کامرس اور صنعت کی وزارتہ
پروجیکٹ مینجمنٹ گروپ، ڈی پی آئی آئی ٹی نےآندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں میگا انفرااسٹرکچر پروجیکٹوں کا جائزہ لیا
عمل آوری میں تیزی لانے کے لیے4,904 کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا گیا
پائپ لائن اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کے لیے زمین کے حصول اور جنگل کی منظوری پر توجہ مرکوز کی گئی
Posted On:
26 MAY 2025 5:04PM by PIB Delhi
پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ (پی ایم جی) کی ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ منگل کو منعقد کی گئی جس میں آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں بڑے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو متاثر کرنے والے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں اہم بین وزارتی اور بین حکومتی رکاوٹوں کو مربوط کوششوں کے ذریعے حل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی، جس کا مقصد دونوں ریاستوں میں پروجیکٹ کے نفاذ کو تیز کرنا ہے۔
میٹنگ میں9 بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے متعلق کل 18 اہم مسائل کا جائزہ لیا گیا، جن کی مجموعی قیمت 4,904 کروڑ روپئےسے زیادہ ہے۔
جن کلیدی پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں 1,732 کروڑ روپے کی تخمینہ سرمایہ کاری کے ساتھ اروگور (تامل ناڈو) سے دیوان گونتھی (کرناٹک) تک کثیر پروڈکٹ پائپ لائن پروجیکٹ شامل ہے۔ یہ پائپ لائن تمل ناڈو کے کئی اضلاع میں پھیلی ہوئی ہے۔ کوئمبٹور، دھرما پوری، ایروڈ، کرشناگیری، نمککل، سالم اور تروپور— اور آگے کرناٹک کے کولار اور بنگلورو کے دیہی علاقوں تک پھیلی ہوئی ہے۔ اس پروجیکٹ کو تین بڑے اراضی کے حصول کے خدشات اور تمل ناڈو میں جنگل کی منظوری کے ایک مسئلے کا سامنا کرنا پڑا، جنہیں بروقت پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے حل کے لیے اٹھایا گیا تھا۔
قومی اہمیت کا حامل ایک اور پروجیکٹ جس کا جائزہ لیا گیا اس میں ریلائنس جیو کی جانب سے5 جی؍4 جی نیٹ ورک کی توسیع کی پہل بھی شامل ہے۔ اسےسیاچن جیسے نازک علاقوں سمیت دور دراز اور محروم علاقوں تک جدید ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ اس پروجیکٹ کا مقصد موجودہ4 جی انفرااسٹرکچر کو مضبوط کرنا بھی ہے۔ میٹنگ میں متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ تال میل کے ذریعے زیر التوا جنگلات اور جنگلی حیات کی منظوری کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اس میٹنگ کی صدارت جناب پروین مہتو، پرنسپل اقتصادی مشیر، محکمہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت(ڈی پی آئی آئی ٹی) نے کی اور اس میں مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں اور پروجیکٹ کے حامیوں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
جناب مہتو نے پروجیکٹ کی بروقت نگرانی اور عمل آوری کے لیے ادارہ جاتی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے پروجیکٹ کے حامیوں پر زور دیا کہ وہ پی ایم جی پورٹل(https://pmg.dpiit.gov.in/) کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمل درآمد کے مسائل کو اٹھائیں اور حل کریں۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مرکزی وزارتوں، ریاستی حکام اور پرائیویٹ شراکت داروں کے درمیان باہمی تعاون پر مبنی موثر کوششیں بروقت بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہیں، جو ایک ترقی یافتہ اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار ہندوستان کے وژن میں شراکت دار ہیں۔
****
ش ح۔م ح۔ش ت
U NO: 1108
(Release ID: 2131397)