عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مسوری کے نیشنل سینٹر فار دی گڈ گورننس (این سی جی جی)میں سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا کے سول سرونٹس کے لیے صلاحیت سازی سے متعلق 9 ویں پروگرام کا آغاز


یہ پروگرام سری لنکا کے سول سرونٹس کے لیے ڈیجیٹل گورننس سے متعلق صلاحیت سازی کی دوسری پہل ہے

سری لنکا کی اہم وزارتوں کی نمائندگی کرنے والے درمیانی سطح کے 40 سول سرونٹس اس پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں

Posted On: 26 MAY 2025 2:28PM by PIB Delhi

نیشنل سینٹر فار دی گڈ گورنمنٹ (این سی جی جی) نے سری لنکا میں مِڈ کیریئر سول سرونٹس کے لیے صلاحیت سازی کا 9 واں پروگرام شروع کیا ۔ 26 مئی سے 6 جون 2025 تک منعقد ہونے والے اس دو ہفتے کے پروگرام میں 40 افسران حصہ لے رہے ہیں جو اہم عہدوں پر فائز ہیں جیسے سینئر اسسٹنٹ، ڈویژنل سکریٹریز اور وزارتوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز جن میں پبلک ایڈمنسٹریشن، دفاع، صحت اور عوامی میڈیا اور تعلیم شامل ہیں۔ یہ پروگرام ڈیجیٹل گورننس پر زور دیتا ہے، اوراسے ایک موثر، شفاف اور شہریوں پر مرکوز انتظامیہ کے لیے قومی ترجیح کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔ مرکوز سیشنوں کے ذریعے، اس پہل کا مقصد شرکاء کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی میں ڈیجیٹل ٹولز اور ای گورننس کی حکمت عملیوں کی تفہیم اور نفاذ کو مضبوط کرنا ہے۔

1.jpg

ڈاکٹر سریندر کمار باگڈے ، آئی اے ایس ڈائریکٹر جنرل ، نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) نے اجلاس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا اور ان کے درمیان متنوع اور متوازن نمائندگی کی تعریف کی ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ پروگرام ڈیجیٹل گورننس اور انتظامیہ کی ایک جامع تفہیم فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں مختلف شعبوں سے ہندوستان کے بہترین طورطریقوں کو شیئر کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ان سیشنس میں طرزحکمرانی میں یکسر تبدیلی لانے میں ٹیکنالوجی کے کردار پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

2.jpg

اپنے اختتامی کلمات میں، ڈاکٹر باگڑے نے افسران کو پروگرام میں خاص طور پر سرپرستوں کے ساتھ بات چیت کے دوران فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دی۔

این سی جی جی کورس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اے پی سنگھ نے تقریب کے دوران پروگرام کا جائزہ پیش کیا۔ دو ہفتے کے پروگرام میں طرز حکمرانی میں یکسر تبدیلی، ڈیجیٹل پبلک گورننس، آدھار ، ہندوستان میں ڈیجیٹل ادائیگیاں، جی ای ایم، ہندوستان میں مالیاتی بندوبست کا عوامی نظام، سائبر فراڈس، ڈی آئی ایل آر ایم پی و دیگر جیسے موضوعات پر مشتمل بہت سے سیشنس شامل ہیں۔ شرکاء ایل بی ایس این اے اے ، اتراکھنڈ کےکمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سینٹر،ایم ڈی ڈی اے، یمونا نگر کے ڈیجیٹل گورننس ڈسٹرکٹ ایکسپوژر، پی ایم گتی شکتی انوبھوتی کیندر، الیکشن کمیشن، نیشنل ای گورننس ڈویژن اور تاج محل دیکھنے بھی جائیں گے۔

3.jpg

این سی جی جی کے ایسوسی ایٹ کوآرڈینیٹر اور فیکلٹی ڈاکٹر اے پی سنگھ ، ڈاکٹرایم کے بھنڈاری ، پروگرام اسسٹنٹ جناب سنجے دت پنت، وائی پی مونیشا اور این سی جی جی ٹیم اس پروگرام  میں تعاون کررہے ہیں۔

************

UR-1100

(ش ح۔ ک ح۔اش ق)


(Release ID: 2131330)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil