہمیشہ ہندوستان کے تبدیلی کے سفر کے مرکز میں رہی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ جدت قوم کی ترقی کی رہنمائی کرنے والا بنیادی عنصر ہے۔

آئی ایم سی میں بڑھتی ہوئی شرکت پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈی سی سی کے چیئر مین اور سکریٹری (ٹیلی کام)، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشنز(ڈی او ٹی) ڈاکٹر نیرج متل نے کہا کہ ہمارے عزت مآب وزیراعظم نے مسلسل اس بات پر زور دیا ہے کہ ٹیکنالوجی 2047 تک وِکست بھارت کے وژن کو حاصل کرنے میں محرک قوت ہوگی۔
محکمہ ٹیلی کمیونیکیشنز(ڈی او ٹی) اور سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا(سی او اے آئی)کی جانب سے منعقد ہ، آئی ایم سی 2025 میں 150 سے زائد ممالک سے 1.5 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کی امید ہے، جس میں 400 سے زائد نمائش کنندگان اور شراکت دار شامل ہوں گے اور اس کے علاوہ 7,000 سے زائد عالمی مندوبین شرکت کریں گے۔
اہم اسٹارٹ اپ پروگرام اے ایس پی آئی آر ای 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا، اس میں 500 سے زائد اسٹارٹ اپس شرکت کریں گے اور انہیں 300 سے زائد سرمایہ کاروں،ابھرتے ہوئے سرمایہ کاروں، اس کو مہمیز دینے والوں کووینچر کیپٹلس سے جوڑا جائے گا تاکہ رہنمائی، براہ راست مذاکرات اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔آئی ایم سی، جو ایشیا کا سب سے بڑا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی فورم ہے، اس میں 100 سے زائد کانفرنس سیشنز میں 800 سے زائد مقررین بھی شرکت کریں گے۔
آئی ایم سی 2025 میں 1,000 سے زائد جدید ترین استعمال کی نمائش کی جائے گی، جس میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے 5G، 6G، مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایل او ٹی، الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ اور گرین ٹیکنالوجی کو نمایاں کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی تیزی سے ڈیجیٹل ہوتے ہوئے عالمی چیلنجز اور مواقع پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔انڈیا موبائل کانگریس کےگزشتہ ایڈیشن میں 120 سے زائد ممالک سے 175,000 سے زائد لوگوں نے شراکت کی، جو ایک بہت بڑی کامیابی تھی اور رواں برس کا ایڈیشن اس سے بھی بڑا اور بہتر ہونے کا وعدہ کرتا ہے، جو ہندوستان کے عالمی ڈیجیٹل قیادت کے کردار کو مستحکم کرے گا۔

اس موقع پر محکمہ ٹیلی کمیونیکیشنز (ڈی او ٹی) نے پنڈت دین دیال اُپادھیائے ٹیلی کام ایکسیلنس ایوارڈز 2024 کے اعلان کیا، جو درج ذیل افراد و اداروں کو ان کے ٹیلی کام کی جدتوں، مہارت سازی، خدمات، مینوفیکچرنگ اور ایپلیکیشنز کے شعبوں میں شاندار اور مثالی خدمات کے اعتراف میں دیے گئے۔
مسٹر پراگ نائیک، کو-فاونڈر، سنکھیا لیبز
نیرال نیٹ ورکس پرائیویٹ لمیٹڈ، بنگلور
لیکھا وائرلیس، بنگلور
پروفیسر چندر رامبھدرا مرتھی، آئی آئی ایس سی بنگلور
سی ڈی او ٹی


اس موقع پر وزیر نے زور دیا کہ آج کا ہندوستان ڈی ایس ایس صلاحیتیں ترقی کر چکا ہے — یعنی ہندوستان میں ڈیزائننگ، ہندوستان میں مسائل کا حل، اور ہندوستان سے اسکیلنگ — جو ملک کی بڑھتی ہوئی خود انحصاری اور ٹیکنالوجی و جدت میں عالمی سطح پرصلاحیت کی عکاسی کرتی ہیں۔
مرکزی وزیر جناب سندھیا نے جدید انداز میں دوبارہ ترتیب دی گئی ‘سَنچار متر اسکیم’ کا بھی افتتاح کیا، جسے ایک ابتدائی منصوبے سے ایک مضبوط، قابل توسیع اور ترغیبی بنیاد پر قومی تحریک میں تبدیل کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم ہندوستان کی یووا شکتی ، طلبا رضاکاروں کو منظم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے تاکہ وہ ٹیلی کام کی آگاہی، سائبر سیکورٹی اور ڈیجیٹل بااختیاری کے بیدار سفیر بن سکیں۔جناب سندھیا نے اس اسکیم کو ایک وژن قرار دیا جو ہندوستان کی قیادت کو چار’ ڈی‘ — ڈیموکریسی(جمہوریت)،ڈیموگرافی(آبادی)، ڈیجیٹلائزیشن، اور ڈلیوری(فراہمی) میں نمائندگی کرتی ہے۔
پنڈت دین دیال اُپادھیائے ٹیلی کام ایکسیلنس ایوارڈ - 2024 کے بارے میں:
ہر سال پانچ (05) پنڈت دین دیال اُپادھیائے ٹیلی کام ایکسیلنس ایوارڈز افراد، اداروں اور تنظیموں کو ان کے گزشتہ تین سالوں میں ٹیلی کام کی جدتوں، مہارت سازی، خدمات، مینوفیکچرنگ اور ایپلیکیشنز کے شعبوں میں مثالی اور شاندار خدمات کے اعتراف میں دیے جاتے ہیں۔ ہر ایوارڈ کے ساتھ ایک شال، تعریفی سند/یاد گادی نشان اور دو لاکھ روپے نقدی انعام بھی دیا جاتا ہے۔ ان ایوارڈز کے وصول کنندگان کا انتخاب ایوارڈ کمیٹی کرتی ہے جس کی سربراہی سکریٹری (ٹیلی کام) کرتے ہیں۔
سنچار متر اسکیم کے بارے میں:
سنچار متر اسکیم محکمہ ٹیلی کمیونیکیشنز کی نوجوانوں پر مرکوز پہل ہے، جس کا مقصد نوجوان طلبا کی توانائی اور صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے محفوظ ڈیجیٹل رویے کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔ اس اسکیم کے تحت طلبا رضاکار، جنہیں ‘سنچار متر’ کہا جاتا ہے، موبائل سیفٹی، ٹیلی کام فراڈ کی روک تھام، اور حکومتی ڈیجیٹل اقدامات کے بارے میں عوام میں آگاہی بڑھائیں گے۔ وہ کمیونٹیز، اسکولوں اور عوامی مقامات پر جا کر شہریوں کو ذمہ دارانہ اور محفوظ ٹیلی کام خدمات کے استعمال کے بارے میں تعلیم دیں گے۔
اس اسکیم کے تحت، تمام اہل تکنیکی اداروں کے طلبا، بشمول ٹیر 2 اور ٹیر 3 شہروں کے ٹیلی کام، الیکٹرانکس، آئی ٹی، یا سائبر سیکورٹی پروگراموں سے منتخب کیے جائیں گے۔ اسکیم مہارت کی ترقی پر بھی زور دیتی ہے اور بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبا کو ممکنہ حد تک تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) کے پروجیکٹس، ٹیلی کام اسٹارٹ اپس، پالیسی اور معیارات کے کام میں شرکت، فیلڈ سروے اور محکمہ ٹیلی کمیونیکیشنز (ڈی او ٹی) کی پہلوں میں حصہ لینے، اور قومی کانفرنسز و تقریبات میں شرکت کے مواقع فراہم کرے گی۔
منظور شدہ اور ترغیبات کی تنظیم محکمہ ٹیلی کمیونیکیشنز کی مختلف یونٹس کے ذریعے کی جائے گی، جو موجودہ وسائل اور شراکت داریوں کا فائدہ اٹھائیں گے۔ موجودہ وسائل اور شراکت داروں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈی او ٹی کی اکائیوں کے ذریعے پہچان اور ترغیبات کو مربوط کیا جائے گا ۔
مزید معلومات کے لیے DoT ہینڈلز کو فالو کریں:-
X - https://x.com/DoT_India
Insta https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==
Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia
X(MoC): https://x.com/JM_Scindia/status/1927031258304966712?t=fw6CEWs97JzJZTKLK2B3DQ&s=19
https://x.com/JM_Scindia/status/1927031258304966712?t=fw6CEWs97JzJZTKLK2B3DQ&s=19
*********
(ش ح –م ع ن- ت ع)
U. No.1126
(Release ID: 2131570)